28

بریکنگ نیوز: کل رات کراچی میں قتل ہونے والے اینکر مرید عباس صوبہ پنجاب کے کس شہر کے رہائشی نکلے؟ میت آبائی گاؤں روانہ

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک ) اینکر پرسن مرید عباس کے جسد خاکی کو کراچی سے اسلام آباد منتقل کیا گیا جہاں سے ایمبولینس کے ذریعے انکے آبائی علاقے پپلاں ( ضلع میانوالی) روانہ کر دیا گیا ہے۔ تفصیلاات کے مطابق گزشتہ روز لین دین کے تنازعہ پر نجی ٹی وی چینل کے اینکر پرسن مرید عباس

کو کراچی کے علاقے خیابان بخاری میں قتل کر دی گیا تھا ۔ پوسٹمارٹم کے بعد انکے جسد خاکی کو انکی اہلیہ زہرا عباس کے حوالے کر دیا تھا جس کے بعد زہرہ عباس اور انکے قریبی رفقاء جسد خاکی کو لے کر پی آئی اے کے جہاز کے ذریعے اسلام آباد جبکہ اسلام آباد سے ایمبولینس کے ذریعے انکے آبائی علاقے پپلاں ضلع میانوالی روانہ ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ عاطف زمان اور اس کے ساتھیوں نے درجنوں افراد کو جال مین پھنسا رکھا تھا۔آسانی سے پیسہ کمانے کے لالچ نے سینکڑوں افراد کے کروڑوں روپے ڈبو دئیے۔بظاہر ٹائر کے نام پر کیے گئے کاروبار میں سینکڑوں افرادنے سرمایہ کاری کی تھی۔ٹی وی انڈسٹری کے سینکڑوں ملازمین نے کروڑوں روپے لگا رکھے تھے۔مرید عباس نے بھی عاطف زمان کے ساتھ مل کر سرمایہ کاری کی تھی۔میڈیا انڈسٹری کے کچھ اور لوگ بھی ان کے پارٹنر تھے۔لوگوں سے کم از کم 10 لاکھ روپے کی رقم بطور سرمایہ کاری لی جاتی تھی۔10 لاکھ سرمایہ کاری کے عوض ہر 2ماہ بعد 50ہزار روپے دئیے جاتے۔دو ماہ سےسرمایہ کاری کرنے والوں کورقم کی ادائیگی نہیں ہو رہی تھی۔سرمایہ کاری کے نام پر لی گئی رقم اور دئیے جانے والے پیش کیش تھے۔میڈیا انڈسٹری کے لوگوں نے پرویڈنٹ فنڈ اور جائیدادیں بیچ کر سرمایہ کاری کی۔لوگوں سے لیے اور دئیے گئے پیسے کے لیے بینکنگ چینل کا استمال نہیں کیا گیا۔ کراچی میں ڈبل شاہ طرز کے نیٹ ورک انکشاف ہوا ہے۔جب کہ دوسری جانب مرید عباس کو قتل کرنے والے ملزم عاطف زمان کا پہلا بیان سامنے آ گیا ہے۔پولیس نے ملزم عاطف خان کا ابتدائی بیان ریکارڈ کیا ہے۔اپنے بیان میں عاطف زمان کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ ٹائروں کا کاروبارکرتا ہوں۔مرید عباس سمیت میڈیا انڈسٹری کے کئی افراد نے سرمایہ کاری کر رکھی تھی۔ مرید عباس اور ساتھیوں کی جانب سے بلیک میل کیا جا رہا تھا۔بلیک میلنگ سے تنگ آ کر میں نے دونوں کو قتل کیا۔عاطف زمان نے کہا کہ پیسوں کے تنازع پر انتہائی قدم اٹھایا۔کئی روز سے مرید اور دیگر لوگ پیسے مانگ رہے تھے۔میں پیسے واپس کرنا چاہتا تھا لیکن کاروبارمیں پھنس گئے تھے۔جب کہ تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کا بیان حتمی نہیں ہے۔حالت بہتر ہونے پر تفصیلی بیان لیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں