8

آپکی یہ تبدیلی ریاست کے خاتمے کا باعث بن سکتی ہے ۔۔۔ تبدیلی سرکار کو بڑی وارننگ دے دی گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کو مزید وقت دینے کا مطلب اصولی موقف کی نفی ہے۔مولانا فضل الرحمان کی جانب سے کہا گیا کہ حکمرانوں کیساتھ جنگیں مستحکم ذہن کیساتھ لڑی جاتی ہے، اگر ہم نے ذاتی یا پارٹی مفاد کو

سامنے رکھ کر حکمت عملی بنائی تو شاید مقاصد حاصل نہ کر سکیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری جنگ پاکستان بچانے کی جنگ ہے۔ موجودہ معاشی پالیسیاں ریاست کے خاتمے کا سبب بن سکتی ہیں۔ عوام اور پوری قوم کو ایک صف پر لانے کے لیے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت کیخلاف ملین مارچ کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اسلام آباد کو لاک ڈاؤن کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دیدی ہے، کمیٹی طریقہ کار اور سفارشات مرتب کرے گی۔ واضح رہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کو مزید وقت دینے کا مطلب اصولی موقف کی نفی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں