49

پاکستان کے اہم شہر میں دھماکہ

فیصل آباد(نیوز ڈیسک )فیصل آباد کی گلستان کالونی میں گیس سلنڈر دھماکے سے مکان منہدم ہوگیا، آگ لگنے سے 2افرادجھلس کر زخمی ہوگئے۔فیصل آباد میں گلستان جوہر کے علاقے اعوان چوک میں ایک گھر میں گیس سلنڈر پھٹ گیا، جس سے مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ آگ لگنے کے باعث 2 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے،جن میں گھریلو ملازمہ اور اس کا بیٹا

شامل ہے، جنہیں ریسکیو 1122 نے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا۔گیس سلنڈر دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ قریبی گھروں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر امدادی کاموں میں مصروف ہے ۔پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ چکی ہے،پولیس کی جانب سے تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی مکمل حقائق سامنے آسکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں