Tuesday , March 26 2019
ہوم > پاکستان > کراچی کی سیاست میں ہلچل : فاروق ستار نے ایم کیو ایم کے حوالے سے لرزہ خیزانکشافات کرڈالے

کراچی کی سیاست میں ہلچل : فاروق ستار نے ایم کیو ایم کے حوالے سے لرزہ خیزانکشافات کرڈالے

کوٹ رادھا کشن(ویب ڈیسک) ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے فرسودہ سیاست دانوں‌ کی سیاست کے خاتمے کا اعلان کر دیا، تفصیلات کے مطابق کوٹ رادھا کشن میں خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پاکستان میں روایتی سیاست کاخاتمہ ہرحال میں ہوگا، انھوں‌ نے کہا کہ 18 مارچ

کو تحریک کا 35 واں یوم تاسیس ہے، ہم 1986 کی ایم کیوایم کوبحال کریں گے، فاروق ستار نے کہا کہ عوام جوق در جوق ہمارے ساتھ شامل ہورہے ہیں، اب فرسودہ سیاست دانوں کی سیاست کا ہر صورت خاتمہ ہوگا، ایم کیو ایم لیڈر کا کہنا تھا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ غریب آدمی کی سیاست کی ہے، پاکستان میں اصل تبدیلی عام آدمی کی حکومتی ایوانوں میں نمائندگی ہے، خیال رہے کہ 22 اگست کو پاکستان مخالف بیان کے بعد رابطہ کمیٹی کے سینئر رہنماؤں نے لندن سے قطع تعلق کر لیا تھا۔ فاروق ستار نے اس دھڑے کی قیادت سنبھالی، البتہ کچھ عرصے بعد اس ایم کیو ایم پاکستان میں بھی دو دھڑے ابھر آئے، پارٹی پی آئی بی اور بہادر آباد میں تقسیم ہوگئی، دونوں دھڑے قیادت کے دعوے دار تھے، البتہ قانون کی رو سے الیکشن کمیشن نے بہادر آباد گروپ کے حق میں فیصلہ سنایا، اس فیصلے کے بعد فاروق ستار ایم کیو ایم کی سیاست میں غیر متعلقہ ہوگئے، یاد رہے کہ اس سے قبل یہ بھی خبر تھی کہایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ اگر عوامی مسائل حل نہ ہوئے، تو لاقانونیت، جرائم پھر سے سراٹھا سکتے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے خصوصی پریس کانفرنس میں کیا. فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کراچی کے بنیادی مسائل حل نہیں ہو رہے، انھوں نے کہا کہ بدقسمتی سے وفاق اور صوبائی حکومت عوامی مسائل سے لاتعلق ہیں، عوام کے ساتھ سندھ حکومت کی بے حسی، ناانصافی کا سلسلہ جاری ہے،

یہ بھی دیکھیں

بریکنگ نیوز:اسلام آباد کے بڑے نجی سکول میں دہشتگردوں کی فائرنگ ۔۔۔ تشویشناک اطلاعات موصول

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) سیکٹر جی ایٹ میں سکول کے باہر فائرنگ کا واقعہ …