کاروبار – Azaad.pk http://www.azaad.pk Pakistan's Emerging Urdu Blog Wed, 10 Jul 2019 14:48:29 +0000 en hourly 1 https://wordpress.org/?v=4.9.7 123420660 ملکی معیشت کے لیے زبردست خوشخبری ۔۔۔ پاکستان میں اچانک ڈالر کی قیمت 140 روپے تک آنے کی خبر سنا دی گئی http://www.azaad.pk/2019/06/19/88681/ Wed, 19 Jun 2019 12:00:30 +0000 http://www.azaad.pk/?p=88681 مزید پڑھیں]]> لاہور (نیوز ڈیسک ) فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان نے ڈالر 140 روپے کی سطح تک آنے کی پیشن گوئی کردی، بائیکاٹ مہم کے آغاز کے بعد عوام کی جانب سے ڈالر واپس کیے جا رہے ہیں، اسی باعث امریکی کرنسی کی طلب میں کمی ہو رہی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں گزشتہ چند

ماہ کے دوران ڈالر کی قدر میں ہوشربا اضافے اور ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کیخلاف حال ہی میں عوام نے ڈالر بائیکاٹ مہم کا آغاز کیا تھا۔عوام کی جانب سے سوشل میڈیا پر ڈالر بائیکاٹ مہم کا آغاز کرکے سب سے اپیل کی گئی تھی کہ ڈالر کی خریداری اور ذخیرہ اندوزی ترک کر دی جائے، جبکہ جس جس کے پاس ڈالرز موجود ہیں، وہ اسے بینکوں اور کرنسی مارکیٹ میں واپس جمع کروا دیں۔ ایسا کرنے سے ڈالر کی طلب میں کمی ہوگی، اور یوں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی آئے گی۔اب اس حوالے سے فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ عوام کی ڈالر بائیکاٹ مہم کافی حد تک اثر دکھا رہی ہے۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ڈالر کی قیمت 140 روپے کی سطح تک واپس جا سکتی ہے۔ عوام کی ڈالر بائیکاٹ مہم کے باعث ڈالر کی غیر ضروری خریداری میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ جبکہ لوگوں کی بڑی تعداد ڈالر کو مارکیٹ میں واپس بھی جمع کروا رہی ہے۔ عوام کی ڈالر بائیکاٹ مہم اگر یوں ہی جاری رہی، تو کچھ عرصے تک روپیہ تگڑا ہو سکتا ہے۔اس مہم کے باعث کچھ ہی عرصہ میں ڈالر کی قیمت 140 روپے کی سطح تک آ سکتی ہے۔ تاہم اس کیلئے ضروری ہے کہ ڈالر کی غیر ضروری خریداری اور ذخیرہ اندوزی کو ہر صورت روکا جائے۔ دوسری جانب پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں عید کے بعد ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اب تک کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 157 روپے کی سطح تک پہنچ چکا ہے۔ ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاو جاری رہا۔ ذرائع کے مطابق اب حکومت کی جانب سے ڈالر کی قیمت کو مصنوعی طور پر کنٹرول کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی جا رہی۔

]]>
88681
اب لین دین ہوگا اپنی کرنسی میں ۔۔۔ فیس بُک نے ڈالر کی چھٹی کراتے ہوئے بڑا فیصلہ کر لیا http://www.azaad.pk/2019/06/18/88569/ Tue, 18 Jun 2019 15:52:53 +0000 http://www.azaad.pk/?p=88569 مزید پڑھیں]]> لندن (نیوز ڈیسک ) فیس بک نے دنیا بھر کی 27 آرگنائزیشنزکے ساتھ مل کر نئی کرنسی لانے کا فیصلہ کر لیا جسے “لبرا” کا نام دیا گیا ہے۔فیس بک اس مقصد کے لیے ایک غیر منافع بخش تنظیم کا آغاز کرے گا جو کہ ایک نئی کرنسی تخلیق کرے گی۔لیبرا کرنسی لانے کا

مشن ایک عام عالمی مالیاتی بنیادی ڈھانچہ بنانا ہے جو دنیا بھر میں اربوں لوگوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہو گا۔نئی کرنسی لانے کا منصوبہ بلاکچین ٹیکنالوجی کی طرف سے 2020 میں لانچ کیا جائے گا۔ڈیجیٹیل کرنسی لوگوں کی زندگیوں میں بہت آسانیاں لائے گا کیونکہ اس کے استعمال سے رقم ہر وقت کیش کی صورت میں پاس رکھنے کی ضرورت نہیں ہڑے گی۔یہ خاص طور پران لوگوں کے لئے بہت مفید ثابت ہو گا جو روایتی بینکوں یا مالی خدمات تک رسائی نہیں رکھتے ۔اس وقت دنیا بھر میں کروڑوں ایسے افراد ہیں جن کے پاس موبائل فون تو ہے تاہم وہ بینک اکاؤنٹ نہیں رکھتے۔فیس بک کے ڈیجیٹل کرنسی متعارف کروانے کے بعد لوگ ایک دوسرے کو پیسے بلکل ایسے بھیج سکیں گے جیسے وہ مختلف ایپس پر ایک دوسرے کو پیغامات بھیجتے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ فیس بک کیلبرا نامی ایک آزاد ماتحت ادارہ بھی شروع کرے گا۔جو اس کے صارفین کے لیے پیسے بھیجنے، خرچ کرنے اور بچانے کے لیے کام کرے گا۔اس کے لیے ایک “ڈیجیٹل والٹ” بنایا جائے گا جو کہ لوگوں واٹس ایپ اور میسنجر پر ایک علیحدہ ایپ کے طور پر دستیاب ہو گا۔خیال رہے دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ فیس بک ڈیجیٹل کرنسی کی تیاری میں کئی عرصے سے مصروف تھی ۔ فیس بک بٹ کوائن کی طرز پر ڈیجیٹل کرنسی تیار کرنے میں مصروف تھی ۔جس کے لیے فیس بک نے ڈیجیٹل کرنسی تیار کرنے والی چند کمپنیوں کی خدمات حاصل کی اور ان کے ساتھ ابتدائی تجربات پر کام کیا۔فیس بک نے ڈیجیٹل کرنسی بنانے کے لیے درجنوں ڈیجیٹل کرنسی تیار کرنے والی کمپنیوں کے ساتھ مل کر کام کیا۔واضح رہے فیس بک کے اس وقت دنیا بھر میں ڈھائی ارب سے زائد صارفین ہیں اور وہ دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ ہے۔

]]>
88569
سونے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ http://www.azaad.pk/2019/06/18/88566/ Tue, 18 Jun 2019 15:51:33 +0000 http://www.azaad.pk/?p=88566 مزید پڑھیں]]> کراچی (نیوز ڈیسک) امریکہ،یورپ اور ایشیاء میں سونے کی قیمت کم ہونے کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کااضافے ہو گیا ہے۔صرافہ مارکیٹ میں سونا 500 روپے کے اضافے سے 75 ہزار 500 روپے فی تولہ ہوگیا ہے، جبکہ 10 گرام سونا 430 روپے

اضافے کے ساتھ 64 ہزار 730 روپے کا ہوگیا ہے۔ دوسری جانب امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ بہتر امریکی اقتصادی ڈیٹا رپورٹ کے باعث قرضوں پر سود کی شرح کم ہونے کے معدوم امکانات ہیں۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے پر نرخ 0.2 فیصد کم ہوکر 1338.90 ڈالر فی اونس رہے۔ امریکی سونے کے سودے 0.1 فیصد کمی کے ساتھ 1342.90 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے وقفے سے قبل نرخ 0.1 فیصد کم ہوکر 1340.20 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.1 فیصد کمی کے ساتھ 1343.70 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.6 فیصد کم ہوکر 1333.81 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.5 فیصد کمی کے ساتھ 1341.70 ڈالر فی اونس طے پائے۔ تاہم پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے اور سونا 500 روپے کے اضافے سے 75 ہزار 500 روپے فی تولہ ہوگیا ہے۔ گزشتہ دنوں بھی ڈالر کی قیمت میں اضافے سے سونے کی قیمت کافی بڑھ گئی تھی لیکن بعد میں سونے کی قیمت کم ہونا شروع ہو گئی تاہم اب پھر سونے کی قیمت پر پر لگ گئے ہیں اور سونا مہنگا ہو گیا ہے۔

]]>
88566
ڈالر کی اونچی اُڑان۔۔۔ آج اوپن مارکیٹ میں کتنے کا ہوگیا؟ ملکی معیشت کو دھچکہ http://www.azaad.pk/2019/06/17/88243/ Mon, 17 Jun 2019 07:41:17 +0000 http://www.azaad.pk/?p=88243 مزید پڑھیں]]> کراچی (نیوز ڈیسک) انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر سے اضافہ ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قدر میں اضافے اور روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ آج ڈالر کی قیمت میں 66 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فاریکس ڈیلرز کے

مطابق انٹر بینک میں ڈالر 155.84 سے بڑھ کر 156.50 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔دوسری جانب گذشتہ ہفتےاسٹاک ایکسچینج میں صورتحال مستحکم رہی۔ بجٹ سے قبل مارکیٹ میں ایک روزمعمولی گراؤٹ ہوئی اورانڈیکس 34 ہزارکی سطح پرپہنچا لیکن ریکوری ہوگئی اورہفتےکا اختتام 35572 پوائنٹس پرہوا۔ گذشتہ ہفتے بھی ڈالر نے ایک بارپھراونچی اُڑان بھری تھی اوریوں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر157 روپے50 پیسے پرپہنچ گیا تھا ۔گذشتہ ہفتے وفاقی بجٹ پیش ہوا ساتھ ہی ڈالر بھی تاریخ کی بلند ترین سطح کو چُھوگیا۔ہفتے کےآخری روزانٹر بنک میں ڈالر 2 روپے 94 پیسے مہنگا ہوکر155.84 روپے کی بلند سطح پر بند ہوا تھا۔ اسی طرح گذشتہ ہفتے کے اختتام پراوپن مارکیٹ میں ڈالر 157.50 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، اوپن مارکیٹ میں 5 روز کے دوران ڈالر8.70 روپے مہنگا ہوا۔ کرنسی مارکیٹ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے پاکستان کے معاہدے کی خبروں کے بعد روپے پر دباؤ کے باعث ڈالر مہنگا ہوا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کے آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کی خبریں گردش کررہی تھیں ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد سے اب تک ڈالر کی قیمت میں لگ بھگ 24 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔ستمبر 2018ء میں ڈالر 134 روپے پر ٹریڈ کررہا تھا جس کے بعد اب گذشتہ 9 ماہ کے دوران ڈالر بڑھ کر 158 روپے پر پہنچ چکا ہے۔

]]>
88243
پاکستانی روپیہ بُری طرح پٹ گیا، ڈالر کے بعد سعودی ریال نے بھی اونچی اُڑان پکڑ لی http://www.azaad.pk/2019/06/15/87844/ Sat, 15 Jun 2019 09:35:13 +0000 http://www.azaad.pk/?p=87844 مزید پڑھیں]]> کراچی (نیوز ڈیسک) ڈالر کی دیکھا دیکھی دوسری کرنسیز نے بھی اڑان بھر لی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران برطانوی پاؤنڈ 10روپے مہنگا ہو گیا۔پاؤنڈ نے ڈبل سینچر کر لی اور 200کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ جب کہ اوپن مارکیٹ میں یورو 11 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔

ایک ہفتے میں یورو 176روپے تک پہنچ گیا۔جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک ہفتے میں 8روپے 70پیسے مہنگا ہوا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 157 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے۔جب کہ سعودی ریال بھی ایک ہفتے کے دوران 2.7 روپے مہنگا ہو گیا۔اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال کی قیمت بھی 42روپے ہو گئی۔ایک ہفتے کے دوران امارات درہم 2.6 روپے مہنگا ہوا۔اوپن مارکیٹ میں اماراتی درہم 43 روپے کا ہو گیا۔جب کہ دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ انٹر بنک میں 2.80روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئی قیمت156.80 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں تین روپے اضافے کے بعد 157.50روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ․ڈالر نے ایک مرتبہ پھر اونچی اڑان بھرلی ہے اور ڈالر انٹر بنک میں ڈالر کی قیمت میں 2.80روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئی قیمت 156.80روپے ہوگئی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت تین روپے اضافے کے بعد157.50روپے ہوگئی ہے ۔ ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ماہرین نے ڈالر 153کی سطح کو عبور کرنے اور روپے کی قدر میں کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر کی اونچی اڑان پاکستانی معیشت کیلئے نقصان دہ ہے ۔ڈالر کی قیمت میں اضافہ ملکی معیشت کے لیے خطرناک ہے اس لیے روپے کی قدر میں اضافہ کیلئے اقدامات کیے جائیں کیونکہ ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھائو معیشت کیلئے خطرناک ہے اور اس سے صنعتی شعبہ متاثر ہوگا ، ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قدر میں کمی سے صنعتوں میں استعمال ہونے والا درآمدی خام مال مہنگا ہونے سے صنعتی شعبہ متاثر ہورہا ہے کیونکہ اس سے اشیاء کی پیداواری لاگت میں اضافہ سے قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے ۔

