9

ملک میں پراپرٹی کی قیمتیں کم ہونے والی ہیں ۔۔۔ چیئر مین ایف بی آر نے خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں ملک میں پراپرٹی کی قیمتیں کم ہونے والی ہیں۔ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد میں اسد عمر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا، جس میں سود سے پاک معاشی نظام اور اسلامی بینکاری کے

فروغ کے لیے تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سود سے پاک نظام کی طرف بتدریج پیش رفت کی جائے اور تمام سرکاری اداروں کے اکاوٴنٹ اسلامی بینکوں میں رکھے جائیں، یہ سود سے پاک نظام کی جانب پہلا بڑا قدم ہوگا۔ ایم ایم اے کے مولانا اکبرچترالی کاکہنا تھا کہ ملک میں سودی بنکاری کا خاتمہ کیا جائے۔ قائمہ کمیٹی نے اسٹیٹ بینک سے سود سے پاک نظام کے لیے گیم پلان طلب کر لیا۔ سابق وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا کہ گورنر اسٹیٹ بینک اس حوالے سے سفارشات پیش کرے۔چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے رقم کا حصول مقصد نہیں، پہلے آمدن کے ذرائع نہیں پوچھ سکتے تھے، اب بیرون ملک سے جو بھی 50 لاکھ سے زیادہ پاکستان بھیجے گا اس آمدن کے زرائع پوچھے جاسکیں گے، پوچھ گچھ کے لئے حد کو ایک کروڑ سے کم کرکے 50لاکھ کردیا ہے۔شبر زیدی نے کہا کہ سفید دھن سے پراپرٹی کے خریدار کم ہوجائیں گے اور ملک میں پراپرٹی کی قیمتیں کم ہو جائیں گی، جب پراپرٹی کی قیمتیں کم ہوں گی تو بیچنے والے بھی کم ہوجائیں گے، پراپرٹی کی قیمتیں مارکیٹ ویلیو کے قریب لاچکے ہیں۔قبل ازیں فاروق نائیک کی زیر صدارت ہونے والے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں بھی چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے فنانس بل 2019-20 پر بریفنگ دی اور بتایا کہ گزشتہ 40 سال میں 40 ارب ڈالرز کی منی لانڈرنگ ہوئی،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں