29

’’فردوسی بیانات نے قوم کو تنگ کر کے رکھا ہے۔۔۔ ‘‘ عمران خان کی ہدایات نہ ماننا فردوس عاشق اعوان کو مہنگا پڑ گیا، مشیر اطلاعات کے خلاف بڑا قدم اُٹھ گیا

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) قوم سے خطاب کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے اپیل کی کہ وہ جمعے کو جہاں بھی ہوں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آدھا گھنٹہ باہر نکلیں، لیکن مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ابھی کچھ دیر پہلے یہ اعلان کیا کہ آدھہ گھنٹے کی بجائے 3 منٹ

کے لیے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کے لیے باہر نکلنا ہے، جس پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عامر لیاقت حسین بھی میدان میں آگئے اور اپنی ہی پارٹی کی مشیر اطلاعات کی ٹھیک ٹھاک کلاس لگا دی۔ تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان کے فیصلے پر رد عمل دینے کے لیے عامر لیاقت نے سوشل میڈیا کا محاذ سنبھالا، اور پیغام چھوڑتے ہوئے لکھا کہ ’’ پی ٹی وی میں سنگین بے قاعدگیوں کو تحفظ دینے کے سوا فردوس عاشق اعوان کوکیاآتاہے؟ آصف راڈو نے رمضان المبارک میں 50 روپے کا افطار باکس 250 میں دیا انہیں بتایا گیا, خاور اظہر کی خلاف ضابطہ تقرری, امین اختر اور عمیر معصوم کو ہیوی پیکچ پر مارکیٹنگ سونپنا, محترمہ کو کچھ نظر نہیں آتا‘‘۔

ایک اور پیغام میں عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ ’’ آج مجھے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ میں نے فردوس عاشق اعوان کو #Unfollow کیاتھا, بے ینگم گفتگو, تسلسل سے مسلسل فضول الفاظ کی دھول , عمران خان کی ہدایات کے برعکس فردوسی بیانات کی یلغار, تنگ کر کے رکھا ہوا ہے پوری قوم کو ‘‘۔


ایک اور پیغام چھورتے ہوئے عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ ’’ عمران خان نے کہا جمعے کے روز 12 بجے سے 12:30 کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرنا ہے یہ فرماتی ہیں کہ جو جہاں موجود ہو وہ3 منٹ کے لیے 12 بجے کھڑا ہوجائے” بات کرنےکا کوئی طریقہ ہوتا ہے,اپیل اور حکم میں فرق ملحوظ خاطر رکھیں , قوم دل سے کشمیریوں کے ساتھ ہے حکم کی ضرورت نہیں ‘‘۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں