Sunday , March 24 2019
ہوم > پاکستان > تمغہ امتیاز کا معاملہ شدت اختیار کر گیا، مہوش حیات اور عامر لیاقت حسین سر عام اُلجھ پڑے، دونوں کو حیرت انگیز صورتحال کا سامنا کرنا پڑ گیا

تمغہ امتیاز کا معاملہ شدت اختیار کر گیا، مہوش حیات اور عامر لیاقت حسین سر عام اُلجھ پڑے، دونوں کو حیرت انگیز صورتحال کا سامنا کرنا پڑ گیا

کراچی(نیوز ڈیسک) لاگوں پر تنقید کرنا مہوش حیات کو مہنگا پڑ گیا، عامر لیا قت نے اداکارہ کو ٹویٹرپیغام میں کہا ہے کہ وہ ام پر مقدمہ درج کروائیں گے۔ جب سے اس بات کا اعلان ہوا ہے کہ اداکارہ مہوش حیات کو تمغہِ امتیاز سے نوازا جائے گا تب سے ہی سوشل میڈیا

پر بحث چھڑ گئی ہے کہ یہ فیصلہ غلط ہے، سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے پاکستان میںاور بہت سے سینئر فنکار موجود ہیں جو اس اعزاز کے حقدار ہیں اور اس لیے ایک جونئیر اداکارہ کو یہ اعزاز دیا جانا غلط ہے اور میرٹ کے مطابق نہیں۔شائقین نے سوشل میڈیا پر اس فیصلے خلاف شدید تنقید کی جس پر اداکارہ مہوش حیات ضبط نہ کر پائیں اور انہوں نے لوگوں پر تنقید کرتے ہوئے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ آپ لوگوں اسی طرح اپنے ملک کے فنکاروں کی کردار کشی کرتے ہیں ، انہوں نے لوگوں کی تنقید پر افسوس کا اظہار کیا۔اداکارہ کے اس ٹویٹ کے بعد تحریک انصاف کے رکن پارلیمنٹ اور ٹی وی میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے انہیں ٹویٹر پر ہی جواب دیتے ہوئے کہا کہ کیوں نہ میں آپ کی فلم ’لوڈ ویڈنگ‘ پر مقدمہ درج کروا دوں؟ انہوں نے کہا کہ اس فلم کی ساری کہانی میرے گرد گھومتی ہے، پوری فلم میں میرے کردار کا مذاق اڑایا گیا، میری اجازت لیے بغیر میرے کردار پر فلم بنائی گئی اور آپ نے اسے روکنے کی کوشش نہیں کی بلکہ اس میں کام بھی کیا۔یاد رہے کہ اداکارہ مہوش حیات نے چند ڈراموں اور ٹی وی اشتہارات میں کام کیا ہے اور انہیں حکومت کی جناب سے تمغہ امتیاز دینے کا اعلان کیا گیا ہے، عوام اور فنکاروں نے اس فیصلے پہر شدید حیرانی کا اظہار کیا ہے کیونکہ مہوش حیات بہت جونئےر اداکارہ ہیں جبکہ پاکستان میں بہت سے قابل اور سینےئرفنکار موجود ہین جو اس اعزاز کے حقدار ہیں۔ سوشل میڈیا پر بھی اس حوالے سے بحث چھڑی ہوئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

بریکنگ نیوز : سندھ سے غائب ہونے والی دو ہندو لڑکیاں اس وقت کہاں اور کس حال میں ہیں؟ پتا چل گیا

بہاولپور(نیوز ڈیسک) صوبہ سندھ کے شہر ڈہر کی سے لاپتہ ہونے والی دونوں ہندو لڑکیوں …