92

ایک بار پھر سعودی سرزمین پر میزائل حملہ کر دیا

ابہا(نیوزڈیسک) یمن کی حوثی ملیشیا نے ایک بار پھر سعودی سرزمین کپر میزائل حملہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی شہر ابہا کے ایئر پورٹ پر رات مقامی وقت کے مطابق 9:10 بجے حوثی ملیشیا کی جانب سے میزائل فائر کیا گیا جس کے نتیجے میں وہاں موجود ایک شخص جاں بحق اور سات زخمی ہو گئے۔ مرنے والے شخص کا تعلق شام سے بتایا جاتا

ہے۔ اس حملے کی خبر سعودی عرب کے زیر اہتمام فوجی اتحاد کے ترجمان کرنل تُرکی المالکی نے دی۔ تُرکی المالکی نے بتایا کہ رات کو ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے شورش زدہ یمن کے علاقے سے سعودی عرب کے ابہا ایئر پورٹ کو نشانہ بنایا، اس وقت وہاں سینکڑوں غیر مُلکی اور مقامی افراد موجود تھے۔ اس میزائل حملے کی زد میں آ کر ایک یمنی شخص زندگی سے محروم ہو گیا۔ جبکہ سات افراد زخمی ہوئے۔ سعودی ٹی وی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس حملے کے بعد کچھ گھنٹوں کے لیے مقامی اور بین الاقوامی پروازیں روک دی گئی تھیں تاہم اب یہاں پر جہازوں کی آمد و رفت کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور تمام فلائٹس شیڈول کے مطابق روانہ ہو رہی ہیں۔ اس سے قبل 12 جُون کو بھی حوثی باغیوں کی جانب سے ایک میزائل ابہا ایئرپورٹ پر فائر کیا گیا تھا جس سے وہاں کے ایک ہال میں موجود 26 افراد زخمی ہو گئے تھے جن میں تین خواتین اور دو بچے بھی شامل تھے۔ ان زخمیوں کا تعلق مختلف ممالک سے تھا۔ 12 جُون کے اس حملے کے بعد حوثیوں نے پانچ ڈرونز سے دوبارہ ایئر پورٹ کو نشانہ بنایا تھا، مگر سعودی اتحادی افواج نے ان ڈرونز کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی مار گرایا۔ سعودی عرب کے اتحادی ممالک نے حوثیوں کی جانب سے شہری مقامات کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں