انٹرنیشنل – Azaad.pk http://www.azaad.pk Pakistan's Emerging Urdu Blog Wed, 10 Jul 2019 14:48:29 +0000 en hourly 1 https://wordpress.org/?v=4.9.7 123420660 ایک بار پھر سعودی سرزمین پر میزائل حملہ کر دیا http://www.azaad.pk/2019/06/25/88944/ Tue, 25 Jun 2019 11:29:50 +0000 http://www.azaad.pk/?p=88944 مزید پڑھیں]]> ابہا(نیوزڈیسک) یمن کی حوثی ملیشیا نے ایک بار پھر سعودی سرزمین کپر میزائل حملہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی شہر ابہا کے ایئر پورٹ پر رات مقامی وقت کے مطابق 9:10 بجے حوثی ملیشیا کی جانب سے میزائل فائر کیا گیا جس کے نتیجے میں وہاں موجود ایک شخص جاں بحق اور سات زخمی ہو گئے۔ مرنے والے شخص کا تعلق شام سے بتایا جاتا

ہے۔ اس حملے کی خبر سعودی عرب کے زیر اہتمام فوجی اتحاد کے ترجمان کرنل تُرکی المالکی نے دی۔ تُرکی المالکی نے بتایا کہ رات کو ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے شورش زدہ یمن کے علاقے سے سعودی عرب کے ابہا ایئر پورٹ کو نشانہ بنایا، اس وقت وہاں سینکڑوں غیر مُلکی اور مقامی افراد موجود تھے۔ اس میزائل حملے کی زد میں آ کر ایک یمنی شخص زندگی سے محروم ہو گیا۔ جبکہ سات افراد زخمی ہوئے۔ سعودی ٹی وی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس حملے کے بعد کچھ گھنٹوں کے لیے مقامی اور بین الاقوامی پروازیں روک دی گئی تھیں تاہم اب یہاں پر جہازوں کی آمد و رفت کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور تمام فلائٹس شیڈول کے مطابق روانہ ہو رہی ہیں۔ اس سے قبل 12 جُون کو بھی حوثی باغیوں کی جانب سے ایک میزائل ابہا ایئرپورٹ پر فائر کیا گیا تھا جس سے وہاں کے ایک ہال میں موجود 26 افراد زخمی ہو گئے تھے جن میں تین خواتین اور دو بچے بھی شامل تھے۔ ان زخمیوں کا تعلق مختلف ممالک سے تھا۔ 12 جُون کے اس حملے کے بعد حوثیوں نے پانچ ڈرونز سے دوبارہ ایئر پورٹ کو نشانہ بنایا تھا، مگر سعودی اتحادی افواج نے ان ڈرونز کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی مار گرایا۔ سعودی عرب کے اتحادی ممالک نے حوثیوں کی جانب سے شہری مقامات کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی ہے۔

]]>
88944
ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی فوج کو ایران پر حملہ کرنے کا حکم ۔۔ پھر اچانک ایسا کیا ہوا کہ ٹرمپ نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا ؟ http://www.azaad.pk/2019/06/21/88912/ Fri, 21 Jun 2019 08:49:17 +0000 http://www.azaad.pk/?p=88912 مزید پڑھیں]]> واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر پہلے حملے کا حکم دیا جسے بعد میں واپس لے لیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کے سینئر حکام نے بتایا کہ قریبی ہدف کو نشانہ بنانا کے لیے حملے کی تیار کی گئی تھی اور اس حوالے سے پہلے ہی آپریشن اپنے ابتدائی

مراحل میں جاری ہے جس کے تحت بحری بیڑے اور جیٹ طیارے اپنی پوزیشن سنبھالے ہوئے ہیں۔وائٹ ہاؤس حکام کا کہنا ہےکہ جمعہ کی صبح سے پہلے ایران پر حملے کی تیاری کرلی گئی تھی تاہم عسکری حکام کو عارضی طورپر حملہ روکنے کا حکم جاری کیا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں قومی سلامتی کے اعلیٰ حکام، کانگریس رہنما اور دیگر سینئر حکام سے میٹنگ کی جس میں صدر کو بریفنگ دی گئی، اعلیٰ سطح کی میٹنگ کے بعد امریکی عسکری اور سفارتی حکام جمعرات کی شام کو ایران پر حملے کی توقع کررہے تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے پہلے ایران میں ریڈار اور میزائل بیٹریز جیسے کچھ اہداف کو نشانہ بنانے کی منظور دی تاہم اس منظوری کو تھوڑی ہی دیر بعد واپس لے لیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کہنا ہےکہ ایران پر حملے کے حوالے سے خود ٹرمپ کی جانب سے بھی کسی قسم کا کوئی رد عمل نہیں دیا گیا تاہم ایران کی جانب سے امریکی ڈرون گرائے جانے کو ٹرمپ نے ایران کی بڑی غلطی قرار دیا ہے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا کے پاس اس بات کے سائنسی شواہد موجود ہیں کہ امریکی ڈرون کو جس وقت گرایا گیا وہ انٹرنیشنل ائیر اسپیس میں موجود تھاایران پر دباؤ بڑھانے کے لیے امریکا نے مشرق وسطیٰ میں نہ صرف بحری بیڑے تعینات کررکھے ہیں بلکہ 1500 امریکی فوجیوں کے بعد مزید ایک ہزار فوجی مشرق وسطیٰ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے خلیج اومان میں جاپان اور ناروے کے آئل ٹینکرز کو مبینہ طور پر نقصان پہنچا

]]>
88912
ہر دلعزیز اور معروف مسلمان خاتون نے ہندو رسم و رواج کے مطابق بیاہ رچا لیا، تصاویر نے تہلکہ مچا دیا http://www.azaad.pk/2019/06/21/88897/ Fri, 21 Jun 2019 07:46:34 +0000 http://www.azaad.pk/?p=88897 مزید پڑھیں]]> نئی دلی (نیوز ڈیسک ) بھارت میں لوک سبھا کی سب سے خوبصورت قرار دی جانے والی والی نو منتخب رکن نصرت جہاں نے حلف اٹھانے سے پہلے ترکی جا کر شادی کرلی۔ نصرت جہاں کا تعلق بنگال کے مسلم گھرانے سے ہے جبکہ ان کی شادی ہندو رسم و رواج کے مطابق ہوئی ہے۔

نصرت جہاں نے 2010 میں مقابلہ حسن جیت کر بطور اداکارہ اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور بعد میں جنوبی ہندوستان کی معروف اداکارہ بن گئیں۔ انہوں نے اپنے مختصر کیریئر کے دوران 2 بار بہترین اداکارہ کے ایوارڈز حاصل کیے۔بھارت کی 17 ویں لوک سبھا کے انتخابات کے موقع پر نصرت جہاں نے ترنمول کانگریس پارٹی کے ٹکٹ پر مغربی بنگال کے حلقے بشیر ہاٹ سے انتخاب لڑا اور بی جے پی کے امیدوار کو 3 لاکھ سے زائد ووٹوں سے شکست دی۔ انہوں نے مجموعی طور پر کاسٹ ہونے والے ووٹوں کا 56 فیصد حاصل کیا۔نصرت جہاں نے الیکشن میں شاندار کامیابی کے بعد ابھی تک بطور رکن لوک سبھا حلف نہیں اٹھایا بلکہ انہوں نے اس کام سے پہلے شادی کو ترجیح دی۔انہوں نے بنگال کے دارالحکومت کولکتہ سے تعلق رکھنے والے کپڑوں کے بڑے تاجر نکھل جین کے ساتھ 17 جون کو ترکی کے بوڈرم میں شادی کی ہے۔ نصرت جہاں مسلمان ہیں لیکن ان کی شادی ہندو رسم و رواج کے مطابق ہوئی ہے۔نصرت جہاں ابھی تک ترکی میں موجود ہیں اور شادی کے رسوم و رواج میں مصروف ہیں، وہ کچھ دنوں تک بھارت واپس آکر پہلے شادی کی رسیپشن دیں گی اور پھر لوک سبھا کے رکن کا حلف اٹھائیں گی۔

]]>
88897
بریکنگ نیوز: سعودی عرب پر کروز میزائل سے حملہ http://www.azaad.pk/2019/06/21/88873/ Fri, 21 Jun 2019 06:51:42 +0000 http://www.azaad.pk/?p=88873 مزید پڑھیں]]> ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب پر کروز میزائل سے حملے کا دعویٰ، یمنی حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی پاور اسٹیشن کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے شائع کردہ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ

