42

بیوی کے ظلم کا ستایا شوہر عدالت پہنچ گیا

لاہور : بیوی کے ظلم کا ستایا شوہر عدالت پہنچ گیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ لاہور میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں بیوی کے ظلم سے تنگ شوہر عدالت پہنچ گیا۔ماڈل ٹاؤن کا رہائشی نعمان نامی لڑکے نے بیوی کے خلاف ہراساں کرنے کا کیس دائر کر دیا۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ میری

اہلیہ میرے نام سے فیک آئی ڈی بنائی اور میرے فیملی کی تصاویر اپلوڈ کرنے کے بعد غیر مناسب کمنٹ بھی کیے۔نعمان کا کہنا ہے کہ وہ میری بہنوں کی تصاویر لگا کر غیر اخلاقی کمنٹ کرتی ہے۔ارم جعلی اکاؤنٹ بنا کر میری فیملی کو بدنام کر رہی ہے۔نعمان کا مزید کہنا تھا کہ اس کام میں اس کے بھائی بھی اسے سپورٹ کر رہے ہیں۔جب کہ ن لیگ کے دورے حکومت میں یوسی 201 کا کونسلر رہنے والا حمزہ گجر بھی انہیں سپورٹ کر رہا ہے۔میری گذارش ہے کہ میری بیوی ایسی حرکتیں کرنا بند کرے اور میری فیملی کی عزت کا خیال رکھے۔نوجوان کے عدالت سے رجوع کرنے کے بعد سیشن کورٹ نے ارم نامی خاتون کو 4 جولائی کو بلا لیا۔اس سے قبل ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عدالت میں بیوی کو منانے میں ناکام شوہر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔عدالت نے دونوں میاں بیوی کو صلح کی مہلت دی مگر دونوں کے درمیان مقررہ وقت میں صلح نہ ہو سکی۔میڈیا رپورٹس کے مطابقعدالت میں بیوی کو منانے میں ناکام شوہر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔سول اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کے رو برو خاتون شگفتہ کی خلع سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے دونوں میاں بیوی کو صلح کی مہلت دی مگر دونوں کے درمیان مقررہ وقت میں صلح کے حوالے سے پیش رفت نہ ہو سکی۔عدالت نے خاتون کی جانب سے دائر خلع کی درخواست منظور کر لی جب کہ متین نامی نوجوان یہ صدمہ برداشت نہیں کر سکا اور چل بسا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں