42

دوسری ویڈیو کو بھارتی میڈیا پر نشر کروانے کی تیاریاں ۔۔۔ مریم نواز ملک دشمنی میں ہر حد پار کر گئیں، ارشد ملک کے بعد کس کی ویڈیو بھارت پہنچا دی ؟ پاکستانیوں کو بڑے اسکینڈل سے پیشگی آگاہ کر دیا گیا

لاہور (نیوز ڈیسک ) معروف صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کا پیغام لے کر لندن گئے ہیں۔طلال چوہدری ایک بیگ لے کر گئے جو نواز شریف کے صاحبزادے کو دیا۔بیگ سیلڈ پیک تھا۔۔نواز شریف ارشد ملک

کے ویڈیو سکینڈل سے متعلق نواز شریف کا پیغام لے کر لندن گئے تھے۔نواز شریف کے صاحبزادے لندن میں کئی انٹرنیشنل شخصیات سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔کیونکہ ان کے پاس پاکستان کی ایک اہم شخصیت کے بارے میں ویڈیو ہے اور وہ ویڈیو کس بارے میں ہے یہ کوئی نہ پوچھے۔عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ مجھے خدشہ ہے کہ وہ اہم ویڈیو انڈیا کے کسی چینل سے بھی چل سکتی ہے۔کیونکہ ان کے ارادے بہت خطرناک ہیں۔واضح رہے گذشتہ روز بتایا گیا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماطلال چوہدری کی سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے سے ملاقات ہوئی ہے ۔دونوں کے درمیان یہ ملاقات لندن کے ایک ریسٹورانٹ میں ہوئی۔اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ دونوں کے مابین یہ ملاقات ڈیڑھ گھنٹے سے زائد تک جاری رہی۔اس دوران طلال چوہدری نے ایک پیکٹ بھی نواز شریف کے صاحبزادے کے حوالے کیا۔ طلال چوہدری کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے طلال چوہدری کو ناصر بٹ سے ملاقات کی بھی ہدایت کی ہے۔طلال چوہدری نے مریم نواز کا پیغام نواز شریف کے صاحبزادے کو پہنچایا۔اور حکومت سے متعلق آئندہ کی حکمت عملی پر بھی گفتگو کی گئی۔طلال چوہدری کی اسحاق ڈار سے بھی ملاقات متوقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ طلال چوہدری اس ملاقات کے بعد بہت اداس نظر آئے۔ ملاقات میں ویڈیو سکینڈل سے متعلق بھی خصوصی گفتگو کی گئی۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو گذشتہ چھ سالوں میں 79 کروڑ روہے کے تحائف موصول ہوئے اور

یوں تحائف وصول کرتے کرتے مریم نواز کروڑوں روپے کی مالک بن گئیں۔ مریم نواز کی آمدن میں مسلسل اضافے سے متعلق سامنے آنے والی دستاویزات میں بتایا گیا کہ مریم نواز کو 6 سال کے دوران 79 کروڑ 42 لاکھ 60 ہزار کی رقم نواز شریف، حسن نواز اور حسین نواز سے تحفے میں ملتی رہی۔دستاویزات کے مطابق مریم نواز کے اثاثے تحائف کے باعث اثاثہ جات 7 کروڑ 35 لاکھ سے بڑھ کر 83 کروڑ 7 لاکھ 30 ہزار ہوگیے۔ نیب ذرائع نے بتایا کہ مریم نواز کا کوئی ایسا ذریعہ آمدن نہیں تھا جس سے ان کی آمدنی روز بروز بڑھتی۔ مریم نواز کو 2011ء میں 3 کروڑ 70 لاکھ اور 2012 میں 5 کروڑ 16 لاکھ کے تحائف ملے۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو 2013ء میں 3 کروڑ 58 لاکھ 60 ہزار، 2014ء میں 19 کروڑ 20 لاکھ 50 ہزار، 2015ء میں 31 کروڑ 5 لاکھ 30 ہزار جبکہ 2016ء میں 17 کروڑ 25 لاکھ 30 ہزار کے تحائف ملے۔خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اس وقت نیب کی حراست میں ہیں۔ مریم نواز پر چودھری شوگر ملز کیس میں منی لانڈرنگ کے الزامات عائد ہیں جس پر ان کے خلاف تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ جبکہ گذشتہ ہفتے نیب لاہور نے چودھری شوگر ملز کیس میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس کے اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ بھی کیا تھا۔ نیب ذرائع نے بتایا تھا کہ مریم نواز اور یوسف عباس کے اثاثوں کی منتقلی اور فروخت روکنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ مریم نواز اور یوسف عباس کے اثاثوں کو منجمد کرنے کے لیے متعلقہ بینکوں کو جلد خط لکھا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں