19

کروڑوں دلوں میں بسنے والی اداکارہ نے رکن اسمبلی کا حلف لینے سے قبل شادی کرلی

لاہور (ویب ڈیسک) رواں برس ہونے والے بھارت کے لوک سبھا یعنی ایوان زیریں کے 17 ویں انتخابات میں ریاست مغربی بنگال سے الیکشن جیتنے والی بنگالی فلموں کی معروف اداکارہ نصرت جہاں روحی نے جہاں رکن اسمبلی منتخب ہونے کے بعد پارلیمنٹ کے باہر تصاویر کھچوا کر سب کو حیران کیا تھا۔

وہیں انہوں نے رکن لوک سبھا منتخب ہوتے ہی رواں ماہ 2 جون کو منگنی کرکے سب کو حیران کیا تھا۔نصرت جہاں روحی نے ریاست مغربی بنگال سے آل انڈیا ترینیمول کانگریس (اے آئی ٹی سی) کی ٹکٹ پر انتخاب لڑا تھا اور وہ لوک سبھا کی نوجوان ترین رکن بھی ہیں۔انتخابات میں کامیابی کے بعد پہلی مرتبہ 28 مئی کو ساتھی اداکارہ مغربی بنگال سے ہی انتخابات جیتنے والی اداکارہ ممی چکربورتی کے ساتھ لوک سبھا پہنچی تھیں اور دونوں اداکاراؤں نے پارلیمنٹ کے باہر کھچوائی گئی تصاویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا۔دونوں اداکاراؤں کی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اورکئی صارفین نے ان کی تصاویر پر کمنٹس کیے تھے کہ لوک سبھا کسی فلم کی شوٹنگ کا مقام نہیں۔لوک سبھا کے باہر فلمی انداز میں تصاویر کچھوا کر اسے سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سے شہرت حاصل کرنے کے بعد نصرت جہاں روحی نے رواں ماہ 2 جون کو سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا۔اداکارہ اور منتخب رکن لوک سبھا نے شادی کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی، تاہم خیال کیا جا رہا تھا کہ وہ لوک سبھا کا حلف لینے کے چند ہفتوں بعد شادی کرلیں گے۔لیکن نصرت جہاں روحی نے حلف لینے سے قبل ہی شادی کرکے ایک بار پھر سب کو حیران کردیا۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق نصرت جہاں روحی نے لوک سبھا گذشتہ ہفتے ہونے والے پہلے اجلاس میں شرکت نہیں کی اور نہ ہی انہوں نے تاحال حلف لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں