Tuesday , March 26 2019
ہوم > انٹرنیشنل > نیوزی لینڈ میں مسجد پر حملے کے دوران زخمی ہونے والے مسلمان شخص کو جب سٹریچر پر لٹایا گیا تو وہ کیا کر رہا تھا؟ جان کر آپ بھی سبحان اللہ کہہ دیں گے

نیوزی لینڈ میں مسجد پر حملے کے دوران زخمی ہونے والے مسلمان شخص کو جب سٹریچر پر لٹایا گیا تو وہ کیا کر رہا تھا؟ جان کر آپ بھی سبحان اللہ کہہ دیں گے

کرائسٹ چرچ (نیوز ڈیسک) نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 40 افراد شہید ہو گئے ہیں جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 3 افراد کو حراست میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ حملے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے

اداروں کے اہلکار اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں و شہداءکو ہسپتال منتقل کرنے کا عمل شروع کر دیا جس دوران ایک زخمی ہونے والے مسلمان شخص کو جب سٹریچر پر لٹایا گیا تو اس کی شہادت کی انگلی آسمان کی جانب اٹھی نظر آئی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ اس شخص کے جذبہ ایمانی کو دیکھ کر ہر مسلمان کا دل پسیج گیا ہے اور ہر کوئی داد دے رہا ہے کہ مصیبت کے اس وقت میں بھی وہ رب العالمین کو یاد کر رہا ہے اور زخمی ہو کر بھی یہ گواہی دے رہا ہے کہ اللہ ایک ہے اور تمام جہانوں کا مالک ہے۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈکی مساجد میں نماز جمعہ کے وقت حملہ آور نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں اب تک 20 سے زائد افراد کے شہید ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔ ڈیلی میل کے مطابق حملہ آور اپنی گاڑی میں سوار ہو کر آیا اور اس نے اپنی گاڑی میں گانے چلا رکھے تھے اور اس کے پاس دو جدید شارٹ گنز تھیں ۔ حملہ آور نے مسجد میں داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ کر دی ۔ ٹرینٹ نامی حملہ آور نے قتل وغارت کی سوشل میڈیا پر لائیو سٹریمنگ بھی کی جسے سوشل میڈیا کی جانب سے بندکر دیا گیا ۔ حملہ آور اور اس کے زیر استعمال اسلحہ کی تصاویر بھی سامنے آ گئی ہیں جن پر اس نے ماضی میں حملہ کرنے والے افراد کے نام لکھ رکھے تھے جبکہ جن مقامات پر حملے کیے گئے ان کے نام بھی درج کیے تھے ۔ حملہ آور نے اپنی گاڑی میں چھ بندوقیں رکھی ہوئی تھیں اور وہ جیسے ہی دروازے سے اندر داخل ہوا اس نے فائرنگ شروع کر دی ، اس کی گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہوا جس نے رینگ کر خود کو بچانے کی کوشش کی لیکن اس درندہ صفت شخص نے اس کے قریب جاکر اس پر دوبارہ گولیاں برسائیں اور اسے شہید کر دیا ۔

یہ بھی دیکھیں

سانحہ کراسٹ چرچ تو افسوسناک ترین واقعہ تھا، مگر اس واقعے کی تحقیقات کیسے ہونگی ؟ جیسنڈا آرڈرن کے ایک اور دبنگ اعلان نے سب کے دل جیت لیے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے کرائسٹ چرچ میں مساجد …