]]>
87844
پاکستانی معیشت کے لیے تباہ کُن خبر۔۔۔ ڈالر 157 روپے کا ہوگیا http://www.azaad.pk/2019/06/14/87645/ Fri, 14 Jun 2019 10:36:46 +0000 http://www.azaad.pk/?p=87645 مزید پڑھیں]]> کراچی(نیوز ڈیسک) انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں دوسرے دن بھی کمی کا رحجان برقرار ہے اور ڈالر کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 157 روپے تک پہنچ گئی۔ڈان نیوز کے مطابق دن کے آغاز پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی تجارت 156 روپے 50 پیسے سے شروع ہوئی۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ گزشتہ 10 دن میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کے قدر میں 8 روپے کمی دیکھنے میں آئی اور انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر ریکارڈ سطح یعنی 157 روپے تک پہنچ گیا۔کرنسی ڈیلرز نے ڈالر کی قدر میں اضافے کی وجہ مالی سال کے اختتام کو قرار دے دیا ہے۔ان کے مطابق مالی سال کے اختتام کی تاریخ 30 جون قریب پہنچ رہی اور ساتھ ہی ملٹی نیشنل کمپنیاں اپنا تمام منافع ملک سے باہر بھیج رہی ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز (13 جون) کو انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت ایک روپے 60 پیسے اضافے کے ساتھ 153 روپے 60 پیسے ہوگئی تھی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے 50 پیسے مہنگا ہوکر 153 روپے 50 پیسے کا ہوگیا تھا۔خیال رہے کہ عید الفطر کی چھٹیوں سے قبل بھی انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کا رجحان دیکھا گیا تھا۔انٹر بینک میں امریکی ڈالر 75 پیسے مہنگا ہو کر 148.90 روپے کا ہوگیا تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30 پیسے مہنگا ہوکر 148.80 روپے کا ہوگیا تھا۔کرنسی ڈیلرز نے امید ظاہر کی تھی کہ عید کی تعطیلات کے بعد انٹر بینک مارکیٹ میں بھی ڈالر کی طلب کم ہوگی اور وہ کمرشل امپورٹرز جو قیمت میں بہت زیادہ اتار چڑھاؤ کی وجہ سے ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کر رہے ہیں وہ بھی اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں گے جس سے انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی طلب کم ہوجائے گی اور اس کے اثرات اس کی قیمت پر بھی پڑیں گے۔واضح رہے کہ مئی میں انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کافی کمی دیکھی گئی تھی۔حکومت پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹر فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدے کے بعد ڈالر کی قیمت میں گزشتہ ماہ مئی میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر میں 9 روپے 60 پیسے کا اضافہ ہوگیا تھا اور ڈالر روپے کے مقابلے میں اوپن مارکیٹ میں تقریباً 3 روپے اضافے کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح 154 روپے پر پہنچ گیا تھا۔

]]>
87645
ملکی معیشت کے لیے بُری خبر ۔۔۔ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا http://www.azaad.pk/2019/06/14/87623/ Fri, 14 Jun 2019 08:39:17 +0000 http://www.azaad.pk/?p=87623 مزید پڑھیں]]> کراچی (نیوز ڈیسک ) عید کے بعد سے ڈالر نے ایک مرتبہ پھر سے اونچی پرواز شروع کر دی ہے اور تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہاہے آج کاروبار کے دوران ڈالر انٹر بینک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کا آغاز ہوا تو ڈالر کی قدر میں ایک

روپیہ اور ایک پیسہ اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 154 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تاہم یہ پرواز کم نہ ہوئی اور کچھ ہی دیر کے بعد ڈالر کی قیمت کو ایک اور بڑا جھٹکا لگا اور اس میں مزید ایک روپے کا اضافہ ہو گیا یعنی ڈالر کی قیمت میں آج کے روز 2 روپے 25 پیسے اضافہ ہو گیاہے جس کے ساتھ ڈالر اس وقت 155 روپے 15 پیسے کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کر رہاہے ۔ جون کے مہینے میں انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مجموعی طور پر 7 روپے 23 پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیاہے ۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں مسلسل چڑھاﺅ دیکھنے میں آ رہاہے اور اڑھائی روپے کے اضافے کے ساتھ 155 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے تاہم جون کے مہینے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مجموعی طور پر چھ روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے ۔سٹاک مارکیٹ میں بھی مسلسل اتار چڑھاﺅ جاری ہے ، آج صبح کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 35 ہزاور 403 کی سطح پر تھا تاہم کچھ دیر کے بعد اس میں بہتری آئی اور انڈیکس 158 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 35 ہزاور 561 پوائنٹس پر پہنچ گیا ۔تاہم یہ رجحان جاری نہ رہ سکی اور سٹاک مارکیٹ میں معمولی مندی کا رجحان پیدا ہوا اور 163 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ انڈیکس 35 ہزار 398 پوائنٹس پر جاگرا لیکن ایک مرتبہ پھر سے سرمایہ کاروں کی سنی گئی اور مثبت رجحان کا ایک مرتبہ پھر سے آغاز ہوا جس کے بعد 204 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 35 ہزار 602 پر پہنچ گیا ۔ اتار چڑھاﺅ کا سلسلہ سٹاک مارکیٹ میں جاری ہے اور اس وقت سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس محض 37 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 35 ہزاور 440 پوائنٹس پر چل رہاہے ۔

]]>
87623
ڈالر کی قیمت میں بے تحاشہ اضافہ ۔۔۔۔ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا http://www.azaad.pk/2019/06/11/86835/ Tue, 11 Jun 2019 08:19:09 +0000 http://www.azaad.pk/?p=86835 مزید پڑھیں]]> کراچی (نیوز ڈیسک ) ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ ایک مرتبہ پھر سے شروع ہو گیا ہے۔ بجٹ آنے سے قبل ہی ڈالر کو پر لگ گئے۔ آج بھی ڈالر کی قدر میں 1 روپے سے زائد کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 1

روپیہ 85 پیسے کا اضافہ ہوا۔ انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں ایک روپیہ 85 پیسے اضافہ ہونے کے بعد ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 151 روپے95 پر پہنچ گیا۔جبکہ آج صبح کاروباری دن کا منفی آغاز ہوا جبکہ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 226 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔انڈیکس 34 ہزار 341 کی سطح سے بھی نیچے آگیا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی ڈالر کی قیمت میں اُتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری تھا لیکن اب عید کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد یہ سلسلہ ایک مرتبہ پھر سے شروع ہو گیا ہے۔گذشتہ روز بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا تھا ۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے مہنگا ہوا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 151 ہو گئی تھی۔ جبکہ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے 40 پیسے اضافہ ہوا تھا۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز آصف علی زرداری کی گرفتاری کی خبر آتے ہی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھنے میں آئی۔ 100 انڈیکس 900 پوائنٹس گرکر 34 ہزار 600 کی سطح پر آگیا تھا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا اختتام 937 پوائنٹس کی کمی پر ہوا تھا۔کے ایس ای 100 انڈیکس 34 ہزار 567 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا۔ ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت پر ماہرین معیشت نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ عوام بھی ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کی وجہ سے کافی پریشان ہے۔ ماہرین معیشت کا کہنا ہے کہ بجٹ سے قبل ڈالر کی اونچی اُڑان اس بات کی گواہی دے رہی ہے کہ عوام پر مہنگائی کا بوجھ مزید بڑھنے والا ہے۔

]]>
86835
ڈالر کی کمر ٹوٹ گئی۔۔۔ ایک ہی دن میں قیمت میں دوسری بار کمی، ڈالر مزید سستا ہوگیا http://www.azaad.pk/2019/05/24/82224/ Fri, 24 May 2019 17:59:28 +0000 http://www.azaad.pk/?p=82224 مزید پڑھیں]]> لاہور (نیوز ڈیسک ) ایک ہی دن میں قیمت میں دوبارہ کمی، ڈالر مزید سستا ہوگیا، انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قیمت 150 روپے 91 پیسے تک آگئی۔ تفصیلات کے مطابق کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت مسلسل تیسرے روز کم ہوئی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر ایک روپے سستا

