34

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) سے بڑے استعفے کی خبر آگئی

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹر محسن حسن خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی کرکٹ کمیٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیدیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق محسن خان نے پی سی بی چیئرمین احسان مانی سے ملاقات کی اور کرکٹ کمیٹی کی چیئرمین شپ سے علیحدگی اختیار کر لی۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) وسیم خان ان کی جگہ چیئرمین کرکٹ کمیٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ذرائع کے مطابق عہدے سے علیحدگی پر محسن خان کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کی کارکردگی جانچنے کی ذمہ داری کرکٹ کمیٹی کو سونپی گئی اور پی سی بی نے سربراہ بنا کر مجھے موقع دیا جس پر میں مشکور ہوں۔ذرائع کے مطابق یہ کمیٹی آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے بعد قومی ٹیم کی کارکردگی پر رپورٹ تیار کرے گی جو پی سی بی چیئرمین احسان مانی اور گورننگ بورڈ کو پیش کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں