28

اس مسلمان شخصیت کو فوری عہدے سے ہٹایا جائے ۔۔۔ ڈونلڈ ٹرمپ کس پاکستانی عہدے دار کوفارغ کرانے کیلئے سرگرم ہوگئے ؟ جانیے

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر نے لندن چاقو حملوں کو مخالفین پر حملوں کیلئے استعمال کرنا شروع کر دیا اور لندن کے مسلمان میئر صادق خان کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔ میئر لندن کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایسے بیان کا جواب دے کر وقت ضائع نہیں کرنا چاہتے۔

امریکی صدر اور میئر لندن میں پھر لفظی حملے، ٹرمپ نے صادق خان کو برطانیہ کیلئے آفت قرار دے دیا۔ امریکی صدر، صادق خان کی تنقید پر ادھار چکانے کیلئے میدان میں آ گئے۔لندن چاقو حملوں پر ٹویٹ کرتے ہوئے میئر کو نشانے پر لے لیا، کہتے ہیں صادقخان کو لندن میں جرائم پر توجہ دینی چاہیے نہ کہ مجھ پر۔ صادق خان کے ترجمان نے کہا ہے کہ میئر ایسے بیان کا جواب دے کر وقت ضائع نہیں کرنا چاہتے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر نے لندن چاقو حملوں کو مخالفین پر حملوں کیلئے استعمال کرنا شروع کر دیا اور لندن کے مسلمان میئر صادق خان کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں