29

صبر کا پیمانہ لبریز۔۔۔ شام اور عراق کے بعد ترکی نے ایک اور بڑے ملک پر حملہ کر دیا

طرابلس (نیوز ڈیسک) لیبیا میں قومی فوج کے حربی ذرائع ابلاغ کے شعبے کے مطابق ترکی کی فضائیہ کے ایک ڈرون طیارے نے لیبیا کی فوج کے ٹھکانوں پر حملہ کیا۔ بعد ازاں طرابلس کے نزدیک معتیقیہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے واپسی پر ڈرون طیارے کو بم باری کا نشانہ بنایا گیا۔معتیقیہ کے

ہوائی اڈے نے تصدیق کی ہے کہ بم باری کا عمل شہری طیاروں کے لیے مختص رن وے سے دور رہ کر کیا گیا۔ادھر انٹرنیشنل کرائسز گروپ کے مطابق لیبیا میں عسکری کارروائیوں پر چھایا جمود ترکی اور قطر کی جانب سے وفاق کی حکومت کو پیش کی جانے والی سپورٹ کا نتیجہ ہے۔حالیہ جمود طرابلس میں دو ماہ سے جاری عسکری آپریشن کے بعد سامنے آیا ہے۔ یہ آپریشن لیبیا کی قومی فوج نے دارالحکومت کو مسلح گروپوں سے واپس لینے کے لیے شروع کیا تھا۔ ان گروپوں کو وفاق کی حکومت کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔انٹرنیشنل کرائسز گروپ کے مطابق ترکی نے طرابلس میں لیبیا کی قومی فوج کے خلاف لڑائی کے واسطے عسکری ساز و سامان اور شام اور عراق سے شدت پسند جنگجوؤں کو بھیجا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں