93

اسحاق ڈار وطن پہنچتے ہی سب سے پہلا کام کیا کرنے والے ہیں؟ مسلم لیگ (ن) کے لیے ایک اور مشکل کھڑی ہوگئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ائیر مارشل (ر) شاہد لطیف نے کہا کہ ماروی میمن نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا کہ اسحاق ڈار تشریف لا رہے ہیں اپنی اپنی بیلٹس باندھ لیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ ان کا یہ ٹویٹ مسلم لیگ نکے لیے ایک وارننگ ہے ۔

ہو سکتا ہے کہ ہم اسحاق ڈار کو ایک نئے روپ میں دیکھیں اور جب وہ پاکستان آئیں تو جو جو راز وہ اپنے سینے میں لے کر چل رہے ہیں وہ سب اُگل دیں۔اُن کا رول کیا ہو گا اور ایسے شخص کو ہم کیا کہتے ہیں یہ سب کو معلوم ہے۔ ماروی میمن کا یہ ٹویٹ ایک ایسی سمت کی طرف اشارہ کرتا ہے، ایک تو یہ طے ہو گیا کہ وہ آنے والے ہیں، ایک معاہدہ ہو گیا جس کے تحت ان کی حوالگی ہونے جا رہی ہے۔ اور اگر اس ٹویٹ میں صداقت ہے تو پھر واقعتاً مسلم لیگ کو اپنی بیلٹس باندھنا ہوں گی کیونکہ منی لانڈرنگ سے لے کر حدیبیہ تک اسحاق ڈار کے پاس اس حوالے سے ثبوت بھی ہیں اور ان کے راز بھی موجود ہیں۔حدیبیہ میں تو وہ اپنا بیان بھی دے چکے تھے لیکن وہ الگ بات ہے کہ ان کے اس بیان کو دبا دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی سے مسلم لیگ ن کی ہی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گا۔ واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار علاج کی غرض سے لندن گئے تھے اور پھر واپس نہیں آئے۔اسحاق ڈار سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے سمدھی ہیں اور سپریم کورٹ نے ایک مقدمے میں اسحاق ڈار کی سینیٹ کی رکنیت معطل کر رکھی ہے۔اسحاق ڈار کو عدالت نے کئی مرتبہ طلب کیا لیکن وہ وطن واپس نہیں آئے جس کے بعد انہیں مفرور قرار دے دیا گیا تھا۔ تب سے اب تک اسحاق ڈار کبھی لندن اور کبھی امریکہ میں قیام کرتے ہیں۔ البتہ انہوں نے حال ہی میں ملکی معاشی صورتحال پر ویڈیو پیغام کے ذریعے قوم کو آگاہی دینے کا فیصلہ کیا تھا ، جس کے بعد سے وہ اکثر و بیشتر سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہیں اور موجودہ حکومت کو معیشت پر کئی تجاویز بھی دیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں