Sunday , March 24 2019
ہوم > پاکستان > پاکستانی کرنسی بری طرح ڈوب گئی ۔۔ ڈالر کی قیمت میں نا قابل برداشت اضافہ

پاکستانی کرنسی بری طرح ڈوب گئی ۔۔ ڈالر کی قیمت میں نا قابل برداشت اضافہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) پاکستانی کرنسی بری طرح ڈوب گئی ۔۔ ڈالر کی قیمت میں نا قابل برداشت اضافہ کاروباری ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کا رجحان، رواں ہفتے کے دوران ڈالر روپے کے مقابلے میں 74 پیسے تک مہنگا ہوگیا،ڈالر کی قدر میں اضافے کے باعث مہنگائی کی شرح میں بھی مزید اضافہ ریکارڈ۔

تفصیلات کے مطابق ڈالر نے ایک بار پھر اُڑان شروع کردی۔ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 74 پیسے اضافے سے 139 روپے 28 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 139 روپعے 40 پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔ معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق حکومت آئی ایم ایف پروگرام میں جانے کی تمام تیاری مکمل کرچکی ہے، یہی وجہ ہے کہ روپیہ بھی ڈالر کے مقابلے میں ایڈجسٹ ہورہا ہے۔ روپے کی قدر میں کم ہونے سے درآمد کی جانے والی کئی اشیاء مزید مہنگی ہوجائیں گی تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں گذشتہ روز روپے کے مقابلے میں ڈالر ایک روپیہ اور انٹر بینک مارکیٹ میں 80 پیسے مہنگا ہو گیا ہے۔ مارکیٹ میں صرف ایک روز کی بہتری کے بعد ہی روپے کی بے قدری کا سفر دوبارہ شروع ہو گیا ہے ۔حالیہ دنوں ڈالر کی قیمت میں سات روپے اضافہ ہوا تو وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سٹیٹ بینک نے بتائے بغیر یہ اضافہ کیا ہے جبکہ وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ سٹیٹ بینک نے انہیں ڈالر کی قیمت میں اضافے کے اقدام سے آگاہ کیا اور انہوں نے وزیراعظم کو بتا دیا تھا۔ وزیراعظم اور وزیر خزانہ کے بیانات میں تضاد لمحہ فکریہ ہے۔ وزیراعظم نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ ڈالر مہنگا ہونے سے گھبرانے کی ضرورت نہیں اب ڈالر مزید مہنگا نہیں ہو گا۔ وزیراعظم کے کہے کا احترام ہونا چاہئے ڈالر کی قیمت میں وزیراعظم کی یقین دہانی کے بعد اضافہ نہیں ہونا چاہئے تھا ۔کچھ وزرا کہتے ہیں کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے کوئی فرق نہیں پڑیگا۔ ایسے بیانات حقائق کے منافی اور عوام کے لئے مایوس کن ہیں۔ روپے کی قدر گھٹنے سے مہنگائی میں یقیناً اضافہ ہوتا اور قرضوں کے حجم میں توہوشربا اضافہ ہو جاتا ہے۔ حکومت جائزہ لے کہ ڈالر کی قدر کیوں تیزی اور تسلسل سے بڑھتی ہے۔ اس کے تدارک کیلئے سنجیدگی سے اقدامات کریں اور عوام کو جواب بھی دیں۔

یہ بھی دیکھیں

بریکنگ نیوز : سندھ سے غائب ہونے والی دو ہندو لڑکیاں اس وقت کہاں اور کس حال میں ہیں؟ پتا چل گیا

بہاولپور(نیوز ڈیسک) صوبہ سندھ کے شہر ڈہر کی سے لاپتہ ہونے والی دونوں ہندو لڑکیوں …