Saturday , May 25 2019
ہوم > کھیل > ’’ ورلڈ کپ 2019ء کا تڑکہ‘‘اے بی ڈی ویلیئرز نے پاکستانی ٹیم کے حوالے سے ایسی پیش گوئی کر دی کہ بھارتی کرکٹ ٹیم تلملا اُٹھی

’’ ورلڈ کپ 2019ء کا تڑکہ‘‘اے بی ڈی ویلیئرز نے پاکستانی ٹیم کے حوالے سے ایسی پیش گوئی کر دی کہ بھارتی کرکٹ ٹیم تلملا اُٹھی

کیپ ٹاﺅن(نیوز ڈیسک ) جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے ورلڈکپ کے لیے پاکستان کو اپنی فیورٹ ٹیموں میں شامل کرلیا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی طرف سے ورلڈکپ کے حوالے سے سابق کپتان کی رائے جاری کی گئی ہے جس کے مطابق اے بی ڈی ویلیئرز کی فیورٹ ٹیموں میں

بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے ساتھ پاکستان شامل ہے، اپنی ہوم ٹیم جنوبی افریقہ کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ پروٹیز کے بھی کافی اچھے امکانات ہوسکتے ہیں لیکن میرے نزدیک وہ فیورٹ ٹیم نہیں کہی جاسکتی،ٹرافی جیتنے کے حوالے سے میزبان انگلینڈ اور بھارت کافی مضبوط امیدوار ہیں جب کہ آسٹریلوی ٹیم پانچ بار ورلڈ چیمپئن بن چکی ہے، پاکستان بھی انگلش سرزمین پر 2017ء میں چیمپئنزٹرافی اپنے نام کرچکا ہے، اس لیے میری نظر میں ان چاروں ٹیموں میں سے ہی کوئی ٹیم چیمپئن بن سکتی ہے۔اے بی ڈی ویلیئرز نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو دنیا کا بہترین ون ڈے فارمیٹ کا پلیئر قرار دیتے ہوئے اس کا اپنے سے موازانہ بھی کیا، ان کا کہنا تھا کہ ویرات بھی میری طرح فائٹر ہے جو مشکل لمحات میں بھی ہار نہیں مانتا اور میری ہی طرح کوشش کرتا ہے کہ اچھی بیٹنگ کرکے اپنی ٹیم کی فتح ملے۔دوسری جانب پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفرازاحمد پی ایس ایل کی ٹرافی جیتنے کے لیے پرعزم ہیں، سیمی نے کہا فائنل میں اچھا مقابلہ ہوگا جبکہ سرفراز کا کہنا تھا کہ فائنل میں جیتنےکی پوری کوشش کریں گے۔کراچی میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے نیوز کانفرنس کرتے

ہوئے کہا اپنےٹیم ممبرز کو لیڈر بننے کے لیےحوصلہ دیتا ہوں، پی ایس ایل کے ہر میچ میں بھرپور مقابلہ کیا، اس دوران دلچسپ اورسنسنی خیزمقابلے دیکھنے کو ملے۔ڈیرن سیمی کا کہنا تھا پشاور زلمی کے کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، شین واٹسن تجربہ کار بیٹسمین ہیں، اپنی فارم انجوائے کر رہے ہیں، .پی ایس ایل میں بولنگ کی کوالٹی بہترین ہے۔پشاور زلمی کے کپتان نے کہا فائنل میں اچھا مقابلہ ہوگا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بہتر ٹیم ہے، پشاورزلمی کے کھلاڑی ٹرافی جیتنے کے لیے پر عزم ہیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے نیوز کانفرنس میں کہا تیسری بار فائنل کھیل رہے ہیں، فائنل میں جیتنےکی پوری کوشش کریں گے، کرکٹ کا جومعیار یہاں دیکھنےکومل رہا ہے، دبئی میں نہیں ملا۔سرفراز احمد کا کہنا تھا ہرکسی کی خواہش ہوگی کہ فائنل جیتے، ٹاپ آرڈر اچھا کھیلےتو ہم کوئی بھی ہدف حاصل کرسکتےہیں ، پی ایس ایل بہترین لیگ ہے، جس معیارکی باؤلنگ پی ایس ایل میں ہے کہیں اور نہیں۔انھوں نے مزید کہا دنیا نے دیکھا ہے پاکستان میں معیاری کھیل ہورہاہے، کوئٹہ کی ٹیم ٹائٹل جیتنے کی کوشش کرےگی، ٹاس کی اپنی جگہ بہت اہمیت ہے، وکٹیں جلدگریں تو ہدف کےتعاقب میں مشکلات ہوتی ہیں۔سرفراز احمد کا کہنا تھا ہمارا ٹاپ آرڈر اچھاکھیل رہاہے ، پاکستان میں کرکٹ ہوتو بلےبازبھی ملیں گے، احسان علی نے بھی دکھایا کہ وہ صلاحیت مند ہیں۔یاد رہے پاکستان سپر لیگ سیزن فور کا فائنل کل پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہوگا۔

یہ بھی دیکھیں

کرکٹ کی دنیا کی تیز ترین گیند۔۔۔ پاکستان کو نیا شعیب اختر مل گیا، پوری ٹیم حیران

برسٹل (نیوز ڈیسک ) پاکستان کو ایک نیا شعیب اختر مل گیا، محمد حسنین نے …