Friday , May 24 2019
ہوم > کھیل > پی ایس ایل سیز ن 4 کا فا ئل آج کھیلا جائے گا ؟ صد ر مملکت وزیر ا عظم اور آرمی چیف کی آج نیشنل اسٹیڈیم آمد بارے زبر دست خبر ۔۔۔۔ آج کیا ہونے والا ہے ؟جا نیئے

پی ایس ایل سیز ن 4 کا فا ئل آج کھیلا جائے گا ؟ صد ر مملکت وزیر ا عظم اور آرمی چیف کی آج نیشنل اسٹیڈیم آمد بارے زبر دست خبر ۔۔۔۔ آج کیا ہونے والا ہے ؟جا نیئے

کراچی (ویب ڈیسک ) کراچی میں پاکستان سپرلیگ فور کا فائنل کل (اتوار)کھیلا جائے گا، فائنل میچ میں وزیراعظم عمران خان اورآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی آمد متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پاکستان سپرلیگ فور کا فائنل اتوارکوکھیلا جائے گا،فائنل میچ میں صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی ،وزیراعظم عمران خان اورآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی آمد متوقع ہے

جبکہ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈسن پی ایس ایل فائنل میں موجود ہوں گے۔اتوار کو فائنل سے قبل رنگارنگ اختتامی تقریب بھی منعقد ہوگی،جس میں پاکستان کے مشہور پاپ گلوکار زوہیب حسن اپنی مرحوم بہن نازیہ حسن کا گانا دوستی پیش کریں گے،فائنل کے لیے تماشائیوں میں بہت جوش وخروش پایاجاتاہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن فور کی ٹرافی گزشتہ روز دبئی میں اپنی تقریب رونمائی کے بعد سے عوام اور سوشل میڈیا میں گفتگو کا موضوع بنی ہوئی ہے، ٹرافی کی انوکھی اور دلکش ساخت نے دنیا بھر کے شائقین کرکٹ کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی ہے۔
پاکستانی ثقافت اور رنگوں کی ترجمانی کرتی پاکستان سپر لیگ سیزن فور کی ٹرافی میں پچاس ہزار بیش قیمتی کرسٹلز جڑے گئے ہیں۔پی ایس ایل سیزن فور کی ٹرافی میں اوپر نصب سفید ستارہ اور ٹرافی میں سفید و سبز رنگ حسین کی آمیزش پاکستان و قومی پرچم کی ترجمانی کرتی ہے۔ٹرافی کے قلب کے اطراف میں سفید کرسٹلز سے مزین چھ پٹیاں (پلر) لگائے گئے ہیں جن کے اوپری حصّے پر موجود رنگ سیزن میں حصّہ لینے والی 6 ٹیموں کے علامتی رنگوں سے مزین ہے۔کل سےشروع ہونے والے سیزن فور کی فاتح ٹیم کے لیے تیارشدہ ٹرافی میں پچاس ہزار کرسٹلز کا استعمال کیا گیا ہے، اوراس کی تیاری میں چار ماہ صرف ہوئے ہیں۔دلکش ساخت کی حامل سیزن فور کی ٹرافی کی تیاری کے دوران پاکستانی ثقافت کو نمایاں کیا گیا ہے جہاں عوام ایک پرچم کے سائے تلے اتحاد و اتفاق سے زندگی گزارتے ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن فور کا آغاز کل سے دبئی میں ہورہا ہے اور افتتاحی میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

ورلڈ کپ میں اہلخانہ کو ساتھ رکھنے پر پابندی۔۔۔ سوائے ایک کھلاڑی کے کوئی بھی کرکٹر اپنے بیوی بچوں کو ساتھ نہیں رکھ سکے گا۔۔۔ وہ کھلاڑی کون ہے؟ نام سامنے آگیا

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ورلڈکپ 2019 میں قومی ٹیم …