43

عمران خان کا اپنے نام سے منسوب سچن ٹنڈولکر کی تصویر پر ردِعمل

اسلام آباد : دو روز قبل وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق نے بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی تصویر عمران خان سمجھ کر شئیر کی تھی۔جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کا خوب مذاق بھی بنایا گیا۔اسی متعلق گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ جب میں نے نعیم الحق کا ٹویٹ دیکھا تو عمران خان سے پوچھا کہ خان

صاحب کیا یہ تصویر آپ کی ہے؟۔ تو عمران خان نے جواب دیا کہ یہ سچن ٹنڈولکر کی تصویر ہے۔واضح رہے نعیم الحق نے مذکورہ تصویر ٹویٹر پر شئیر کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان 1969.خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت مختلف موقعوں پر غلطیاں کرنے کی وجہ سے تنقید کی زد میں رہی۔ابھی کچھ روز قبل ہی وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی کی پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کیٹ فلٹر بند کرنا بھول گئی۔جس کے بعد شوکت یوسف زئی کی پریس کانفرنس کے دوران ان کے چہرے پر کیٹ فلٹر بن گیا۔جس کا پوری دنیا میں مذاق اڑایا گیا اور عالمی میڈیا نے بھی اس پر خبر چلائی۔اسی طرح وزیراعظم عمران خان کے کچھ روز قبل کیے گئے خطاب میں بھی کئی غلطیاں سامنے آئی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں