Sunday , March 24 2019
ہوم > انٹرنیشنل > نیوزی لینڈ کے بعد بھارت پر قیامت ٹوٹ پڑی ، ہلاکتیں ،درجنوں زخمی، ہر طرف چیخ وپکار ، ہسپتالوں میں جگہ کم پڑنے لگی

نیوزی لینڈ کے بعد بھارت پر قیامت ٹوٹ پڑی ، ہلاکتیں ،درجنوں زخمی، ہر طرف چیخ وپکار ، ہسپتالوں میں جگہ کم پڑنے لگی

اسلام آباد(نیو زڈیسک) نیوزی لینڈ کے بعد بھارت پر قیامت ٹوٹ پڑی ، ہلاکتیں ،درجنوں زخمی، ہر طرف چیخ وپکار ، ہسپتالوں میں جگہ کم پڑنے لگی ۔۔ممبئی میں ایک زیر مرمت پل گر گیا جس سے 5افراد ہلاک اور36زخمی ہو گئے ہیں۔ CSTچترا پتی شیوا جی مہراج ٹرمینل کے پاس اوور ہیڈ برج کا بڑا حصہ

اس وقت زمیں بوس ہو گیا جب اس کے نیچے موجود ڈاکٹر بی این روڈ پر ٹریفک کا بہت زیادہ رش تھا،ذرائع کا کہنا ہے کہ پل زیر مرمت تھا اور جمعرات کی شام اچانک اسکا بڑا حصہ ڈھے گیا جس سے5افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور36زخمی ہیں، حادثہ مقامی وقت کے مطابق 7بج کر36منٹ پر ہوا ۔بریہن ممبئی میونسپل کارپوریشن کے مطابق حادثے کی جگہ انجمن حمایتِ اسلام کالج اور ٹائمز آف انڈیا کے دفتر کے پاس ہے۔ ممبئی پولیس کے مطابق پل چترا پتی شیوا جی مہراج ٹرمینل ریلوے سٹیشن کے ٹرمنل نمبر 1کو بی ٹی لین کے ساتھ جوڑنے کے لیے بنایا گیا تھا۔زخمیوں کو سینٹ جارج ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں کہ زیرِ مرمت پل پر سے لوگوں کو آنے جانے کی اجازت کیسے دی گئی۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے حادثہ میں مرنے والوں کے لیے دکھ کا اظہار کیا ہے اور ہلاک شدگان کے اہلِ خانہ سے اظہارِ ہمدردی بھی کیاہے۔ پولیس کے مطابق ڈاکٹر بی این روڈ کی ٹریفک کو مہان گڑ پالیکا روڈ کی طرف منتقل کیا جارہا ہے۔ بھارتی اسمبلی کے کئی ارکان نے اس حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور حکومت کی نااہلی پر سوالات بھی اٹھائے ہیں۔ مزکورہ پل کا کچھ دن پہلے ہی آڈٹ کیا گیا تھا جس کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ پل کو مرمت کی ضرورت ہے لیکن مرمت کے دوران پل کا بڑا حصہ زمین بوس ہو گیا۔ پل کا آڈٹ کرنے والی کمپنی پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا ہے کہ شاید کمپنی نے غلط رپورٹ پیش کی تھی جس کی وجہ سے ی حادثہ ہوا۔

یہ بھی دیکھیں

مائے نی میں کینوں آکھاں:سانحہ کرائسٹ چرچ میں شہید بیٹے کی تدفین میں شرکت کے لئے نیوزی لینڈ جانے والی ماں بھی انتقال کرگئی

کرائسٹ چرچ(ویب ڈیسک ) نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں پیش آنے والے اندوہناک …