1

سعودی عرب کے ائیر پورٹ پر خوفناک میزائل حملہ، متعدد افراد زخمی ، سعودی ایجنسیز نے افسوسناک تفصیلات جاری کر دیں

ریاض(نیوز ڈیسک ) سعودی عرب کی زیر قیادت فوجی اتحاد کے ترجمان کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اب سے تھوڑی دیر قبل حوثی باغیوں کی جانب سے ایک بار پھر سعودی سرزمین کو میزائل حملے سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ترجمان کی جانب سے بتایا گیا کہ حوثی ملیشیا نے سعودی عرب کے ابہا

انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر میزائل داغا۔ اس میزائل حملے کے نتیجے میں ایئرپورٹ میں موجود 26 شہری زخمی ہوئے ہیں، جن میں 3 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں۔ سعودی نیوز ایجنسیز کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ زخمی افراد میں سے آٹھ شدید زخمیوں کو علاج کی خاطر مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے جنوبی صوبے نجران میں ایئرپورٹ پر اسلحے کے ایک ڈپو کو نشانہ گیا تھا ۔حوثیوں کے المصیرہ ٹی وی کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق اِس حملے میں ’کے ٹو قصیف ایئرکرافٹ’ کا استعمال کیا گیا ہے۔ حوثیوں کے مطابق اِس حملے کے بعد وہاں آگ بھڑک اٹھی۔سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق اِس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے یمن میں سعودی اتحاد کے ترجمان نے کہا ہے کہ دھماکہ خیز مواد سے لیس ایک ڈرون کے ذریعے اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جو عام لوگوں کے زیرِ استعمال تھیں۔سعودی اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا کہ ‘ایرانی حمایت یافتہ حوثی دہشتگردوں کی کارروائیاں جاری ہیں جو خطے اور دنیا کے لیے ایک حقیقی خطرہ ہیں۔’سعودی ٹی وی العربیہ کی ویب سائٹ نے عینی شاہدین کے حوالے سے خبر دی تھی کہ ‘مکہ کو میزائل سے نشانہ بنانے کی حوثی باغیوں کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔’جبکہ حوثی باغیوں نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی تھی کہ انھوں نے مسلمانوں کے مقدس ترین شہر مکہ کو میزائل سے نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔عینی شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے العربیہ نے خبر شائع کی تھی کہ ‘سعودی عرب کی ایئر ڈیفنس فورسز نے طائف اور جدہ کے اوپر حوثی باغیوں کے دو میزائلوں کو فضا میں تباہ کر دیا ہے جن میں سے ایک کے ٹکڑے وادی جلیل میں گرے۔’

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں