سائنس – Azaad.pk http://www.azaad.pk Pakistan's Emerging Urdu Blog Wed, 10 Jul 2019 14:48:29 +0000 en hourly 1 https://wordpress.org/?v=4.9.7 123420660 1 لیٹر پیٹرول میں 25 کلومیٹر کا سفر۔۔۔ پاکستانی کمپنی نے غیر ملکی گاڑیوں کے مقابلے میں بہترین گاڑی تیار کر لی، قیمت اتنی کم کہ پاکستانیوں کی موجیں لگ گئیں http://www.azaad.pk/2019/05/23/81709/ Wed, 22 May 2019 20:11:09 +0000 http://www.azaad.pk/?p=81709 مزید پڑھیں]]> لاہور (نیوز ڈیسک ) 1 لیٹر پیٹرول میں 25 کلومیٹر کا سفر، پاکستانی کمپنی نے غیر ملکی کمپنیوں کی گاڑیوں کے مقابلے میں کم قیمت اور بہترین گاڑی تیار کر لی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں آہستہ آہستہ گاڑیاں تیار کرنے کی صنعت فروغ پا رہی ہے۔ ایک وقت میں پاکستان میں استعمال کی جانے والی

زیادہ تر گاڑیاں دوسرے ممالک سے منگوائی جاتی تھیں، تاہم اب آہستہ آہستہ مختلف کمپنیاں پاکستان میں ہی کار سازی کی صنعت لگا رہی ہیں۔پاکستان میں کار سازی کی صنعت کے فروغ پانے سے مارکیٹ میں سستی گاڑیوں آئیں گی، اور یوں متوسط طبقے کے لوگوں کیلئے اپنی ذاتی سواری کا حصول ممکن ہو پائے گا۔ اس وقت جہاں کئی غیر ملکی کمپنیاں پاکستان میں کار سازی کی صنعت لگا رہی ہیں، وہیں کئی پاکستانی کمپنیاں بھی کار سازی کی صنعت کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔پاکستان میں موٹرسائیکل اور اس کے سپئیر پارٹس بنانے والی مشہور کمپنی پرنس کی جانب سے اب گاڑیاں بنانے کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔پرنس نامی کمپنی جانب سے اب پرل نامی ایک گاڑی تیار کی گئی ہے۔ پرل 2019 نامی گاڑی 800 سی سی انجن کی حامل ہے۔ نئی بنیادی نوعیت کی یہ گاڑی 2019ء کی پہلی ششماہی میں پرنس پرل REX7 کے نام سے متعارف کروائی جائے گی ۔ یہ گاڑی اب تک باضابطہ طور پر پیش نہیں کی گئی لیکن باخبر ذرائع کے مطابق پرنس پرل دو ویریئنٹ آٹومیٹک اور مینوئل ورژن پیش کرے گا – جس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 120 سے 130 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔یہ گاڑی ممکنہ طور پر 7 سے 8 لاکھ روپے کے درمیان ہوگی۔ بتایا گیا ہے کہ پرنس پرل کے استعمال کا خرچ بہت ہی معمولی ہوگا۔ یہ گاڑی ایک لیٹر پیٹرول میں 25 کلومیٹر تک کا سفر طے کر سکے گی۔ ،پرنس پر ل کی نمایاں خصوصیات میں پاور ونڈوز ،سینٹرل لاکنگ ،ایل سی ڈی اور پاور سٹیرنگ جیسے فیچرز بھی شامل ہیں ۔ابتدائی طور پر یہ گاڑی مختلف رنگوں جن میں سفید ،سنہرا ،بھورا اور سر خ شامل ہے میں دستیاب ہوگی۔

]]>
81709
ہواوے کا گوگل کو منہ توڑ جواب، دو نئے اسمارٹ فونز لانچ کر دئے http://www.azaad.pk/2019/05/22/81577/ Wed, 22 May 2019 18:42:35 +0000 http://www.azaad.pk/?p=81577 مزید پڑھیں]]> بیجنگ ( مانیٹرنگ ڈیسک) چینی کمپنی ہواوے نے امریکی اور گوگل کی پابندیوں کے بعد دو نئے اسمارٹ فونز لانچ کر دئے۔ تفصیلات کے مطابق چینی کمپنی ہواوے نے امریکی پابندیوں کے فوری بعد دو نئے کم قیمت اینڈرائیڈ فونز آنر 20 اور آنر 20 پرو متعارف کروا دئے ہیں۔ چینی کمپنی ہواوے نے امریکی

کمپنی گوگل کی پابندیوں کا توڑ نئے موبائل فونز کی صورت میں نکال لیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہواوے 20 اور 20 پرو کو لندن میں متعارف کروایا گیا۔ دونوں فون کسی بھی فلیگ شپ فون سے کم نہیں ہیں لیکن قیمت کے لحاظ سے کافی سستے قرار دیے جا رہے ہیں۔ آنر 20 میں 6 جی بی ریم اور 128 جی بی میموری موجود ہے جبکہ آنر 20 پرو میں 8 جی بی ریم اور 256 جی بی میموری رکھی گئی ہے اور یہ دونوں فونز ہواوے کے بنائے گئے ورژن اینڈرائیڈ 9 پائی جسے یو آئی 2.1 بھی کہتے ہیں اور گوگل سروسز کو بھی سپورٹ کرے گا۔نئے لانچ کیے گئے دونوں موبائل فونز کا ڈسپلے 6.2 انچ ہے جبکہ موبائل کے سامنے اوپر بائیں جانب 32 انچ میگا پکسل سیلفی کیمرہ موجود ہے۔ آنر 20 میں 4 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں مین سنسر 48 میگا پکسل کا ہے جبک دوسرا کیمرا 16 میگا پکسل سپر وائیڈ اینگل لینس پر مشتمل ہے۔ جس میں ایف 2.2 آپرچر اور 117 ڈگری فیلڈ آف ویو موجود ہے۔ اس میں 2 میگا پکسل ڈیتھ کیمرا اور 2 میگا پکسل ہی میکرو کیمرا بھی موجود ہے۔ہواوے آنر 20 کی قیمت 499 یورو یعنی 84 ہزار پاکستانی روپے سے زائد ہے۔ آنر 20 پرو کا بھی بیک کیمرہ 48 میگا پکسل ہے جبکہ 16 میگا پکس سپر وائیڈ انگل کیمرہ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرہ موجود ہے۔ موبائل کا ڈیٹھ سینسنگ کیمرا 8 میگا پکسل کا ہے جس میں تھری ایکس آپٹیکل زوم کی سہولت موجود ہے۔ آنر 20 پرو فائیو ایکس ہائیبرڈ زوم اور 30 ایکس ڈیجیٹل زوم کو بھی سپورٹ کرے گا جبکہ اس میں 2 میگا پکسل میکرو لینس دیا گیا ہے۔اور 30 ایکس ڈیجیٹل زوم کی سہولت فراہم کرتا ہے جبکہ 2 میگا پکسل میکرو لینس دیا گیا ہے۔ آنر 20 پرو کی قیمت 599 یورو یعنی ایک لاکھ پاکستانی روپے سے زائد ہے۔ یاد رہے کہ گوگل نے چینی کمپنی ہواوے کے لیے اپنی سروسز معطل کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد چینی کمپنی نے ہنگامی بنیادوں پر متحرک ہو کر اپنے کروڑوں صارفین کے لیے ہانگ مینگ نامی آپریٹنگ سسٹم متعارف کروایا تھا۔ تاہم گذشتہ روز گوگل نے چینی کمپنی ہواوے پر پابندی کا اطلاق 3 ماہ کے لیے مؤخر کر دیا تھا۔

]]>
81577
اسرائیلی خفیہ ادارے نے ’ وٹس ایپ ‘ کو ہیک کر لیا، کمپنی کی جانب سے پوری دنیا میں موجود صارفین کو ہنگامی حکم جاری http://www.azaad.pk/2019/05/14/78206/ Tue, 14 May 2019 18:19:25 +0000 http://www.azaad.pk/?p=78206 مزید پڑھیں]]> اسرائیلی خفیہ ادارے نے ’ وٹس ایپ ‘ کو ہیک کر لیا، کمپنی کی جانب سے پوری دنیا میں موجود صارفین کو ہنگامی حکم جاری۔۔۔واشنگٹن(نیوز ڈیسک ) اسرائیلی خفیہ ادارے نے مبینہ طور پر ایک کمپنی کی معاونت سے وٹس ایپ کو جاسوسی کرنے والے وائرس کے ذریعے ہیک کر کے صارفین

کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنا شروع کر دی۔تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ پر صرف ایک مس کال آتی ہے اور جاسوسی کا ایک جدید وائرس کا حامل سافٹ وئیر صارف کے فون میں انسٹال ہو جاتا ہے۔صارفین کی جاسوسی کا یہ سافٹ ویئر مبینہ طور پر اسرائیلی خفیہ ادارے نے تیار کیا ہے اور یہ صارف کے کیمرے اور مائکروفون تک رسائی حاصل کر لیتا ہے۔وٹس اہپ انتظامیہ نے اپنے صارفین کو تلقین کی ہے کہ تمام صارفین ایپ کو اپ ڈیٹ کرلیں ورنہ جاسوسی کرنے والی کمپنی صارفین کے مائکرو فون اور کیمرے کے ذرایعے ان کی ذاتی معلومات حاصل کر سکتی ہے۔انتظامیہ کے مطابق ایپ میں موجود ایک چھوٹی سی کامی کو استعمال کر کے جاسوسی ادارے نے ایک ایسا سافٹ وئیر تیار کیا ہے کہ صارف کے فون پر ایک مس کال آتی ہے اور صارف کا وٹس ایپ ہیک ہو جاتا ہے اور ابھی تک درجنوں افراد کے وٹس ایپ میسنجرز ہیک کیے جا چکے ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق ایپ میں موجود ایک چھوٹی سی کامی کو استعمال کر کے جاسوسی ادارے نے ایک ایسا سافٹ وئیر تیار کیا ہے کہ صارف کے فون پر ایک مس کال آتی ہے اور صارف کا وٹس ایپ ہیک ہو جاتا ہے اور ابھی تک درجنوں افراد کے وٹس ایپ میسنجرز ہیک کیے جا چکے ہیں۔

]]>
78206
کیاآپ اپنے سمارٹ فون کوٹھیک طرح سے چارج کررہے ہیں ایک ایسی غلطی جوہردوسراشخص کررہاہے http://www.azaad.pk/2019/05/02/73460/ Thu, 02 May 2019 16:26:53 +0000 http://www.azaad.pk/?p=73460 مزید پڑھیں]]> آج کل اسمارٹ فونز کا استعمال بہت عام ہے جبکہ ان پر گیمز، ویڈیوز دیکھنا اور انٹرنیٹ کے استعمال سمیت بہت کچھ کیا جاتا ہے۔مگر مسئلہ یہ ہے کہ اکثر اسمارٹ فونز کی بیٹری بہت جلد ختم ہوجاتی ہے مگر اسے چارج کرنے میں کافی وقت لگ جاتا ہے۔یہ کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا کہ ہماری زندگیاں ڈیوائسز کو چارج کرنے کے لیے جگہوں

کی تلاش میں بدلتی جارہی ہیں۔مگر چارجنگ کے حوالے سے چند معمولی طریقوں کو اپنا کر آپ اپنی زندگی کو کافی حد تک آسان بناسکتے ہیں جس کی ماہرین بھی تائید کرتے ہیں۔ویسے تو اسمارٹ فون کو گھر پر ہی چارج کرنا چاہیے مگر اکثر اس کی ضرورت دوسری جگہوں پر بھی پڑجاتی ہے، تو اپنے ساتھ ایک لائٹننگ کیبل دفتر ضرور لے کر جایا کریں اور دوسروں کے آسرے پر مت رہیں، گھر میں کیبل کو ایڈاپٹر میں لگا کر چارج کرنا ڈیوائس کو جلد چارج کرنے میں مدد دیتا ہے، تو ہر اس جگہ چارجنگ کیبل ضرور رکھیں جہاں آپ کا کافی آنا جانا ہو۔ویسے تو کہا جاتا ہے کہ فون کو رات بھر چارج کرنا بیٹری کو نقصان پہنچاتا ہے تاہم ماہرین کے مطابق اسمارٹ فون درحقیقت اسمارٹ ہوتے ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ کب چارجنگ کو روک دینا چاہیے۔ اینڈرائیڈ فونز اور آئی فونز میں ایسی چپس ہوتی ہیں جو بیٹری فل چارج ہونے پر اضافی بجلی کے کرنٹ کو جذب نہیں کرتیں۔ تو آفیشل چارجر سے فون کو رات بھر چارج کرنے پر نقصان کے لیے فکرمند نہیں ہونا چاہیے، تاہم یہ بھی حقیقت اسے عادت بنالینا فون کی بیٹری کو نقصان پہنچاتا ہے۔ ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ فون کو سو فیصد چارج کرنا بھی کوئی بہترین حکمت عملی نہیں بلکہ 30 سے 80 فیصد کے درمیان رکھنا بہتر ہے، سو فیصد چارج ہونے پر بیٹری کے الیکٹرولیٹس میں تنزلی آتی ہے اور زندگی کم ہونے لگتی ہے۔بیشتر اسمارٹ فونز میں پاور سیونگ موڈ ہوتے ہیں جن کا فائدہ اٹھانا چاہیے، خاص طور پر جب بیٹری پاور کم ہوگئی ہو۔اگر آپ نے کہیں جانا ہو اور اس سے پہلے اچانک پتا چلے کہ فون کی بیٹری ختم ہونے کے قریب ہے تو کیا کریں گے؟ اگر تو آپ پریشان ہوتے رہیں گے تو کچھ نہیں ہوسکے گا بلکہ پندرہ سے بیس منٹ میں تیز رفتاری سے کافی چارجنگ کے حصول کے لیے یہ طریقہ آزما کر دیکھیں۔ سب سے پہلے تو اپنے اسمارٹ فون کا چارجر (کمپیوٹر ڈیٹا کیبل نہیں) لیں۔ اس کے بعد اسے پلگ میں لگانے سے قبل اپنے فون کی سیٹنگز میں جاکر ائیرپلین موڈ کو آف سے آن کردیں اور پھر آپ یہ دیکھ کر حیران رہ جائیں گے کہ ڈیوائس کتنی تیزی سے چارج ہوتی ہے۔ درحقیقت ائیرپلین موڈ ڈیوائس کا انٹرنیٹ سے کنکشن ختم کردیتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ بیٹری کو خودکار طور پر وائی فائی سگنل کی سرچنگ، ایپ اپ ڈیٹس، ٹیکسٹس اور دیگر نوٹیفکیشنز کی جستجو چارجنگ کے دوران نہیں کرنا پڑتی جس کے نتیجے میں بیٹری تیز ی سے فل ہوتی ہے۔ اس طریقے کی مدد سے آپ 15 سے 20 منٹ میں کافی حد تک بیٹری کو چارج کرلیں گے، بس اس دوران کوئی کال وغیرہ موصول نہیں ہوسکے گی۔آخر میں یہ جان لیں کہ بیٹریاں وقت گزرنے کے ساتھ مرجاتی ہیں، بس ان کی زندگی کو کسی حد تک بڑھایا جاسکتا ہے، جن کے طریقہ کار اوپر دیا گیا ہے، تاہم بار بار چارجنگ پر مجبور کرنے والی بیٹری کو بدل دینا ہی زیادہ بہتر ہوتا ہے۔

]]>
73460
سائنسدانوں نے آج بلیک ہول کی تصویر جاری کی لیکن قرآن میں 1400 سال قبل ہی ان کا کیسے ذکر کیا گیا؟ جان کر آپ بھی سبحان اللہ کہہ اُٹھیں گے http://www.azaad.pk/2019/04/13/65808/ Sat, 13 Apr 2019 16:46:52 +0000 http://www.azaad.pk/?p=65808 مزید پڑھیں]]> لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ماہرین فلکیات گزشتہ دنوں تاریخ میں پہلی بار بلیک ہول کی ایک تصویر بنانے میں کامیاب ہو گئے۔ اب تک ہم بلیک ہولز کے بارے میں محض سنتے ہی آ رہے تھے تاہم ماہرین نے ان کی تصویر جاری کی تو پوری دنیا کی توجہ کا مرکز بن گئی اور پہلی بار لوگوں نے دیکھا کہ

بلیک ہول کیسا دکھائی دیتا ہے۔ بہرحال سائنس تو آج اس تاریخی کامیابی تک پہنچی ہے لیکن قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ 1400سال پہلے ہی ان کے بارے میں بتا چکے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے بلیک ہولز کے بارے میں سورة نجم کی آیت 12سے 18میں بتارکھا ہے۔ان آیات کریمہ کا ترجمہ ہے”پھر جو کچھ اس نے دیکھا، تم اس میں جھگڑتے ہو(12)۔ اور اس نے اس کو ایک بار اور بھی دیکھا ہے (13)۔ سدرة المنتہیٰ (Lote Tree)کے پاس (14)۔ جس کے پاس جنت الماویٰ ہے (15)۔ جب کہ اس سدرة پر چھا رہا تھا جو چھا رہا تھا (یعنی نور)(16)۔ نہ تو نظر بہکی، نہ حد سے بڑھی (17)۔ بے شک اس نے اپنے رب کی بڑی بڑی نشانیاں دیکھیں (18)۔ان آیات میں اللہ رب العزت نے اپنی نبی کریم ﷺ کے سفرِ معراج کے بارے میں بتایا ہے۔ یہاں سدرة المنتہیٰ کا ذکر ہے جو ایک درخت ہے اور اس درخت کی شکل ہو بہو بلیک ہول کی اس تصویر سے ملتی ہے جو گزشتہ دنوں سائنسدانوں نے جاری کی ہے۔ سائنسدانوں نے بلیک ہول کی جو خصوصیات بیان کی ہے کہ وہاں روشنی اپنے ہی محور کے گرد گھوم جاتی ہے اور یہ انتہائی تاریک مقام ہے جسے کوئی انسان اپنی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ قرآن مجید کی ان آیات میں بھی اس مقام کی یہی خصوصیات بیان کی گئی ہے۔سائنسدانوں کی طرف سے یہ تصویر جاری کیے جانے کے بعد برطانوی نشریاتی ادارے کے میزبان کلیئرفوریسٹیئر (Clare Forestier)نے بلیک ہول پر تفصیلی تجزیہ پیش کیا اوراس کے وجود کو قرآن مجید کی ان آیات کے ذریعے ثابت کیا۔ کلیئر فوریسٹیئر

نے کہا کہ ”خلاءسیاہ ہے یا تاریکی میں چھپا ہوا ہے۔ بلیک ہول تاریک ترین چیز ہیں اور انسان اپنی آنکھ سے اسے نہیں دیکھ سکتا کیونکہ ہماری بینائی اس ایریا کی حد کو بائی پاس کر جاتی ہے یا اس سے آگے گزر جاتی ہے۔ آپ کہہ سکتے ہیں کہ یہ ایریا ایک لینز کی طرح ہے۔ سائنس میں اس کے لیے ’تجازبی عدسہ‘ (Gravitational Lens)کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔“ قرآن مجید میں بتایا گیا ہے کہ نبی پاک ﷺ نے اپنے سفرِ معراج کے دوران اللہ تعالیٰ کی سب سے بڑی نشانیاں دیکھیں اور کلیئر فوریسٹیئر کے مطابق ان میں سے ایک بلیک ہولزہیں۔ بلیک ہول کی شکل کو قرآن مجید نے سدرة المنتہیٰ (Lote Tree)سے تشبیہ دی ہے اور سائنسدانوں نے بلیک ہول کی جو تصویر جاری کی ہے وہ ہو بہو اس درخت کی شکل سے ملتی ہے۔کلیئر فوریسٹیئر نے اس تجزئیے میں ستاروں کے بلیک ہولز میں گرنے کا بھی تذکرہ کیا ہے۔ سائنسی ریکارڈ کے مطابق اب تک تین ستاروں کے بلیک ہولز میں گرنے کے شواہد موجود ہیں۔ بلیک ہولز کی کشش ثقل اتنی ہے کہ اس میں سے کوئی بھی مادی چیز، حتیٰ کہ روشنی بھی نہیں گزر سکتی ۔ کلیئر فوریسٹیئر نے اپنے تجزئیے میں کہا کہ ”قرآن مجید میں ستاروں کے موضوع پر ایک پورا باب (سورة النجم)موجود ہے۔ کلیئرفوریسٹیئر نے سورة النجم کی ان آیات کا ترجمہ بھی پڑھا جن میں ستاروں کے گرنے کا ذکر موجود ہے اور اسے بلیک ہولز میں ستاروں کے گرنے سے متعلق سائنسی ریکارڈ سے ملایا۔ کلیئر فوریسٹیئر کا کہنا تھا کہ ”قرآن مجید میں بلیک ہولز کے بارے میں جو کچھ بتایا گیا ہے اسے پڑھ کر جسم میں ایک سرد لہر دوڑ جاتی ہے کیونکہ قرآن مجید میں جو کچھ اتنی صدیاں قبل بیان کیا گیا سائنس وہ کچھ آج ثابت کر رہی ہے۔“

]]>
65808
موبائل فون کے بے جا استعمال کی وجہ سے کونسی خطرناک بیماری پھیل رہی ہے؟ خاص طورپر بچوں میں کون سے امراض پیداہورہے ہیں؟ماہرین کے انتہائی تشویشناک انکشافات http://www.azaad.pk/2019/04/10/64275/ Wed, 10 Apr 2019 16:26:13 +0000 http://www.azaad.pk/?p=64275 مزید پڑھیں]]> پشاور(ویب ڈیسک) موبائل فون کے بے جا استعمال اور ہینڈ فری کے حد سے زیادہ استعمال کے باعث بہر ہ پن کا مرض پاکستان میں شدت اختیارکر رہاہے.جبکہ بچوں کو کا ن پر تھپڑ مارنے سے بھی بہر ہ پن میں اضافہ ہو رہا ہے.والدین ، اساتذہ کی لا علمی کے باعث بچوں کو کانوں پر تھپڑ مارے جا رہے ہیں بہر ہ پن

کی بڑی وجہ شوگر بھی ہے. سارک ممالک میں بہرہ پن جیسے امراض بہت تیزی سے شدت اختیارکررہے ہیں. آگاہی کی کمی کے باعث پاکستان میں مرض شدت اختیار کر رہاہے. ماہرین صحت کے مطابق گلہ ،کان ، ناک کے امراض جس تیزی سے شدت اختیارکررہے ہیں اس حوالے سے لوگوں میں آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے بچوں کو کان پرتھپڑ مارنے سے گریز کیاجائے. بیشتر بچوں کو کان پر تھپڑ لگنے کے باعث پردے میں سوراخ ہو جاتا ہے اور بچوں کے کان سے خون نکلتا ہے. پھر آپریشن کے ذریعے نیا پردہ لگانا پڑتا ہے. سرکاری تعلیمی اداروں اور پرائیویٹ مقامات ، مستریوں کے پا س کام کرنے والے شاگردوں کو بیشتر اوقات اساتذہ یا سینئر کانوں پر تھپڑ مار رہے ہیں. جس کے باعث بیشتر بچوں کے کان کے پردے پھٹ جاتے ہیں

]]>
64275
تیز ترین انٹرنیٹ اوروہ بھی پاکستان میں ۔۔۔۔غیرملکی کمپنی نے اپنے پاکستانی صارفین کو شاندار خوشخبری سنا دی http://www.azaad.pk/2019/04/09/64091/ Tue, 09 Apr 2019 17:42:01 +0000 http://www.azaad.pk/?p=64091 مزید پڑھیں]]> بیجنگ(ویب ڈیسک )چین کی کمپنی ہواوے جو جنوبی ایشیائی ممالک میں کم قیمت 5 جی ٹیکنالوجی کو متعارف کرانا چاہتی ہے جس کو امریکا اور یورپ میں اس ٹیکنالوجی کے نیٹ ورک قائم کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔امریکا کی جانب سے ہواوے کو چینی حکومت کا جاسوس قرار دے کر اس کےفائیو جی ٹیکنالوجی نیٹ ورکس

کی مختلف ممالک کی تشکیل میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اس کا توڑ ہواوے نے ایشیائی ممالک میں فائیو جی کو پھیلانے کی شکل میں نکالا ہے جہاں پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا میں اس کمپنی کو پہلے ہی کافی مضبوط پوزیشن حاصل ہے جبکہ یہ بھارتی تحفظات دور کرنے کے لیے بھی کام کررہی ہے جہاں فائیو جی کی آزمائش رواں سال کے آخر میں شروع ہونے کا امکان ہے۔جنوبی مشرقی ایشیا کے لیے ہواوے کے ایک ترجمان نے کہا کہ سیاست نہیں، بس ڈیجیٹل، یہ وہ انتخاب ہے جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کا فائدہ ہے، ہم اپنے صارفین کے لیے ٹرائل مکمل کرنے کی کوشش کریں گے اور فائیو جی ٹیکنالوجی کو آگے بڑھانے میں انڈسٹری کے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔کمپنی کے مطابق فائیو جی صارفین کی تعداد 8 کروڑ سے تجاوز کرجائے گی، انٹرنیٹ ٹریفک میں مجموعی طور پر 5 گنا اضافہ ہوگا جبکہ بیس سے زائد اسمارٹ سٹی قائم ہوں گے، وائرلیس، ڈیجیٹل اور انٹیلی جنٹ آلات سماجی ترقی کو اوسطاً 4 سے 8 فیصد بہتر کردیں گے۔مگر ہواوے کے لیے ایک بڑی مشکل جنوبی ایشیا میں اس مہنگی ٹیکنالوجی کو مناسب داموں میں صارفین تک پہنچانا ہوسکتی ہے کیونکہ پرکشش ٹیرف ہی زیادہ تعداد میں لوگوں کو فائیو جی کی جانب لے کر جائیں گے۔ جنوبی مشرقی ایشیا کے لیے ہواوے کے ایک ترجمان نے کہا کہ سیاست نہیں، بس ڈیجیٹل، یہ وہ انتخاب ہے جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کا فائدہ ہے،

]]>
64091
دھماکہ خیز بریکنگ نیوز : پاکستان میں فیس بک کا دفتر قائم کرنے کے حوالے سے شاندار خبر ، پوری قوم کیلئے بڑا سرپرائز http://www.azaad.pk/2019/04/03/61424/ Wed, 03 Apr 2019 14:23:06 +0000 http://www.azaad.pk/?p=61424 مزید پڑھیں]]> راولپنڈی (نیوز ڈیسک) نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اکاﺅنٹس کی بندش پر آئی ایس پی آر نے فیس بک سے رابطہ کرلیا ہے۔ خیال رہے کہ فیس بک کی جانب سے 103 اکاﺅنٹس ، پیجز اور گروپس کو بند کیا گیا ہے ۔ فیس بک نے

الزام عائد کیا ہے کہ ان اکاﺅنٹس کو آئی ایس پی آر کے ساتھ تعلق کی وجہ سے بند کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق آئی ایس پی آر نے فیس بک انتظامیہ پر واضح کیا ہے کہ ہٹائے گئے فیس بک اکاﺅنٹس آئی ایس پی آر کے زیر انتظام نہیں ہیں اور ایسا کہنا افسوسناک ہے۔ فیس بک نے تسلیم کیا کہ اکاﺅنٹس کے مواد میں کوئی قابل اعتراض بات نہیں تھی۔ آئی ایس پی آر نے فیس بک انتظامیہ سے کہا ہے کہ فیس بک انتظامیہ کشمیر پر بات کرنے والے اکاﺅنٹس بند کرتی ہے، فیس بک کا پاکستان میں دفتر نہیں ہے اس لیے وہ حالات کو سمجھنے سے قاصر ہے، فیس بک انتظامیہ بہتر روابط کیلئے پاکستان میں دفتر قائم کرے۔

]]>
61424
انتظار کی گھڑیاں ختم : 5 جی سروس کا آغاز کردیا گیا http://www.azaad.pk/2019/04/01/60717/ Mon, 01 Apr 2019 16:04:17 +0000 http://www.azaad.pk/?p=60717 مزید پڑھیں]]> شنگھائی (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیٹ صارفین کو بڑی بے صبری سے فائیو جی کا انتظار ہے تاہم چین کے شہر شنگھائی میں یہ سروس شروع کر دی گئی ہے۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق 5جی سروس شنگھائی کے ڈسٹرکٹ ’ہینگ کو‘میں شروع کی گئی ہے جو شہر کا تجارتی مرکز ہے۔ یوں ’ہینگ کو‘ دنیا کا پہلا

ڈسٹرکٹ بن گیا ہے جس میں فائیو جی سروس شروع کی گئی۔ فائیو جی اگلی جنریشن کی سیلولر ٹیکنالوجی ہے، جس کی ڈاﺅن لوڈسپیڈ فور جی ایل ٹی ای نیٹ ورک کے مقابلے میں 10 گنا زیادہ ہے۔ہینگ کو میں ہفتے کے روز باضابطہ طور پر فائیو جی کی سروس کا آغازکیا گیا ہے۔علاقے میں فائیو جی کی کوریج کو یقینی بنانے کے لیے تین ماہ پہلے ہی فائیو جی بیس سٹیشن قائم کر دیئے گئے تھے۔ فائیو جی سروس کی افتتاحی تقریب کے دوران شنگھائی کے نائب میئر وو چنگ نے نیٹ ورک پر پہلی فائیو جی ویڈیو کال کی۔اس موقع پر چین کے مقامی ٹیلی کام اور انڈسٹری ریگولیٹر ادارے شنگھائی میونسپل اکنامک اینڈ انفارمیشنائزیشن کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڑینگ جیامنگ کا کہنا تھا کہ ”رواں سال کے آخر تک شہر میں 10ہزار بیس سٹیشن تعمیر کیے جائیں گےااور 2021ءتک ان کی تعداد 30ہزار تک لیجائی جائے گی۔“

]]>
60717
ٹک ٹاک کے شو قین افراد کو بڑا دھچکا لگ گیا اس قسم کے افراد اب ٹک ٹاک استعمال نہیں کرسکیں گے، بڑی پا بندی عائد کر دی http://www.azaad.pk/2019/03/21/56089/ Thu, 21 Mar 2019 10:34:41 +0000 http://www.azaad.pk/?p=56089 مزید پڑھیں]]> اگر آپ تیزی سے دنیا بھر میں مقبول ہونے والے سوشل نیٹ ورک ٹک ٹاک کو استعمال کرتے ہیں مگر اب اس میں ویڈیو اپ لوڈ کرنے، کمنٹس کرنے، پروفائل بنانے یا میسج بھیجنے میں مشکل کا سامنا ہے، تو آپ کی غلطی نہیں بلکہ کمپنی نے آپ کو یہ اپلیکشن استعمال سے روک دیا ہے۔ٹک ٹاک پر گزشتہ روز امریکا کے فیڈرل ٹریڈ

کمیشن نے بچوں کے ڈیٹا جمع کرنےکے حوالے سے 57 لاکھ ڈالرز کا جرمانہ عائد کیا تھا جس پر کمپنی نے ایپ کے استعمال کی شرائط میں تبدیلیاں کی ہیں۔کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ 27 فروری سے نئے اور موجود ٹک ٹاک صارفین کو اس وقت تک یہ ایپ استعمال نہیں کرسکیں گے جب تک وہ خود کو 13 سال سے زیادہ عمر کا ثابت نہ کردیں۔پرانے صارفین کو بھی اس ایپ میں سالگرہ کی تاریخ اور سال کے اندراج کا کہا جارہا ہے جبکہ کچھ صارفین نے تو شکایت کی ہے کہ ان کے اکاؤنٹس اور ویڈیوز بغیر کسی وارننگ کے ڈیلیٹ کردیئے گئے ہیں کیونکہ ان کی تاریخ پیدائش کے مطابق وہ 13 سال سے کم عمر تھے۔ٹک ٹاک پر یہ جرمانہ امریکا نے چلڈرنز آن لائن پرائیویسی پروٹیکشن ایکٹ کے تحت عائد کیا گیا، جس کے تحت 13 سال سے کم عمر بچوں کو ایپس اور ویب سائٹس کے استعمال کے لیے والدین کی اجازت کی ضرورت ہوتی ہے۔اب کمپنی نے امریکی ادارے سے معاہدہ کیا ہے جس کے تحت 13 سال سے کم عمر صارفین کی اپ لوڈ پوسٹس کو ڈیلیٹ کیا جائے گا اور سائن اپ کے لیے مختلف شرائط کو پورا کرنا ہوگا۔اس مقصد کے لیے ٹک ٹاک نے کم عمر صارفین کے لیے محدود اور علیحدہ ایپ تجربہ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔13 سال سے کم عمر صارفین ویڈیوز دیکھ سکیں گے مگر اس کی نگرانی کی جائے گی مگر یہ صارفین اپنی ویڈیوز پوسٹ نہیں کرسکیں گے۔اس پابندی کے بعد جب 13 سال سے کم عمر افراد نے غلط تاریخ پیدائش کا اندراج کیا تو ان کے اکاؤنٹ ہی ڈیلیٹ کردیئے گئے۔ کمپنی نے اس حوالے سے ایسے صارفین سے کہا کہ وہ حکومتی شناختی دستاویزات کی نقل جمع کرانے کے ساتھ ایپ کے رپورٹ اے پرابلم سیکشن کا رخ کریں۔

]]>
56089