23

امریکی فوج اور حکومت آمنے سامنے ۔۔ بڑی وارننگ دے دی گئی

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی حکومت کی جانب سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ جاپان کے دوران آنجہانی امریکی سینیٹر جان مکین کے نام پر موجود بحری جہاز کو نظر سے پوشیدہ رکھنے کی کوشش پر پینٹاگون نے وائٹ ہاؤس کو کہا ہے کہ فوج کو سیاست سے جوڑنے سے پرہیز کریں۔غیرملکی خبررساں

ادارے کے مطابق امریکی دفاعی عہدیدار نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے قائم مقام دفاعی چیف پیٹرک شناہن بھی مستقبل میں اس قسم کے مسائل سے بچنے کے لیے فوج کو باقاعدہ طور پر رہنما اصول بھیجنے پر غور کررہے ہیں۔پیٹرک شناہن نے بحریہ کی ای میل کی تفصیلات کی تصدیق کی گئی کہ وائٹ ہاؤس کا فوجی دفتر جان مکین جہاز کو امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ جاپان کے دوران نظر سے پوشیدہ رکھنا چاہتا تھا، امریکی بحریہ کی داخلی سطح پر کی گئی ای میل گذشتہ ہفتے منظرِ عام پر آئی تھی۔امریکی صدر کے ساتھ سفر کرنے والے پیٹرک شناہن کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کروانے کا ارادہ نہیں رکھتے، اس ضمن میں مزید معلومات جمع کرنے کی ضرورت ہے کہ اصل میں یہ بہت ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں