47

’’ مریم کو جتنا غصہ دلایا جائے گا معاملہ خراب ہوگا۔۔۔‘‘ حکومت کو مریم نواز سے پنگا نہ لینے اور محتاط رہنے کا مشورہ دے دیا گیا

لاہور (نیوز ڈیسک) معروف صحافی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ مریم نواز بہت دلیری کے ساتھ چل رہی ہیں۔مریم نواز نے مخالفین کو پیغام دیا ہے کہ میں شیر کی بیٹی ہوں میں ڈرتی نہیں ہوں۔مریم نواز کو جتنا غصہ دلایا جائے گا وہ اتنا بڑھ کر بات کریں گی،اور جب وہ بڑھ کر بات کریں گی

تو پھر کئی لوگ بےنقاب ہوجاتے ہیں اور بہت سی سچائیاں سامنے آ جاتی ہیں۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ مریم نواز بہت دلیری کے ساتھ چل رہی ہیں۔مریم نواز نے مخالفین کو پیغام دیا ہے کہ میں شیر کی بیٹی ہوں میں ڈرتی نہیں ہوں۔مریم نواز کو جتنا غصہ دلایا جائے گا وہ اتنا بڑھ کر بات کریں گی،اور جب وہ بڑھ کر بات کریں گی تو پھر کئی لوگ بےنقاب ہوجاتے ہیں اور بہت سی سچائیاں سامنے آ جاتی ہیں۔پھر ان اداروں کو شرمندگی اٹھانی پڑتی ہے جن کے لوگوں کی سچائیاں باہر آئیں۔نجم سیٹھی کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے سنا تھا کہ حکومت کے پاس ویڈیوز ہوتی ہیں لیکن اب تو اپوزیشن کے پاس بھی ویڈیوز ہیں۔نجم سیٹھی نے کہا کہ حکومت مریم نواز کے ساتھ ہنگا نہ لے کیونکہ مریم نواز فیصلہ کر چکی ہیں کہ وہ خاموش نہیں رہیں گی اور لڑیں گی،بہتر ہے معاملات حل ہو جائیں ورنہ ریاست کا نقصان ہو گا۔جب کہ دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو کے بعد اب مریم نواز نے عدلیہ پر ایک اور حملے کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔گیا کہ نیب کی اپیل پر مریم نوازکے عدالت میں پیش ہونے کی صورت میں بھرپور عوامی طاقت کے ساتھ وہاں پر جانے پر غور شروع کر دیا گیا ہے جبکہ بھرپور طریقہ سے وہاں جانے کی صورت میں انتظامیہ کے ساتھ ٹکراؤ اور عدلیہ پرحملے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں بھی اداروں کو دھمکیاں دینے کے بعد عدالت میں جانے کے حوالے سے اپنے قریبی ساتھیوں سے مشاورت شروع کر دی ہے۔ اس حوالے سے با وثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز اور اس کے قریبی ساتھی ہر صورت میں بھرپور محاذ آرائی کر کے ایسا ماحول پیدا کرنا چاہتے ہیں کہ ملک کے اندر انارکی کی فضا پیدا ہو۔کہ مریم نواز کے قریبی افراد ہر صورت میں مریم نواز کو بھرپور مزاحمتی سیاست کا مشورہ دے رہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں