64

اہم ترین رہنماء کا داخلہ بنی گالہ میں بند۔۔۔ وزیر اعظم عمران خان نے ہاتھ ملانے سے بھی انکار کر دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے وزارت سے ہٹائے جانے والے ایک رہنما کا بنی گالہ میں داخلہ بند کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے عامر کیانی کو وزارت صحت سے

ہٹایا ، تو اُس کے بعد عامر کیانی ایک دو مرتبہ جب عمران خان کے پاس آئے تو خان صاحب نے اُن سے ہاتھ تک نہیں ملایا۔یہی نہیں عمران خان نے بنی گالہ میں عامر کیانی کی انٹری بھی بند کر دی تھی۔ انہوں نے کہاکہ اب اس سے زیادہ عمران خان کیا کرے۔ یاد رہے کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافے اور اس پر عوام کی حکومت پر بڑھتی ہوئی تنقید کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے عامر کیانی سے وزارت صحت کا قلمدان واپس لے لیا تھا۔سابق وفاقی وزیر صحت عامر کیانی نے وزارت سے ہٹائے جانے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے بے حد دکھ ہوا کہ مجھ پر نااہلی کا الزام عائد کیا گیا لیکن حقائق ایسے نہیں ہیں، ادویات کی قیمتیں کچھ مسلم لیگ ن کی کابینہ نے بڑھائی اور کچھ ڈالر کی وجہ سے بڑھیں۔انہوں نے کہا تھا کہ مجھے عمران خان پراعتماد ہے، وہ بندوق دیکر بارڈر پر بھی بھیج دیں تو جانے کو تیار ہوں، عمران خان عوام کا دکھ برداشت نہیں کرسکتے، ادویات قیمتیں بڑھنے پرمضطرب تھے، عمران خان کی نظرعوام پر ہے اور مجھے ان کا فیصلہ تسلیم ہے وہ میرے لیڈر ہیں۔ تاہم اب ڈاکٹر شاہد مسعود کا دعویٰ ہے کہ وزیراعظم عمران خان سابق وفاقی وزیر صحت عامر کیانی سے اس قدر نالاں ہیں کہ اُن سے نہ تو ہاتھ ملاتے ہیں اور تو اور وزیراعظم عمران خان نے عامر کیانی کا اپنی رہائش گاہ بنی گالہ میں داخلہ بھی بند کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں