Saturday , May 25 2019
ہوم > کھیل > ”میں تمام ممالک باالخصوص آسٹریلیا سے درخواست کروں گا کہ پاکستان کو۔۔۔“ گوتم گمبھیر کی عقل ٹھکانے نہ آئی، پاکستان کیخلاف شرمناک مہم شروع کر دی

”میں تمام ممالک باالخصوص آسٹریلیا سے درخواست کروں گا کہ پاکستان کو۔۔۔“ گوتم گمبھیر کی عقل ٹھکانے نہ آئی، پاکستان کیخلاف شرمناک مہم شروع کر دی

نئی دہلی (ویب ڈیسک) انتہاءپسند بھارتی پاکستان کیخلاف سازشوں کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ بھارت کے کچھ کھلاڑی اور فنکار بھی پاکستان کو لے کر کافی ’انتہاءپسند‘ ہو چکے ہیں جن میں سے کرکٹر گوتم گمبھیر کا نام نمایاں ہے۔پلوامہ حملے کے بعد گوتم گمبھیر نے پاکستان

کیساتھ جنگ کی بات کی اور پھر جب بھارتی طیاروں نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ’ائیرسٹرائیک‘ کا بھونڈا دعویٰ کیا تو جھوٹی خوشی سے پھولے نہیں سماتے رہے لیکن جب دوسری مرتبہ خلاف ورزی کرنے پر پاکستان نے دو بھارتی طیارے مار گرائے تو انہیں چپ کا سانپ سونگھ گیا۔کچھ دنوں کی خاموشی کے بعد وہ ایک مرتبہ پھر سامنے آئے ہیں اور اس بار ناصرف خود پاکستان کیخلاف انتہائی شرمناک مہم کا حصہ بنے ہیں بلکہ دوسروں کو بھی اس مہم کا حصہ بننے کی ترغیب دینے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”میں دنیا کے تمام ممالک بالخصوص آسٹریلیا، جو میری دوسری پسندیدہ ترین کرکٹنگ قوم ہے، سے درخواست کروں گا کہ وہ پاکستان کی امداد روک دیں۔ انڈیا کو خدشہ ہے کہ آپ کے دئیے گئے ڈالرز صحیح مقصد کیلئے استعمال نہیں ہو رہے۔“دوسری جانب نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے مساجد پر فائرنگ کے بعد اسلحہ قوانین میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈرا آرڈرن نے کرائسٹ چرچ میں مساجد پر ہونے والے حملے کے متاثرہ خاندانوں سے سیاہ لباس اور دوپٹہ اوڑھ کرملاقات او غم زدہ خواتین کی ڈھارس بند ھائی۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیوزی لینڈ وزیراعظم نے کہا کہ مساجد کی سیکیورٹی کے لیے سہولیات مہیا کررہے ہیں، مقامی آبادی کی سیکیورٹی ہماری اولین ترجیح ہے، حکومت متاثرہ خاندانوں کو مالی مدد فراہم کرے گی، متاثرہ خاندانوں کو ہرطرح کا تعاون فراہم کیا جائے گا۔جیسنڈا ایرڈن کا کہنا تھا کہ جاں بحق افراد کی تدفین کے لیے متاثرہ خاندانوں سے مل کرکام جاری ہے، تحقیقات کے سلسلے میں آسٹریلوی سیکیورٹی حکام سے رابطے میں ہیں۔ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فائرنگ کی اطلاع ملنے کے 36 منٹ کے اندرپولیس نے ملزم کو گرفتارکیا،دہشت گرد نے لائسنس یافتہ اسلحے سے فائرنگ کی مگر اب وقت آگیا ہے کہ نیوزی لینڈ میں اسلحہ قوانین تبدیل کیے جائیں۔

یہ بھی دیکھیں

کرکٹ کی دنیا کی تیز ترین گیند۔۔۔ پاکستان کو نیا شعیب اختر مل گیا، پوری ٹیم حیران

برسٹل (نیوز ڈیسک ) پاکستان کو ایک نیا شعیب اختر مل گیا، محمد حسنین نے …