10

تنقید برداشت نہ ہوئی ۔۔۔ ثانیہ مرزا نے وینا ملک کے خلاف نا قابلِ یقین قدم اُٹھا لیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ و بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے وینا ملک کو ٹویٹرسے بلاک کر دیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق وینا ملک نے اپنے ٹوئیٹ میں ثانیہ سے کہا تھا کہ وہ اپنے کمسن بچے کو شیشہ بار کیوں لے کر گئیں جس پر ثانیہ نے جوابی ٹوئیٹ

میں کہا کہ وہ اپنا بچہ وہاں نہیں لے کر گئیں دوسرا وہ اس کی ماں ہیں اور بہتر جانتی ہیں کہ انھوں نے کیا کرنا ہے بعد ازاں ثانیہ مرزا نیوینا کو ٹویٹر سے بلاک کر دیا۔ خیال رہے اس سے قبل بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی جانب سے ماضی کے گڑھے مردے اکھاڑے جانے پر پاکستانی اداکارہ وینا ملک کا کہنا ہے کہ ثانیہ مرزا کا اپنا ماضی متنازع رہا ہے اور لوگ ان کے لباس پر تنقید کرتے رہے ہیں۔ اداکارہ نے واضح کیا کہ وہ اپنا ٹوئٹر اکاﺅنٹ خود استعمال کرتی ہیں۔رطانوی نشریاتی ادارے انڈپینڈنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کسی کی ذاتی زندگی کو نشانہ نہیں بنایا تھا بلکہ ثانیہ مرزا کے بچے کے بارے میں بات کی تھی ، جب آپ سوشل میڈیا پر کوئی چیز شیئر کرتے ہیں تو اس کا مطلب ہوتا ہے کہ اس پر کوئی بھی تبصرہ کر سکتا ہے۔وینا ملک کے مطابق انہیں ثانیہ مرزا کے ان کے ماضی پر تبصرے پر ہنسی آئی کیونکہ بھارتی ٹینس سٹار کا اپنا ماضی انتہائی متنازع رہا ہے، اور لوگ ان کے لباس پر تنقید کرتے رہے ہیں،’ میرے بارے میں جو بات ثانیہ مرزا نے کی وہ میرا ذاتی انتخاب نہیں تھا وہ میرا کریئر تھا۔‘ایک سوال کے جواب میں وینا ملک نے واضح کیا کہ وہ اپنا ٹوئٹر اکاﺅنٹ خود استعمال کرتی ہیں، ’نہ تو میں کسی سیاسی جماعت کو نشانہ بناتی ہوں اور نہ ہی کسی مخصوص سیاسی شخصیت کو، یہ سب پورے سیٹ اپ کے بارے میں ہے۔ میری وہی سوچ ہے جو ایک عام پاکستانی سوچتا ہے۔‘ واضح رہے کہ وینا ملک نے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شیشہ کیفے میں اپنے بچے کے ساتھ موجودگی پر تشویش کا اظہار کیا تھا جس پر بھارتی ٹینس سٹار نے جوابی وار کرتے ہوئے وینا ملک کی جانب سے کرائے جانے والے نیم برہنہ فوٹو شوٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں