Tuesday , March 26 2019
ہوم > انٹرنیشنل > سانحہ نیوزی لینڈ: سفید فام دہشت گرد کا مساجد میں حملے سے قبل وزیر اعظم ’ جیسنڈا آرڈرن ‘ کو ای میل کرنے کا انکشاف، اس ای میل میں کیا درج تھا؟ پوری اُمت مسلمہ غصے سے آگ بگولہ ہوگئی

سانحہ نیوزی لینڈ: سفید فام دہشت گرد کا مساجد میں حملے سے قبل وزیر اعظم ’ جیسنڈا آرڈرن ‘ کو ای میل کرنے کا انکشاف، اس ای میل میں کیا درج تھا؟ پوری اُمت مسلمہ غصے سے آگ بگولہ ہوگئی

کرائسٹ چرچ(نیوز ڈیسک) نیوزی لینڈ حملے سے متعلق اہم انکشاف سامنے آیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نیوزی لینڈ مساجد پر حملہ کرنے سے دس منٹ قبل دہشت گرد نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کو ای میل کی تھی۔حملہ آور نے وزیراعظم کے علاوہ بھی 70 افراد کو ای میل کی تھی۔غیر
ملکی میڈیا کے مطابق سفید فام دہشت گرد نے ای میں میں حملہ کرنے کی وجوہات بیان کیں۔سفید فام دہشت گرد نے اپوزیشن لیڈر، اسپیکر اسمبلی اور صحافیوں سمیت متعدد لوگوں کو ای میل میں حملے سے متعلق بتایا۔واضح رہے نیوزی لینڈ مساجد میں دہشت گردی کا مرکزی ملزم برینٹن کوعدالت میں پیش کیا گیا، جس پر قتل کے الزمات عائد کر کے 5 اپریل تک ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلین شہری برینٹن ہیریسن کو ہفتے کی صبح کرائسٹ چرچ عدالت میں پیش کیا گیا۔برینٹن پر صرف ایک شخص کے قتل کا الزام ہے ۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر ضمانت کی کوئی درخواست جمع نہیں کروائی گئی۔ برینٹن کو 5 اپریل تک ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ملزم کو عدالت میں قیدیوں کے سفید سوٹ میں پیش کیا گیا۔ برینٹن نے عدالت میں کسی سے کوئی گفتگو نہیں کی اور خاموشی اختیار کئے رکھی لیکن دوران سماعت برینٹن انتہا پسند سفید فام تنظیم کا نشان بناتا رہا۔ملزم کے عدالت سے جانے کے بعد جج نے کہا کہ ابھی تک ملزم پر صرف ایک قتل کا الزام ہے لیکن اُمید ہے مزید دفعات بھی عائد کی جائیں گی۔ اس سے پہلے نیوزی لینڈ پولیس کمشنر مائیک بش نے میڈیا کو بتایا کہ ٹرینٹن ایک قتل کی دفعہ عائد کی گئی ہے ان پر مزید دفعات عائد کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ میں نیوزی لیںڈ کے شہریوں کو یقین دلاتا ہوں کہ سب کچھ ہمارے کنٹرول میں ہے اور ہم تمام ذرائع استعمال میں لا رہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

سانحہ کراسٹ چرچ تو افسوسناک ترین واقعہ تھا، مگر اس واقعے کی تحقیقات کیسے ہونگی ؟ جیسنڈا آرڈرن کے ایک اور دبنگ اعلان نے سب کے دل جیت لیے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے کرائسٹ چرچ میں مساجد …