8

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کو سخت ترین سزا۔۔۔ اپنے بیٹے کے ساتھ برطانیہ میں ایسا کام کر ڈالا کہ مداح سر پکڑ کر بیٹھ گئے

مانچسٹر (نیوز ڈیسک ) قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے اپنے شوہر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کیساتھ ہوٹل میں بنائی گئی ویڈیو پر شدید غصے کا اظہار کیا ہے۔ورلڈکپ میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کے بعد ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی

قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ ہوٹل پر بیٹھے ایک ویڈیو سامنے آئی جس پر کرکٹ شائقین اور بعض سابق کرکٹر کی جانب سے شدید تنقید کی گئی اور کہا گیا کہ شعیب ملک اہم میچ سے ایک رات قبل میچ کی فکر کرنے کے بجائے باہر موجیں کررہے تھے۔ثانیہ مرزا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس حوالے سے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ویڈیو بلا اجازت بنائی گئی اور اس میں ہماری نجی زندگی کی بھی پرواہ نہیں کی گئی جبکہ اس موقع پر ہمار بچہ بھی ساتھ تھا۔شعیب ملک کی اہلیہ نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میچ ہار جانے کے بعد بھی کھانا کھانے کی اجازت ہوتی ہے اور اس کیساتھ ہی انہوں نے ویڈیو بنانے والے کو آئندہ بہتر مواد تلاش کرنے کا مشورہ بھی دیا۔

ثانیہ مرزا کی جانب سے یہ انکشاف ہونے کے بعد کہ وہاں ان کا بچہ بھی موجود تھا، برطانوی ماہرین بھی میدان میں آ گئے ہیں جن کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں بچوں کو شیشہ کیفے لے جانا جرم ہے جس پر والدین کو سزا بھی ہو سکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق شیشہ کلب عوامی جگہ ہے اور عوامی جگہ پر کسی کی بھی ویڈیو بنائی جاسکتی ہے۔وائرل ویڈیو میں ثانیہ مرزا کے ساتھ ان کے شوہر شعیب ملک،وہاب ریاض، امام الحق اور دیگر پاکستانی کھلاڑیون کو دیکھا جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں