Saturday , May 25 2019
ہوم > پاکستان > شہداءنیوزی لینڈ کی نماز جنازہ کب اور کہاں ادا کی جائے گی؟ اعلان ہوگیا

شہداءنیوزی لینڈ کی نماز جنازہ کب اور کہاں ادا کی جائے گی؟ اعلان ہوگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نیوزی لینڈ کی مساجد میں دہشت گردی کے واقعہ کے دوران شہیدہونے والوں کی کل(ہفتے کے روز )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں غائبانہ نماز جنازہ دن 2 بجے ادا کی جائے گی، غائبانہ نماز جنازہ کا اعلان اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کی طرف سے کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق

اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کی جانب سے سانحہ نیوزی لینڈ کے شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ کل ہفتے کے روز ضلع کچہری میں ادا کی جائے گی۔ غائبانہ نماز جنازہ دن 2 بجے ادا کی جائے گی۔ بار کے ایگزیکٹو رکن جاوید سلیم شورش کی امامت میں اسلام کے شہری اور وکلاء شہداء کی نماز جنازہ ادا کرینگے۔نماز جنازہ کے بعد اجتماعی دعا ہوگی اور تمام شہدائے اسلام کیلئے دعا مانگی جائے گی۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ میں دہشتگردی کے واقعے کے بعد سے 5 پاکستانیوں کے لاپتہ جبکہ چار کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ نجی نیوز چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مساجد پر حملوں کے افسوسناک واقعات کے بعد سے اب تک5افراد لاپتہ ہیں جبکہ ان واقعات میں چار پاکستانیوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع موصول ہوئی ہے ۔ دوسری جانب پاکستان ایسوسی ایشن آف نیوزی لینڈ نے لاپتہ افراد کے نام جاری کردیے ہیں۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 36 سالہ محمد سہیل شاہد، 26 سالہ سید اریب احمد، 34 سالہ سید جہانداد علی ، 21 سالہ طلحہ نعیم اور محمد زاہد دہشتگردی کے واقعے کے بعد سے لاپتہ ہیں ، انہیں ہسپتالوں میں تلاش کیا جارہا ہے لیکن نیوزی لینڈ کے ہسپتال فی الحال معلومات جاری نہیں کر رہے۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم ہاوٴس کے اندر نواز شریف کے مخبر موجود ہونے کا انکشاف ۔۔۔۔ ایک خبر نے ہر طرف ہلچل مچا دی

لاہور (ویب ڈیسک) سینئیر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ ایک بات میں …