Saturday , May 25 2019
ہوم > کھیل > ’’ ایرین صاحبہ اس دفعہ مجھ سے ۔۔۔۔‘‘ پی ایس ایل سیزن 4 کا میلہ، رمیز راجہ اور غیر ملکی حسینہ ’ ایرن ہولینڈ‘ کی ایسی ویڈیو منظر عام پر آگئی کہ دیکھنے والوں کو یقین نہیں آئےگا

’’ ایرین صاحبہ اس دفعہ مجھ سے ۔۔۔۔‘‘ پی ایس ایل سیزن 4 کا میلہ، رمیز راجہ اور غیر ملکی حسینہ ’ ایرن ہولینڈ‘ کی ایسی ویڈیو منظر عام پر آگئی کہ دیکھنے والوں کو یقین نہیں آئےگا

کراچی (نیوز ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فور کا میلہ کراچی میں سج چکا ہے جس میں کھلاڑی میدان میں چھکے، چوکے لگانے میں مصروف ہیں تو کمنٹیٹر رمیز راجہ ’آف دی گراﺅنڈ‘ ہٹیں لگا رہے ہیں۔اس پورے سیزن کے دوران رمیز راجہ اور ایرین ہولینڈ کو کئی مرتبہ ایک
ساتھ دیکھا گیا اور دونوں نے مل کر ایک دلچسپ گیم بھی کھیلی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے اور اس میں رمیز راجہ سے زیادہ ایرین ہولینڈ کی اداکاری کو پسند کیا جا رہا ہے۔ویڈیو شروع ہونے سے پہلے رمیز راجہ ایرین کیساتھ کھڑے ہو کر بتاتے ہیں کہ ایرین صاحبہ مجھ سے سوال کریں گی اور مجھے یہ بوجھنا ہے کہ وہ کیا پوچھ رہی ہیں اور یہ انگلش زبان میں نہیں بلکہ اردو زبان میں سوال کریں گی لیکن اس کے بعد کیا ہوتا ہے؟ ذیل میں دی گئی ویڈیو دیکھیں۔( ویڈیو خبر کے آخر میں ملاحظہ کریں ) خیال رہے کہ اس سے قبل سابق مس ورلڈ اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اینکر ’ایرین ہولینڈ‘نے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر رمیز راجہ کیساتھ ایسی تصویر شیئر کر دی تھی کہ سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی ہے۔ایرین ہولینڈ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے انتہائی ’دوستانہ‘ انداز میں رمیز راجہ کے کندھے پر ہاتھ رکھا ہے اور دونوں ہی مسکرا رہے ہیں۔ انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”کمنٹری باکس اس شاندار شخص کی وجہ سے متحد رہتا ہے۔“

یہ بھی دیکھیں

کرکٹ کی دنیا کی تیز ترین گیند۔۔۔ پاکستان کو نیا شعیب اختر مل گیا، پوری ٹیم حیران

برسٹل (نیوز ڈیسک ) پاکستان کو ایک نیا شعیب اختر مل گیا، محمد حسنین نے …