31

بڑے اسلامی ملک کے صدارتی محل پر خودکش حملہ ۔۔۔۔ ہلاکتوں کی اطلاعات موصول

موغا ديشو(ویب ڈیسک)صومالیہ میں صدارتی محل میں داخلی چیک پوسٹ پر خود کش کار بم دھماکے میں 8 افراد ہلاک اور 12 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق خود کش حملہ آور نے صومالیہ کے صدارتی محل کے باہر چیک پوسٹ پر بارودی سے بھری کار

ٹکرا دی جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 8 افراد ہلاک اور 12 سے زائد زخمی ہوگئے، ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں سیکیورٹی فورس کے اہلکار بھی شامل ہیں۔دوسری جانب صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ایئرپورٹ کو جانے والے شاہراہ پر واقع چیک پوسٹ پر خود کش کار بم دھماکا کیا گیا، جس میں 16 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے 2 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔شدت پسند جماعت الشباب نے دونوں خود کش حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ایئرپورٹ کے علاقے میں اہم سول افسران کی رہائشی کالونی کو نشانہ بنایا ہے جب کہ صدارتی محل کے اندر داخل ہونے میں ناکامی پر چیک پوسٹ کو دھماکے سے اُڑادیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں