9

آصف زرداری اور حمزہ شہباز کی گرفتاری پر وفاقی وزیر علی زیدی کا ٹویٹ۔۔۔ حامد میر نے اشاروں میں ایسا جواب دے دیا کہ پوری کابینہ میں ہلچل مچ گئی

لاہور(نیوز ڈیسک ) سینئر صحافی حامد میر نے وفاقی وزیرعلی حیدر زیدی کو طنزیہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ ، تھوڑے دنوں بعد پوچھوں گا،علی حیدر زیدی نے آصف زرداری کے جسمانی ریمانڈ، حمزہ شہباز اور الطاف حسین کی گرفتاری پر فخریہ ٹویٹ کیا کہ ” کوئی پوچھے توکہنا خان آیا تھا“ ۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے وفاقی وزیرعلی حیدرزیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ شیئر کیا جس میں انہوں نے آصف زرداری کے جسمانی ریمانڈ، حمزہ شہباز اور الطاف حسین کی گرفتاری کی میڈیا پر چلنے والی بریکنگ نیوز کی تصاویر بھی شیئر کیں۔علی حیدرزیدی نے اپنے فخریہ ٹویٹ میں لکھا کہ ”کوئی پوچھے توکہنا خان آیا تھا“ ۔ وفاقی وزیربحری امورعلی حیدرزیدی کے ٹویٹ پرسینئر صحافی حامد میر نے کہا کہ انشاء اللہ ،تھوڑے دنوں بعد پوچھوں گا۔واضح رہے اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت خارج ہونے پر نیب ٹیم نے گزشتہ روز سابق صدر آصف زرداری کو گرفتار کیا، نیب نے آصف زرداری کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا۔احتساب عدالت نے آصف زرداری کو10روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔ اور 21جون کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔ اسی طرح لاہور ہائیکورٹ میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہبازکی ضمانت منسوخ ہونے پرنیب نے انہیں گرفتار کرلیا ہے۔ مزید برآں لندن اسکاٹ لینڈ یارڈ نے بانی متحدہ الطاف حسین کو آج صبح لندن سے گرفتار کرلیا ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سندھ تک محدود ہونے والوں کی عوامی مقبولیت صفر بٹا صفر ہے، ان کے سیاسی وجود کا اندازہ کل چند درجن افراد کے باہر نکلنے سے ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ (ن) لیگ ہمیشہ دوسروں کے کاندھے پر سوار ہو کے آئی، یہ صرف سازش کر سکتے ہیں، مزاحمت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سچے ہوتے تو جمہوریت کا رونا رونے کی بجائے دلیری سے اپنی سچائی کا ثبوت دیتے۔ان کو سزا ان کے اپنے ہاتھوں نے دی ہے، نیب ان کا اپنا بنایا ہوا اور چیئرمین ان کا اپنا لگایا ہوا ہے۔ پاناما پیپرز ہم نے جاری نہیں کئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں