29

’’ اگر یہ کام نہ کیا گیا تو ۔۔۔۔‘‘مریم نواز کی سوشل میڈیا ٹیم نے علم بغاوت بلند کر دیا، سارا کچا چٹھا کھولنے کی دھمکی

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اس وقت مختلف کیسز میں نیب کی زیر حراست ہیں، لیکن مریم نواز نے حکومت اور اداروں کو زیر تاب لانے کے لیے ااپنا ایک ایسا سوشل میڈیا نیٹ ورک تشکیل دے رکھا ہے کہ وہ جہاں بھی ہوں ، انکی ٹیم ہمہ

وقت حکومت، اداروں کو سوشل میڈیا محاذ پر ٹف ٹائم دیتی دکھائی دیتی ہے، لیکن لگتا ہے مسلم لیگ ن بالخصوص مریم نواز کی گرفتاری کے بعد سوشل میڈیا ٹیم بھی بکھرنا شروع ہوگئی ہے اور مریم نواز کی سوشل میڈیا ٹیم نے مریم نواز کو دھمکیاں دینا شروع کر دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سینئر اینکر پرسن جنید سلیم کی جانب سے پیغام چھوڑا گیا ہے جس میں اننکی جانب سے کہا گیا ہے کہ مریم نواز کی سوشل میڈیا ٹیم نے دھمکیاں دینا شروع کر دیں ہیں اور ٹیم ممبران کو تنخواہیں نہیں دی جارہی ہیں جس کی وجہ سے ٹیم ممبران کا کہنا ہے کہ اگر انکے وابجبات کلیئر نہیں کیے گئے تو مخالفین کے ساتھ بھی مل سکتے ہیں۔ جنید سلیم کا کیا کہنا تھا ، انکا پیغام آ بھی دیکھیں : ’’مریم نواز کی گرفتاری کے بعد سوشل میڈیا ٹیم ممبرز کو تنخواہوں میں عدم ادائیگی کی شکایات، مخالفت میں کام کرنے کی وارننگ۔ ذرائع‘‘۔

جنید سلیم کشمیر ایشو پر بھی امت مسلمہ کو جگاتے دکھائی دے رہے ، کشمیر ایشو کے حوالے سے جندی سلیم کا کہنا ہے کہ ’’پچھلے 10 سالوں میں انڈیا نے عرب ممالک کیساتھ 800 ارب ڈالر کا کاروبار کیا جبکہ ہمارے لیڈر نائی اور خاکروب کے اقامے لیتے رہے، اب ہمیں تکلیف ہو رہی ہے کہ عربی مودی کو ایوارڈز دے رہے ہیں، ایوارڈ تو عزت کے طلبگاروں کو ہی ملتے ہیں اقامہ طلبگاروں کو بخشش کے سوا اور کیا مل سکتا ہے؟‘‘۔


ایک اور پیغام میں جنید سلیم کا کہنا تھا کہ ’’ کلمہ گو عرب مسلم ممالک ہی جب ہمارے نہیں ہوئے تو اسرائیلی کو تسلیم کرکے ان سے اچھے کی امید رکھنے والے بھی احمق ہی ہونگے۔اپنی اکانومی پر توجہ دو اس کو بہتر کرو ان جیسوں کی آپ مجبوری بن جاؤ گے تو پھر یہی ممالک تمہارے پاؤں بھی چاٹیں گے لکھ کے رکھ لو‘‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں