21

ورلڈ کپ 2019۔۔۔ بھارتی ٹیم کو دھچکا، ٹیم کی جان سمجھا جانے والا کھلاڑی ایونٹ سے باہر ہوگیا

نئی دہلی (نیوز ڈیسک )بھارت کے اوپننگ بیٹسمین شیکھر دھون انگوٹھے میں چوٹ لگنے کے باعث ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں ۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارت کے اوپننگ بیٹسمین شیکھر دھون کے انگوٹھے میں فریکچر ہو گیاہے اور ان کا دوہفتوں کے دوران ٹھیک ہونا ممکن نظر نہیں آ رہاہے


جس کے باعث وہ ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں ۔ بھارت کے اسسٹنٹ کوچ سنجے نے اس سے قبل کہا تھا کہ ٹیم مینجمنٹ نہیں چاہتی کہ شیکھر دھون کو ورلڈ کپ سے باہر کیا جائے وہ ان کی ریکوری کا جائزہ لیں گے۔یاد رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں شیکھر دھون نے 117 رنز کی اننگ کھیلی تاہم ” پیٹ کیومن “ کی گیند ان کے انگوٹھے پر آن لگی تھی جس کے باعث وہ زخمی ہو گئے ۔ اس کے بعد شیکھر دھون پاکستان کے خلاف میچ بھی نہیں کھیل سکے تھے اور ان کی جگہ بھارتی ٹیم میں راہول کو شامل کیا گیا تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں