Tuesday , March 26 2019
ہوم > پاکستان > چکوال : 6 دوستوں نے مل کر ٹیوشن ساتھ پڑھنے والے 16 سالہ لڑکے کو قتل کر کے لاش جنگلی کتوں کے سامنے ڈال دی ، مگر کیوں اور اس ہولناک کیس کا سراخ کیسے لگا ۔۔؟ ایسی واردات کہ جان کر آپ کی روح تک کانپ اٹھے گی

چکوال : 6 دوستوں نے مل کر ٹیوشن ساتھ پڑھنے والے 16 سالہ لڑکے کو قتل کر کے لاش جنگلی کتوں کے سامنے ڈال دی ، مگر کیوں اور اس ہولناک کیس کا سراخ کیسے لگا ۔۔؟ ایسی واردات کہ جان کر آپ کی روح تک کانپ اٹھے گی

تلہ گنگ(ویب ڈیسک ) تھانہ ٹمن کی یوسی ملتان کے رہائشی سترہ سالہ حسان جمیل عرف سنی کی چار روز قبل گمشدگی کا درد ناک معمہ حل ہو گیا ہے. حسان جمیل کو اپنے چھ کلاس فیلو دوستوں نے موت کے گھاٹ اتار کر لاش ٹمن ڈیم کے نزدیک ویران کھدر میں پھینک دیا تھا.

مقتول کی لاش کو درندوں نے چار روز میں بھنبھوڑ ڈالا.تفصیلات کے مطابق مقتول حسان کے ساتھ نزدیکی گاﺅں کھوئیاں میں ٹیوشن پڑھنے والےقاتل کلاس فیلوز عون شاہ ساکن شاہ محمدوالی شفیق‘عاصم‘شوکت‘عدیل‘ ساکنان ملتان خورد نے ٹیوشن ماسٹر کے وقوعہ کے روز چھٹی پر ہونے کے باعث ورغلا کر ٹمن سرلی ڈیم کے نزدیک کھدر میں لا کر بے دردی سے قتل کر کے لاش جنگل میں چھوڑ کر مقتول کا موٹر سائیکل جائے وقوعہ سے تقریباچار کلو میٹر دور فاصلہ ٹمن ریسٹ ہاﺅس کے ملحقہ لنک کچے راستے پر ویران مقام پر لا کھڑا کیا.مقتول کے ورثا نے کسی دشمنی اور شبہ کا کسی پر اظہار نہ کیا جبکہ مقتول کے کلاس فیلوز جنکی عمرئیں تقریبا سولہ سترہ سال تھیں کسی کو شبہ نہ ہوا تاہم انکے علاوہ کوئی قریبی شہادت و شبہ کسی اور پر نہ ہونے کے باعث پولیس نے شامل تفتیش کیا تو قاتلوں نے قتل کا انکشاف اورنعش موقع کی نشاندہی کر دی. نعش کو جانور نوچ نوچ کر کھا گئے تھے صرف ہڈیاں ہی رہ گئی تھیں پولیس نے حسان جمیل سے زیادتی کا اندازہ لگانے اور موت کی وجہ دریافت کرنے کے لیے سیمپل ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے لاہور بھجوا دئیے. واضع رہے مقتول حسان جمیل اپنے والدین کی واحد نرینہ اولاد تھی مقتول کی ایک بہن ہے‘حسان جمیل کےقتل کی اطلاع اورنعش بازیاب ہونے کے بعد علاقہ بھر میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے. اطلاع اورنعش بازیاب ہونے کے بعد علاقہ بھر میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے.

یہ بھی دیکھیں

بریکنگ نیوز:اسلام آباد کے بڑے نجی سکول میں دہشتگردوں کی فائرنگ ۔۔۔ تشویشناک اطلاعات موصول

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) سیکٹر جی ایٹ میں سکول کے باہر فائرنگ کا واقعہ …