Tuesday , March 26 2019
ہوم > کھیل > وہ خبر آگئی جس کا پوری قوم کو انتظار تھا: پاک آسٹریلیا سیریز پاکستان میں ۔۔۔۔ شائقین کرکٹ کے لیے بڑی خوشخبری

وہ خبر آگئی جس کا پوری قوم کو انتظار تھا: پاک آسٹریلیا سیریز پاکستان میں ۔۔۔۔ شائقین کرکٹ کے لیے بڑی خوشخبری

کراچی(نیوز ڈیسک) کرکٹ آسٹریلیا کے سیکورٹی چیف شان کیرل نے نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل فور کے حوالے سے ہونے والے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔کرکٹ آسٹریلیا کے سیکوریٹی چیف شان کیرل نے کراچی آمد کے بعد نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل فور کے حوالے سے ہونے والے سیکیورٹی

انتظامات کا جائزہ لیا، انہوں نے آئی سی سی کی سیکیورٹی کنسلٹنٹ ٹیم سے بھی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔واضح رہے کہ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن بھی پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کا ارداہ رکھتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کے سیکورٹی چیف شان کیرل پاکستان میں سیکورٹی انتظامات سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔ کرکٹ آسٹریلیا کے سیکورٹی چیف شان کیرل کی رپورٹ غیر ملکی ٹیموں کی پاکستان آمد کا ذریعہ بن سکتی ہے۔ جبکہ عین ممکن ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا کے سیکورٹی چیف شان کیرل کی رپورٹ کے باعث کرکٹ آسٹریلیا پاکستان کیساتھ سیریز کے کچھ میچز پاکستان میں کروانے کیلئے بھی راضی ہو جائے۔ خیال رہے کہ پی ایس ایل 4 کے میچز اپنے آخری مراحل کی جانب بڑھ رہے ہیں ، اور ابھی اسلام آباد یونائیٹڈ اورپشاورزلمی کا میچ چل رہا ہے ، آج کا میچ بہت اہم ہے ، کیونکہ جونسی ٹیم آج کا میچ جیتے گی اس کا ٹکڑا فائنل میں کوئٹہ گلیڈیٹرز سے ہوگا ، پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے دوسرے الیمینیٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاورزلمی کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ، اور ان کی بیٹنگ بھی جاری ہے ، نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ

میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ہے، گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کیا اور پشاور زلمی سے مقابلہ کرنے کے لیے دوسرے الیمینیٹر میچ میں کوالیفائی کیا، دونوں ٹیموں میں آج جو فاتح ہوگا وہ فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم سے ٹکرائے گا، پشاور زلمی ایونٹ کے 7 میچز میں فاتح رہی ہے جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے 5 میچز اپنے نام کیے ہیں، پشاور زلمی کی جیت کے لیے شائقین کی نظریں حسن علی، کامران اکمل، کیرون پولارڈ، وہاب ریاض اور ڈیرن سیمی پر ہیں، جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ میں لیوک رونکی، فھیم اشرف، شاداب خان، کیمرون ڈیلپورٹ اور آصف علی کی جانب سے دلچسپ مقابلہ کرنے کی امید ہے، یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 4 کے ایلیمنیٹر میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو شکست دیکر ٹورنامنٹ سے آؤٹ کر دیا، نیشنل اسٹڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کی جانب سے دیا گیا 162 رنز کا ہدف آخری اوور میں پورا کیا، قبل ازیں کراچی کنگز نے پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا،

یہ بھی دیکھیں

دنیا کےمعروف ترین فاسٹ باؤلرکے ساتھ دوران میچ افسوسناک حادثہ ۔۔۔ شائقین کرکٹ کا دل کرچی کرچی کر دینے والی بریکنگ نیوز آگئی

سڈنی (ویب ڈیسک) آسٹریلین فاسٹ باؤلر جھائے رچرڈسن پاکستان کے خلاف دوسری ون ڈے میچ …