سعودی عرب پر کروز میزائل کا حملہ کیا گیا ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمنی حوثی باغیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی جانب سے سعودی عرب کے جنوبی صوبے جزان کو نشانہ بنایا گیا ہے۔حوثی باغیوں نے کروز میزائل کے ذریعے سعودی عرب کے جنوبی صوبے جزان میں ایک پاور اسٹیشن کو نشانہ بنایا ہے۔ اس حملے کے نتیجے میں سعودی عرب کے پاور اسٹیشن کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکام نے بھی سعودی صوبے جزان پر حملے کی تصدیق کی ہے، تاہم اس بات کی تصدیق نہیں کی گئی کہ حملہ پاور اسٹیشن پر ہوا اور کروز میزائل کے ذریعے کیا گیا۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی سعودی عرب پر ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے کروز میزائل حملے کی تفصیلات فراہم کر دی گئی ہیں۔ امریکی حکام اس حملے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ جبکہ ایران کی جانب سے امریکی ڈرون طیارہ مار گرائے جانے کے باعث بھی خطے کی صورتحال مزید کشیدہ ہو چکی ہے۔ واضح رہے کہ یمن کے ایرانی حمایت یافتی حوثی باغی ماضی میں بھی سعودی عرب پر میزائلوں کے ذریعے متعدد حملے کر چکے ہیں۔سعودی عرب کے میزائل دفاعی نظام کے ذریعے حوثی باغیوں کے حملوں کو ناکام بنایا جاتا رہا ہے۔ تاہم اب حوثی باغیوں نے سعودی عرب کی حساس تنصیبات کو کروز میزائل کے ذریعے کے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس حملے کے بعد خطے کی صورتحال مزید کشیدہ ہو جانے کا خطرہ ہے۔

]]>
88873
شاندار خوشخبری: پاکستانی نوجوانوں کے لیے متحدہ عرب امارات کا ویزا اب بالکل مفت http://www.azaad.pk/2019/06/20/88841/ Thu, 20 Jun 2019 13:43:19 +0000 http://www.azaad.pk/?p=88841 مزید پڑھیں]]> دبئی (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے 18 سال یا اس سے کم عمر نوجوانوں کے لیے مفت ویزا پالیسی متعارف کرادی۔اب دنیا بھر کے وہ نوجوان جن کی عمر 18 سال یا اس سے کم ہے وہ ویزا فیس کی ادائیگی کے بغیر متحدہ عرب امارات جا سکتے ہیں۔

خیلیج ٹائمز کے مطابق نوجوانوں یا نابالغ افراد کے لیے مفت ویزا پالیسی کی مدت 2 ماہ تک جاری رہے گی اور دنیا کے تمام ممالک کے افراد اس سے سہولت حاصل کر سکیں گے۔پالیسی کے تحت 15 جولائی سے 15 ستمبر تک دنیا بھر کے 18 برس یا اس سے کم عمر کے نوجوانوں کو متحدہ عرب امارات کا ویزا حاصل کرنے کے لیے کوئی فیس ادا نہیں کرنی پڑے گی۔حکومتی پالیسی کے تحت اس عرصے کے دوران آنے والے کم عمر افراد کو مفت وزٹ ویزا فراہم کیا جائے گا۔اس پالیسی سے نہ صرف تنہا متحدہ عرب امارات کا دورہ کرنے والے کم عمر افراد فائدہ حاصل کر سکیں گے بلکہ وہ خاندان بھی استفادہ حاصل کرسیکیں گے جو یو اے ای کا دورہ کرنا چاہتے ہیں اور ان کے افراد میں 18 سال سے کم عمر نوجوان موجود ہیں، اس پالیسی کے تحت 18 سال یا اس سے کم عمر فرد کی ویزا فیس ادا نہیں کرنی پڑے گی۔حکومت نے ہر سال 2 ماہ کے لیے 18 سال یا اس سے کم عمر افراد کے لیے مفت ویزا پالیسی کا اعلان 2018 میں کیا تھا اور رواں برس سے اس کا اطلاق کیا جا رہا ہے۔حکام کو توقع ہے کہ 2 ماہ کے لیے مفت ویزا پالیسی سے متحدہ عرب امارات میں سیاحت میں اضافہ ہوگا۔خیال کیا جا رہا ہے کہ گرمیوں کے 2 ماہ میں 18 سال یا اس سے کم عمر افراد کے لیے مفت ویزا سے پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش اور دیگر قریبی ممالک سے بڑی تعداد میں لوگ متحدہ عرب امارات پہنچیں گے۔

]]>
88841
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری بار صدارت کیلئے مہم شروع کر دی ۔۔ اس بار ان کے مقابلے میں کون ہے ؟ http://www.azaad.pk/2019/06/19/88778/ Wed, 19 Jun 2019 15:11:03 +0000 http://www.azaad.pk/?p=88778 مزید پڑھیں]]> اورلینڈو(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری بارصدارت کے لیے انتخابی مہم کا آغاز امریکی ریاست فلوریڈا سے کردیا۔انتخابی مہم کے آغازپرخطاب کرتے ہوئے امریکی صدرنے کہا کہ معاشی حالات بہتر اور امریکا مستحکم ہورہا ہے، ہم زیادہ تر کام کرچکے، دوسرے دور صدارت میں تمام اہداف حاصل کریں گے،

امریکا میں بیروزگاری کی شرح پہلے سے کم ہوگئی۔ڈونلڈ ٹرمپ کا چین کے حوالے سے کہنا تھا چین پرعائد ٹیکس کام دکھانے لگے اور بین الاقوامی کمپنیاں چین چھوڑرہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی عوام پربوجھ ڈالنے کی خبریں جھوٹ ہیں لوگ ان خبروں پر توجہ نہ دیں، ڈیموکریٹ امریکا میں تقسیم درتقسیم چاہتے ہیں، تفتیش وتحقیقات کی آڑمیں مجھ پر حملہ عوام پرحملہ ہے، جو عوام کے حقوق اوربہتر مستقبل کے مخالف ہے، میرے مخالفین امریکی عوام کوبہترمستقبل سے محروم اور تباہ کرنا چاہتے ہیں۔امریکی صدرکا کہنا تھا کہ رابرٹ مولر کی تحقیقات ہمارے لیے رکاوٹ اور الجھن کا معاملہ نہیں، میکسیکو کی سرحد پر 400 میل کی نئی دیوار 2020 تک مکمل ہوجائے گی۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نومبر 2016 میں اپنی حریف ہلیری کلنٹن کو شکست دے کر امریکا کے 45 ویں صدر منتخب ہوئے تھے۔

]]>
88778
شاہی خاندان کے پروٹوکول کی زد میں آکر 83 سالہ بزرگ خاتون شدید زخمی ۔۔ اس کے بعد شہزادہ ولیم نے کیا کام کر ڈالا ؟ http://www.azaad.pk/2019/06/19/88706/ Wed, 19 Jun 2019 13:01:18 +0000 http://www.azaad.pk/?p=88706 مزید پڑھیں]]> لندن(ویب ڈیسک) شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن کے پروٹول کی زد میں آکر 83 سالہ بزرگ خاتون شدید زخمی ہوگئیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق شہزادہ ولیم اپنی اہلیہ کیٹ میڈلٹن کے ہمراہ پیر کے روز تقریب میں شرکت کے لیے لندن سے ونڈسر جا رہے تھے کہ ان کی حفاظت کے لیے موجود پروٹوکول میں

کیمبرج پولیس ٹریفک کلیئر کروارہی تھی اور یہ حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں 83 سالہ بزرگ خاتون شدید زخمی ہوگئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 83 سالہ آئرین نامی بزرگ خاتون پولیس کی موٹرسائیکل سے ٹکر کے باعث شدید زخمی ہوئی جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔برطانوی میڈیا کا کہناہے کہ خاتون کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔شاہی جوڑے نے اس حادثے پر شدید افسوس کا اظہار اور معذرت کرتے ہوئے کہا ہےکہ ان کے لیے ہمارے دل میں بہت ہمدردی ہے، جب تک بزرگ خاتون مکمل طور پر ٹھیک نہیں ہوجاتی ہم ان کی ہر ممکنہ مدد کے لیے تیار ہیں اور ان سے رابطے میں رہیں گے۔مقامی پولیس کا کہنا ہےکہ اس حادثے میں زخمی ہونے والی خاتون اور اور متاثرہ خاندان کے ساتھ ہمیں ہمدردی ہے تاہم فوری طور پر معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

]]>
88706
ایرانی سپریم لیڈر ’ آیت اللہ خامنہ ای ‘ کا جانشین کون ہوگا؟ http://www.azaad.pk/2019/06/19/88597/ Wed, 19 Jun 2019 07:55:17 +0000 http://www.azaad.pk/?p=88597 مزید پڑھیں]]> تہران (نیوز ڈیسک) ایران کی خبر گان کونسل کے ارکان میں اسلامی جمہوریہ کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے جانشین کے انتخاب اور طریقہ انتخاب کے حوالے سے اختلافات ایک بار پھر شدت اختیار کرگئے ہیں۔ مقامی اخباری اطلاعات کے مطابق خبر گان کونسل کے ارکان میں خامنہ ای

کے جانشین کی نامزدگی اور امیدواروں کے ناموں کے اعلانات کے طریقہ کار پر اتفاق رائے نہیں ہوسکا ہے۔خبر گان کونسل کے ایک سینیر رکن ہاشم ھشمزادہ ھریسی نے ایک بیان میںکہا کہ مرشد اعلیٰ کے جانشین کے لیے امیدواروں کی خفیہ فہرست قبول نہیں کی جائے گی بلکہ جانشینی کا معاملہ کھلے عام زیربحث لایا جائے۔ہاشم ہریسی کے بیان کے برخلاف کونسل کے ایک دوسرے رکن محسن اراکی کا کہنا تھا کہ کونسل کی ایک ذیلی کمیٹی نے خامنہ ای کے جانشین کے لیے ایک خفیہ فہرست 100 فی صد مکمل تیار کرلی ہے۔یہ فہرست خامنہ ای کی اپنی نگرانی میں تیار کی گئی ہے۔خبر رساں ادارے ‘ارنا’ کے مطابق ھریسی کا کہنا ہے کہ اعلانیہ فہرست خود خامنہ ای کے عہد میں بھی رائج اور قانونی طورپر موجود رہی ہے۔ ملک کا نیا سپریم لیڈر منتخب کرنے کے لیے کسی خاص کمیٹی کے ذریعے کارروائی کے بجائے اعلانیہ چنائو کیا جانا چاہیے۔خبر رساں ایجنسی’فارس’ کو دیے گئے انٹرویو میں محسن اراکی کا کہنا تھا کہ خبر گان کونسل کے صرف تین ارکان نے خفیہ طورپر خامنہ ای کے جانشین کے لیے مجوزہ امیدواروں کی فہرست تیار کی ہے۔ضرورت پڑنے پر یہ فہرست کونسل کے تمام ارکان کے سامنے پیش کی جائے گی۔خیال رہے کہ ایران میں سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی خرابی صحت کے بعد ان کے جانشین کے تقرر کی باتیں گذشتہ کئی سال سے جاری ہیں۔ خامنہ جو اس وقت عمر رسیدہ ہونے کیساتھ ساتھ پروسٹیٹ کینسر کا بھی شکار ہیں کسی بھی وقت داعی اجل کو لبیک کہہ سکتے ہیں۔ ایرانی مقتدر حلقوں میں یہ خدشہ بھی موجود ہے کہ اگر خامنہ ای کی زندگی میں ان کے جانشین کا تقرر نہ ہوسکا تو ان کی وفات کے بعد قیادت کا خلاء پیدا ہوسکتا ہے۔ اگر خامنہ ای کی زندگی میں ان کا جانشین مقرر نہ ہوا تو ایران ایک نئے خلفشار کا شکار ہوگا اور عوام حکومت کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں گے۔

]]>
88597
بریکنگ نیوز۔۔!!! جاپان میں سونامی آنے والا ہے، خوفناک الرٹ جاری http://www.azaad.pk/2019/06/18/88560/ Tue, 18 Jun 2019 15:43:06 +0000 http://www.azaad.pk/?p=88560 مزید پڑھیں]]> ٹوکیو (نیوز ڈیسک ) جاپان میں سونامی آنے والا ہے، خوفناک زلزلے کے بعد ہنگامی الرٹ جاری کر دیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کی جانب سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جاپان میں پھر سے سونامی آنے کا ہنگامی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ

جاپان کے شمال مشرقی علاقوں میں منگل کے روز 6.8 شدت کا زلزلہ آیا۔زلزلہ ساحلی علاقے میں آیا۔زلزلے کے بعد سمندر میں غیر معمولی ہلچل دیکھنے میں آئی۔ زلزلے کے بعد سونامی کی ہنگامی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ سونامی وارننگ جاری کیے جانے کے بعد جاپان کے شمال مشرقی ساحلی علاقوں کو ہنگامی بنیادوں پر خالی کروانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی برس قبل جاپان میں سونامی آیا تھا جس سے بے پناہ تباہی مچی تھی۔