ہو گیا جس کے بعد ایک ڈالر کی قیمت 151 روپے 50 پیسے ہو گئی ہے۔انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 54 پیسے گراوٹ دیکھی گئی جس کے امریکی کرنسی کی قیمت 150 روپے 91 پیسے پر بند ہوئی۔ دو روز کے دوران انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 1 روپے 4 پیسے کم ہوئی۔ معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق سعودی عرب سے ادھار تیل ملنے کی خبر کے باعث توقع کی جارہی ہے کہ مستقبل میں روپے پر دباو مزید کم ہو گا۔دوسری جانب فاریکس ایسو سی ایشن آف پاکستان کے صدر ملک محمد بوستان نے بتایا ہے کہ عوام نے ذخیرہ کیے گئے ڈالر مارکیٹ میں واپس کرنا شروع کر دیے ہیں۔اس باعث ڈالر کی مانگ میں کمی ہوئی ہے اور روپے کی قدر میں اضافہ ہونے لگا ہے۔ ملک بوستان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مارکیٹ میں ڈالر کے ذخائر میں اضافہ ہو رہا ہے، اسی باعث آنے والے دنوں میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی واقع ہوگی۔ اس کے علاوہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں 122 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچنج 100 انڈیکس میں 2 دن میں تاریخ ساز 2100 پوائنٹس کا اضافہ ہو گیا ہے۔جمعرات کے روز کاروباری دن 944 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 35 ہزار 581 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسٹاک مارکیٹ میں 2 دن میں ساڑھے 6 فیصد اضافہ ہوا جبکہ اس سے پہلے ایک ساتھ اتنا بڑا اضافہ اپریل 2009 میں ہوا تھا جب ایک ہی دن مین سٹاک مارکیٹ میں 8 فیصد اضافہ ہوا تھا۔ اسٹاک مارکیٹ میں 4 روز سے مسلسل مثبت اختتام ہورہا ہے اور چار دن میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 389 ارب روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔ جمعرات کے روز سٹاک مارکیٹ میں 22 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 7 ارب روپے سے زائد تھی۔جمعرات کو کاروباری دن میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 127 ارب روپے سے بڑھ کے 7 ہزار دو سو ارب روپے ہوگئی ۔

]]>
82224
’’تحریک انصاف نے واقعی جو کہا کر دکھایا ‘‘ http://www.azaad.pk/2019/05/23/82005/ Thu, 23 May 2019 18:17:48 +0000 http://www.azaad.pk/?p=82005 مزید پڑھیں]]> اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ڈالر کا جنازہ نکل گیا ،نئی قیمت جان کر سارے پاکستانی خوش ہو جائیں گے ۔۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کا ریٹ مستحکم رہا اور 151 روپے 95 پیسے پر ٹریڈنگ ہوتی رہی۔ سٹاک مارکیٹ میں 264 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز پر ڈالر کے ریٹ میں استحکام دیکھا گیا اور

151 روپے 95 پیسے پر ٹریڈ ہوتا رہا۔دوسری مہنگائی کے طوفان اور خراب معاشی حالات میں اب اچھی خبریں ملنے لگی ہیں،ڈالر کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں آ رہی ہے جب کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر آج بھی زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے100 انڈیکس میں 850 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔جمعرات کو کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔کے ایس ای 100 انڈیکس 850 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 35 ہزار 437 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا،اسٹاک مارکیٹ میں کاروبارہ کے آغاز سے ہی مثبت رحجان موجود ہے۔ابتدائی آدھے گھنٹے کے دوران ہی کے ایس ای 100انڈیکس 559 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 35 ہزار 194 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ واضح رہے گذشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج زبردست تیزی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 1195 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 34 ہزار 637 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔ کاروباری ہفتے کے تیسری روز بدھ کو اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں شروع ہوا تو سارا دن مثبت زون میں ہی ٹریڈ نظر آئی۔جب کہ گذشتہ تین ماہ کے دوران پہلی بار اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔ اسٹاک مارکیٹ کے ابتدائی دو گھنٹوں کے دوران کاروبار میں شدید تیزی ریکارڈ کی گئی۔مارکیٹ کے ابتدائی گھنٹوں میں کے ایس ای 100انڈیکس میں 1036 پوائنٹس کا اضافہریکارڈ کیا گیا جس کے ساتھ ہی 100 انڈیکس 3 4 ہزار 478 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔جب کہ پیر کو پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں پیر کو اتارچڑھائو کے باجوود مجموعی طور پرکاروبار حصص میںتیزی کا رجحان رہا،حکومتپاکستان کی جانب سے نیشنل انوسٹمنٹ ٹرسٹ (این آئی ٹی) کے تحت 20 ارب روپے کے فنڈ کے اعلان کے بعد حصص مارکیٹ میں بہتری دیکھنے میں آئی اور کے ایس ای100انڈیکس 83.92پوائنٹس اضافے سے 33250.54 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ 60.34فیصد حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈ کیاگیا جس سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 24ارب87کروڑروپے سے زائدبڑھ گیااورکاروباری حجم بھی گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت83.11فیصدزائدرہا۔

]]>
82005