Saturday , May 25 2019
ہوم > پاکستان > ہر پاکستانی کی آوازپاکستان زندہ باد: سو ہنی دھرتی کو اللہ ہمیشہ آباد رکھے۔۔۔۔ آئی ایس پی آر نے 23 مارچ کے حوالے سے خون گرما دینے والا پرومو جاری کردیا

ہر پاکستانی کی آوازپاکستان زندہ باد: سو ہنی دھرتی کو اللہ ہمیشہ آباد رکھے۔۔۔۔ آئی ایس پی آر نے 23 مارچ کے حوالے سے خون گرما دینے والا پرومو جاری کردیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) 23 مارچ کے حوالے سے آئی ایس پی آر کا دوسرا پرومو جاری کر دیا گیا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق یوم پاکستان کے حوالے سے دوسرا پرومو جاری کر دیا گیا ہے۔جس کا نعرہ ‘ہر پاکستانی کی آواز، پاکستان زندہ باد’ ہے ۔اس سے قبل آئی ایس پی آر کی جانب

سے یوم پاکستان کی مناسبت سے پہلا پرومو جاری کیا گیا۔ یوم پاکستان پریڈ کے حوالے سے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ آذربائیجان اور سعودی عرب کے فوجی دستے پریڈ میں شرکت کریں گے۔ یوم پاکستان کی پریڈ کا سلوگن ’’پاکستان زندہ باد‘‘ہوگا۔ یوم پاکستان پریڈ کے موقع پر پاکستان کے برادر ملک ترکی کے ایف 16 اور چین کے جے 10 طیارے فضائی کرتب دکھائیں گے۔ جبکہ آذربائیجان، بحرین، سعودی عرب اورسری لنکا کے پیراٹروپرز فری فال جمپ کا مظاہرہ کریں گے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق یوم پاکستان پریڈ میں آذربائیجان کے وزیردفاع کرنل جنرل ذاکرحسن اوف تقریب میں شریک ہوں گے۔ جبکہ بحرین فوج کے کمانڈر جنرل شیر محمد بن عیسیٰ الخلیفہ بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔ اور بحرین فوج کےکمانڈر جنرل شیرمحمدبن عیسیٰ الخلیفہ تقریب میں شریک ہوں گے۔ دوسری جانب ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کی پاکستان آمد سے متعلق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد سرکاری وفد کے ہمراہ پاکستان آ رہے ہیں اور وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش رکھتے ہیں۔مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد یوم پاکستاب پریڈ میں مہمان خصوصی ہوں گے۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم ہاوٴس کے اندر نواز شریف کے مخبر موجود ہونے کا انکشاف ۔۔۔۔ ایک خبر نے ہر طرف ہلچل مچا دی

لاہور (ویب ڈیسک) سینئیر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ ایک بات میں …