Tuesday , March 26 2019
ہوم > پاکستان > پنجاب میں 10 سالہ دور حکومت میں شہباز شریف نے کتنی مراعات، سرکاری پٹرول اورگاڑیاں استعمال کیں ؟ ایسا دعوٰی سامنے آگیا جو ہر کسی کے ہوش اڑا دے گا

پنجاب میں 10 سالہ دور حکومت میں شہباز شریف نے کتنی مراعات، سرکاری پٹرول اورگاڑیاں استعمال کیں ؟ ایسا دعوٰی سامنے آگیا جو ہر کسی کے ہوش اڑا دے گا

لاہور( ویب ڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرمیاں شہبازشریف نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت میں 10سال تنخواہ اور سرکاری گھرنہیں لیا، سرکاری مراعات اورسرکاری پٹرول بھی استعمال نہیں کیا، پنجاب کے سرکاری دوروں کے اخراجات بھی اپنی جیب سے ادا کیے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نوا شریف

کی ڈیڑھ سال قبل اوپن ہارٹ سرجری ہوئی ، اللہ نے ان کی جان بچائی، نوازشریف بلڈ پریشر اور شوگر کے مریض ہیں، نواز شریف کی حالت بہت خراب ہے، حکومت کو چاہیے کہ اس مسئلے کو سنجیدہ لے، لیکن حکومت اس مسئلے کو معمولی سمجھ رہی ہے۔ شہبازشریف نے کہا کہ خدانخواستہ اگر نوازشریف کی صحت کو کچھ ہوا تواس کی ساری ذمہ داری عمران خان نیازی اور پی ٹی آئی کی حکومت پر عائد ہوگی، انہوں نے کہا کہ میں نے نہ سرکاری گھر استعمال کیا، نہ میں نے سرکاری الاؤنس لیا، نہ میں نے سرکاری پٹرول استعمال کیا، نہ میں نے تنخواہ لی، نہ میں نے ٹی اے، ڈی اے لیا، اور اسی طرح میں نے پنجاب کے سرکاری دوروں کے اخراجات بھی اپنی جیب سے ادا کیے، مزید برآں شہباز شریف نے خواجہ برادران اور حنیف عباسی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے خلاف بے بنیاد مقدمات بنائے گئے جو ایک ایک کر کے جھوٹ ثابت ہو رہے ہیں۔ خواجہ سعد رفیق نے ریلوے جبکہ سلمان رفیق نے صحت کے شعبے کی بہتری کے لئے بے پناہ کام کیا اور دونوں شعبوں میں ترقی اس کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ ملاقات کے دوران دونوں بھائیوں کا مورال بلند ہے۔ ہمیں اللہ کے گھر امید ہے کہ انصاف ہوگا ۔ انہو ں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر حکومت کا یہی رویہ رہا تو ٹھیک نہیں ہوگا۔

یہ بھی دیکھیں

بریکنگ نیوز:اسلام آباد کے بڑے نجی سکول میں دہشتگردوں کی فائرنگ ۔۔۔ تشویشناک اطلاعات موصول

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) سیکٹر جی ایٹ میں سکول کے باہر فائرنگ کا واقعہ …