Saturday , May 25 2019
ہوم > پاکستان > افسوسناک بریکنگ نیوز: پاکستان کے بڑے شہر میں اندھا دھند فائرنگ، متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات آگئیں

افسوسناک بریکنگ نیوز: پاکستان کے بڑے شہر میں اندھا دھند فائرنگ، متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات آگئیں

کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سمیت دیگر واقعات اور حادثات میں 6 افراد جاں بحق جبکہ دو خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے، ضلع خضدار کے علاقے کنجھڑ میں باپ بیٹے کوفائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ لیویز کے مطابق مقتول سعید اور اس کے بیٹے کو گھر کے

قریب نشانہ بنایا گیا، پشین کی ٹیچر کالونی میں گاڑی میں سوار نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے عبدالولی ولد عبدالباقی کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گئے، مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں دو گاڑیوں کےدرمیان تصادم سے دو افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے، کوئٹہ کے علاقے سمنگلی روڈ پر سرخ پل کے قریب گاڑی الٹنے کی وجہ سے دو خواتین زخمی ہو گئیں، کوئٹہ کے علاقے قمرانی روڈ سے لاش ملی ہے جسے شناخت کے لئے سول اسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا، یاد رہے کہ اس سے قبل یہ خبر بھی آئی تھی کہ پشاور کے علاقہ فقیر آباد میں نامعلوم ملزم نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں شوہر جاں بحق اور بیوی شدید زخمی ہوگئی جبکہ ملزم فرار ہوگیا ہے، فقیرآباد پولیس کے مطابق جمعہ کی صبح نامعلوم ملزم نے گھر میں داخل ہوکر میاں بیوی پر فائرنگ کی ہے جس کی زد میں آکر میاں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ بیوی شدید زخمی ہے اور ان کو لیڈی ریڈنگ اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والی خاتون کی حالت تشویشناک ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی خاتون نے نیم بے ہوشی کی حالت میں پولیس کو بتایا ہے کہ فائرنگ وقاص نے کی ہے۔ وقاص کون ہے، اس بارے میں پولیس تفتیش کر رہی ہے مگر تاحال کوئی پیش رفت سامنے نہ آسکی، اور اب یہ اقعہ سامنے آیا ۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم ہاوٴس کے اندر نواز شریف کے مخبر موجود ہونے کا انکشاف ۔۔۔۔ ایک خبر نے ہر طرف ہلچل مچا دی

لاہور (ویب ڈیسک) سینئیر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ ایک بات میں …