]]>
88560
اُمتِ مسلمہ میں تشویش کی لہر۔۔۔ مصر کے سابق صدر محمد مروسی کو کس نے قتل کروایا؟ رجب طیب اردگان نے میدان میں آتے ہی افسوسناک انکشاف کر دیا http://www.azaad.pk/2019/06/18/88452/ Tue, 18 Jun 2019 09:21:47 +0000 http://www.azaad.pk/?p=88452 مزید پڑھیں]]> مصر ( نیوز ڈیسک)مصر کے سابق صدر محمد مرسی گذشتہ روز عدالت میں پیشی کے دوران انتقال کر گئے تھے جس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا جا رہا تھا لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مصر کے سابق صدر محمد مرسی کی میت کو جیل میں

غسل دیا گیا جبکہ ان کی نماز جنازہ بھی چند افراد کی موجودگی میں جیل میں ہی پڑھائی گئی۔محمد مرسی کی تدفین قاہرہ کے مشرقی علاقے مدینتہ النصر میں کی گئی۔تدفین کے وقت ان کے خاندان کے لوگ موجود تھے۔جب کہ اخوان المسلمون نے محمد مرسی کی موت کو ’مکمل طور پر قتل‘ قرار دے دیا ہے۔ترکی کے صدر طیب اردگان نے محمد مرسی کی موت کا الزام مصر کے “غاصبوں” پر عائد کیا ہے۔یاد رہے کہ گذشتہ روز مصر کے سابق صدر محمد مرسی کمرہ عدالت میں پیشی کے دوران انتقال کر گئے تھے۔مصر کے سابق صدر محمد مرسی پر قطر کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت ختم ہونے کے بعد کمرہ عدالت میں موجود محمد مرسی بے ہوش ہو کر گر پڑے۔ بے ہوش ہو جانے کے بعد محمد مرسی کو فوری اسپتال لے جایا گیا۔ تاہم اسپتال پہنچنے سے قبل ہی ان کا انتقال ہو چکا تھا۔ واضح رہےکہ محمد مرسی انقلاب مصر کے بعد 2012ء سے 2013ء تک مصر کے صدر رہے تھے۔اس کے بعد محمد مرسی کو فوجی بغاوت کے نتیجے میں اقتدار سے برطرف کرکے جیل میں قید کر دیا گیا تھا۔ میں اُس وقت کے فوجی سربراہ اور موجودہ صدرعبدالفتاح السیسی کی قیادت میں مصری فوج نےتین جولائی کو محمد مرسی کو معزول کر کے جیل میں ڈال دیا۔ مرسی اور 132 دوسرے افراد پر 2011ء میں جیل توڑنے، ملکی دفاعی راز افشا کرنے، غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ تعاون اور ان کے ذریعے مصر میں دہشت گردی پھیلانے کے الزام میں مقدمات بنائے گئے تھے۔اپریل 2014ء میں عدالت نے مرسی کو 2012 میں صدارتی محل کے باہر اشتعال انگیزی پھیلانے اور فسادات کے الزام میں 20 سال قید کی سزا سنائی۔ مصرکی ایک عدالت نے مئی 2015ء میں مرسی کو جیل توڑنے کے الزام میں سزائے موت سنائی۔ سابق صدر پر الزام تھا کہ انہوں نے ودی نترون نامی جیلمیں اسیری کے دورانغیر ملکی جنگجوؤں کے ساتھ مل کر قیدیوں کو رہا کرانے کی سازش تیار کی اور 2011ء میں جیل توڑ کر فرار ہوئے۔عدالت نے انہیں جاسوسی کے الزامات کے تحت عمر قید کی اضافی سزا بھی سنائی۔ محمد مرسی نے سزائے موت کیخلاف اپیل دائر کی جسے مسترد کردیا گیا۔ یہی نہیں بلکہ مرسی پر قطر کو قومی راز دینے کے الزام میں 25 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی اور دیگر جرائم میں 15 سال کی اضافی قید کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔تین سال قبل 15 نومبر 2016ء کو مصر کی اعلیٰ ترین عدالت نے سابق صدر محمد مرسی کو سنائی جانے والی موت کی سزا کو ختم کر دیا تھا لیکن ان کے خلاف دیگر مقدمات آخری دم تک زیر التوا رہے۔ جیل کی چھ سالہ قید کے دوران انہیں نیند کے لیے صرف خالی فرش میسر رہا جبکہ اہل خانہ سے بھی چند ملاقاتیں ہی نصیب ہوئیں۔

]]>
88452