Tuesday , January 22 2019
ہوم > کاروبار (صفحہ 20)

کاروبار

سوناسستاہوگیا

 کراچی:   پاکستان میں سونے کی تولہ قیمت 54ہزار روپے سے نیچے آگئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت7ڈالر کم ہونے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیرکو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 100 اور 85روپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں فی تولہ …

» مزید پڑھیں

پاکستانی روئی کی خریداری محدود

 کراچی:  مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران روئی کی قیمتیں مستحکم رہیں تاہم ہفتہ وار کاروبار میں بدھ کے دن مارکیٹ میں پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے بھارت سے روئی کی درآمد کی پرمٹ ارسال کرنے کی خبروں کے باعث ٹیکسٹائل و اسپننگ ملز کی جانب سے …

» مزید پڑھیں

کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ۔۔جولائی تا اکتوبر 2.75 ارب ڈالرکااضافہ

 کراچی: جاری کھاتے (کرنٹ اکاؤنٹ) کا خسارہ رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ (جولائی تااکتوبر) میں سال بہ سال 2.75ارب ڈالر یا 122فیصد بڑھ گیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق توازن ادائیگی کا بحران مزید شدت اختیار کرگیا ہے، بڑھتی ہوئی درآمدات کی …

» مزید پڑھیں

سی پیک،فریم ورک میں شمولیت کی درخواست واپس

 اسلام آباد:   پاکستان نے  بیجنگ کی پروجیکٹ کی ملکیت سمیت سخت شرائط  کے بعد 14 ارب ڈالر مالیت کے دیامر بھاشا ڈیم پروجیکٹ کو چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) فریم ورک میں شمولیت کی درخواست واپس لے لی ہے۔ پبلک اکاؤنٹ کمیٹی میں مذکورہ میگا پروجیکٹ پر بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین …

» مزید پڑھیں

حکومت کا صنعتی بجلی و گیس کی قیمتوں میں کمی سے انکار

اسلام آباد:  وفاقی وزیر تجارت محمد پرویزملک نے کہا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے تاہم بجلی اور گیس کی قیمتوں کو کم کرنا مشکل عمل ہے۔  زراعت ہاؤس لاہور میں ہونے والے اجلاس میں وزیر اعظم کے ٹیکسٹائل پیکیج پر عملدرآمد، برآمدات میں اضافے، سیلز …

» مزید پڑھیں

نابینا شخص فیکٹریوں کا مالک بن گیا

 انسان کے لیے زندگی کا ہر قدم نئی آزمائش لاتا ہے۔ ان آزمائشوں کا مقابلہ صبر اور ہمت کے ساتھ کرنے والے ہی دوسروں کے لیے بھی جینے کا سہارا بن جاتے ہیں۔ ایک ایسی ہی سبق آموز مثال بھارتی نوجوان سری کانت بول کی بھی ہے۔وہ لاچار اور بے سہارا ہونے کے باوجود …

» مزید پڑھیں

4250 میگا واٹ کے 3 اورڈیزل پر چلنے والے پاور پلانٹس بندکردیے گئے

 اسلام آباد:   وفاقی حکومت کی ہدایت پر تیل اور ڈیزل پرچلنے والے4250 میگا واٹ کے پاور پلانٹس بند کردیے گئے ہیں جبکہ پانی سے بجلی کی پیداوار بھی کم ہوگئی ہے جس سے لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں اضافے کا خدشہ ہے ،پاور ڈویژن کی جانب سے این پی سی سی کو …

» مزید پڑھیں

سونا 50 روپے تولہ سستا

 کراچی:  بین الاقوامی بلین مارکیٹ فی اونس سونے کی قیمت1 ڈالر کی کمی سے1275 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب50 روپے اور43 روپے کی کمی واقع ہوئی۔ کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد …

» مزید پڑھیں

پی آئی اے و دیگر اداروں کی نجکاری دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ

 اسلام آباد:   حکومتی پالیسی میں ایک بڑی تبدیلی کے تحت قومی ایئر لائن پی آئی اے اور دیگر اداروں کی نجکاری کا عمل دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ پرائیویٹائزیشن کمیشن بورڈ نے قومی ایئر لائن پی آئی اے اور دیگر اداروں کی نجکاری کا عمل دوبارہ شروع کردیا ہے۔ …

» مزید پڑھیں

پیاز،ٹماٹرکی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ؛اکتوبر میں مہنگائی3.8 فیصد بڑھ گئی

 اسلام آباد:  پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے کے نتیجے میں اکتوبر کے دوران مہنگائی سال بہ سال 3.80 فیصد بڑھ گئی جبکہ رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران صارف قیمتوں کے اشاریے (سی پی آئی) پر مبنی افراط زر کی شرح میں اوسطاً 3.50فیصد کا …

» مزید پڑھیں