38

ہیکرز کی بلیک میل کرنے کی کوشش، نامور اداکارہ نے خود ہی اپنے اکاؤنٹ پر اپنی برہنہ تصاویر اپ لوڈ کر دیں، سوشل میڈیا پر ہنگامہ

لاس اینجلس (نیوز ڈیسک ) ہالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ بیلا تھورن نے ہیکرز کی بلیک میلنگ سے بچنے کیلئے خود ہی سوشل میڈیا پر اپنی برہنہ تصاویر شیئر کردیں۔ہالی ووڈ کی 21 سالہ اداکارہ بیلا تھورن کا کچھ روز پہلے سوشل میڈیا ہیک ہوگیا تھا جس کے باعث ان کا انتہائی ذاتی نوعیت کا ڈیٹا بھی

ہیکرز کے ہاتھ لگ گیا تھا۔ جس دن ان کا اکاﺅنٹ ہیک ہوا اسی روز ان کی کتاب کی لانچنگ تقریب تھی جس کے باعث اداکارہ کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔بیلا تھورن کا کہنا ہے کہ وہ اکاﺅنٹ ہیک ہونے کے باعث وہ مسلسل 24 گھنٹے روتی رہیں لیکن پھر انہوں نے خود ہی فیصلہ کیا کہ وہ ہیکرز کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گی اسی لیے انہوں نے اپنی برہنہ تصاویر خود ہی شیئر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ اس واقعے کے بارے میں وہ اپنی اگلی کتاب میں ضرور لکھیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں