11

احتساب عدالت نے آصف زرداری کو بڑا ریلیف دے دیا ۔۔ بلاول سمیت پورا بھٹو خاندان خوشی سے جھوم اٹھا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کے بچوں کو ملاقات کی اجازت دے دی ،آصف علی زرداری دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حراست میں ہیں۔تفصیلات کےمطابق سابق صدر آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائک نے بچوں سے ملاقات کے لئے احتساب میں درخواست

دائر کی، جس میں استدعا کی گئی کہ آصف علی زرداری کی بچوں کو ملاقات کی اجازت دے دیں۔.احتساب عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری سے بچوں کو ملاقات کی اجازت دے دی۔خیال رہے کہ آصف علی زرداری دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حراست میں ہیں۔دوسری جانب جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، قانونی ٹیم کا کہنا ہے دونوں کی عبوری ضمانت مسترد ہونے کے فیصلے قانونی نکات کو نظرانداز کیاگیا۔ذرائع کے مطابق آصف زرداری اورفریال تالپورکی درخواست ضمانت وکیل کےتوسط سےدائرکی جائے گی، درخواست ضمانت چند روز میں اسلام آباد ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں دائر کی جائے گی۔یاد رہے 10 جون کو جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی اور گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔جس کے بعد نیب ٹیم نے سابق صدر آصف زرداری کو زرداری ہاؤس سے گرفتار کرلیا تھا، بعد ازاں احتساب عدالت نے آصف زرداری کو 21 جون تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں