36

سونے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکہ،یورپ اور ایشیاء میں سونے کی قیمت کم ہونے کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کااضافے ہو گیا ہے۔صرافہ مارکیٹ میں سونا 500 روپے کے اضافے سے 75 ہزار 500 روپے فی تولہ ہوگیا ہے، جبکہ 10 گرام سونا 430 روپے

اضافے کے ساتھ 64 ہزار 730 روپے کا ہوگیا ہے۔ دوسری جانب امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ بہتر امریکی اقتصادی ڈیٹا رپورٹ کے باعث قرضوں پر سود کی شرح کم ہونے کے معدوم امکانات ہیں۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے پر نرخ 0.2 فیصد کم ہوکر 1338.90 ڈالر فی اونس رہے۔ امریکی سونے کے سودے 0.1 فیصد کمی کے ساتھ 1342.90 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے وقفے سے قبل نرخ 0.1 فیصد کم ہوکر 1340.20 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.1 فیصد کمی کے ساتھ 1343.70 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.6 فیصد کم ہوکر 1333.81 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.5 فیصد کمی کے ساتھ 1341.70 ڈالر فی اونس طے پائے۔ تاہم پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے اور سونا 500 روپے کے اضافے سے 75 ہزار 500 روپے فی تولہ ہوگیا ہے۔ گزشتہ دنوں بھی ڈالر کی قیمت میں اضافے سے سونے کی قیمت کافی بڑھ گئی تھی لیکن بعد میں سونے کی قیمت کم ہونا شروع ہو گئی تاہم اب پھر سونے کی قیمت پر پر لگ گئے ہیں اور سونا مہنگا ہو گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں