39

محمد عامر نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )پاکستان کے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے ورلڈکپ میں بھرپورواپسی کی ہے ، پانچ میچوں میں پندرہ وکٹیں لے کر ٹاپ پر ہیں ۔ورلڈ کپ اسکواڈ میں محمد عامر کی سلیکشن پر بھی سوالات اٹھے ۔ ٹیم میں شمولیت کے بعد بیماری آڑے آ گئی اور انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز کا ایک میچ بھی نہ کھیل پائے ۔محمد عامر نے ورلڈکپ میں

شاندار پرفارمنس سے اپنی سلیکشن کو درست ثابت کر دیا ہے۔ عامر پانچ میچوں میں پندرہ وکٹوں کے ساتھ بہتر اوسط کے سبب سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بالرز کی فہرست میں سب سے اوپر ہیں ۔انگلینڈ کے جوفرہ آرچر اور آسٹریلیا کے مچل اسٹارک کی بھی پندرہ پندرہ وکٹیں ہیں لیکن ان کی اوسط زیادہ ہے تو انہوں نے میچز بھی چھ کھیلے ہیں ۔عامر کی عمدہ پرفارمنس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ پاکستان کے دیگرتمام بالرز نے باون کی اوسط سے اکیس وکٹیں لی ہیں۔اس سے پہلے محمد عامر نے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کے تین کھلاڑیوں کو پویلین بھیج کر خطرے کی گھنٹی بجا دی تھی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں