16

وزیراعظم عمران خان کا آج قوم سے اہم ترین خطاب ۔۔ کیا بڑا اعلان کرنے والے ہیں ؟ پتہ چل گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے جس میں‌ مالی امور اور ٹیکس ایمنسٹی اسکیم پر اقدامات سے بھی آگاہ کریں گے، پرائم منسٹر آفس ذرائع نے تصدیق کر دی.تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نےآج قوم سے خطاب کا فیصلہ کیا ہے جس کے دوران

مالی امور اور ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے حوالے سے مختلف اقدامات سے متعلق قوم کو آگاہ کریں گے۔ وزیراعظم حکومتی معاملات اور بجٹ پر پارٹی پالیسی بھی عوام کے سامنے رکھیں گے۔وزیراعظم اپنے پیغام کے ذریعے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی ڈیڈ لائن سے پہلے فائدہ اٹھانے پر زور دیں گے۔ مسلم لیگ ن کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کے خطاب سے متعلق ردعمل میں کہا ہے کہ عمران خان ماضی کی تمام دروغ گوئیوں کا ریکارڈ توڑیں گے، عوام کا نالائق، ووٹ چور اور گھس بیٹھیےوزیراعظم سے عوام کا اعتبار اٹھ گیا ہے، عمران خان ایک دفعہ ہی قوم سے معافی مانگنے کا خطاب کریں اور گھر جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں