32

محمد عامر نے عمران خان کا بھی ریکارڈ توڑ دیا

لندن (نیوز ڈیسک )آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے میگا ایونٹ میں جہا ں ایک طرف پاکستان کی ٹیم ناکامیوں سے دو چار ہے تو وہاں ہی باولر محمد عامر نے دنیا ئے کرکٹ میں ایک بار پھر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا ہے ۔دنیا کے بہترین بلے بازوں کے لیے جانی

جانے والی بھارت جیسی ٹیم بھی محمد عامر پر سٹرائک نہ کر سکی ،محمدعامر نے 10اوورز میں 47سکور دے کر تین وکٹیں حاصل کیں ،پاکستانی شائقین کرکٹ نے شکست پر پاکستانی ٹیم پر تنقید کی لیکن ساتھ ہی محمد عامر کی تعریف بھی کی ۔اب محمد عامر نے ایشیائی باولر کی حیثیت سے انگلینڈ میں سب سے زیادہ وکٹیں لے کر سابق کپتان عمران خان ،وسیم اکرم ،وقار یونس اور مرلی دھرن کا بھی ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔انگلینڈ میں محمد عامر نے 82وکٹیں حاصل کر لیں ۔ انگلینڈ میں وسیم اکرم 81،وقار یونس 77،مرلی دھرن71اور عمران خان 67وکٹیں حاصل کر چکے ہیں ۔ورلڈ کپ میں محمد عامر نے اب تک 36اوورز کر کے 170رنز دئیے اور 13وکٹیں حاصل کیں جبکہ 3میڈ ان اوورز میں کیے اور ان کا اکانومی ریٹ 4.72رہا دوسری جانب دیگر تمام پاکستانی باولرز نے 126.4اوورز کر کے 915رنز دئیے اور 14وکٹیں حاصل کیں اور ان کا مجموعی اکانومی ریٹ 7.22رہا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں